روحانی محفل مرکز روحانیت و امن میں اجتماعی نہیں
ہوتیہرا فرد اپنے مقام پر رہتے ہوئے کرے
اس ماہ کی روحانی محفل9 فروری بروز ہفتہ سہ پہر3بجکر7 منٹ سے4بجکر 21منٹ تک‘19 فروری بروز منگل صبح11 تا12 بجکر17منٹ تک‘ 25فروری بروز پیرعصر تا مغرب اَلَمْ نَشْرَحْ لَکَ صَدْرَکْ پڑھیں۔ یہ ذکر، بھکا ری بن کر ، خلوص دل ، درددل ، توجہ اور اس یقین کے ساتھ کہ میرارب میری فریا د سن رہا ہے اور سو فی صد قبول کر رہا ہے۔ پانی کا گلاس سامنے رکھیں ا و ر اس تصو ر کیساتھ پڑھیں کہ آسمان سے ہلکی پیلی روشنی آپکے دل پر ہلکی بارش کی طر ح برس رہی ہے اور دل کو سکون چین نصیب ہورہا ہے اور مشکلات فوری حل ہورہی ہیں۔ وقت پورا ہونے کے بعد دل و جان سے پوری امت، عالم اسلام اور غیرمسلموں کے ایمان کیلئے پوری دنیا میں امن کی دعا‘ اپنے لیے اور اپنے عزیز و اقارب کیلئے دعا کریں۔ پورے یقین کے ساتھ دعا کریں۔ ہر جائز دعا قبول کرنا اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔ دعا کے بعد پانی پر تین بار دم کر کے پانی خود پئیں۔ گھروالوں کو بھی پلا سکتے ہیں۔ انشاء اللہ آپکی تمام جائز مرادیں ضرور پوری ہونگی۔
ہر محفل کے بعد 11روپے صدقہ ضرور کریں
نوٹ :1-روحانی محفل کے درمیان اگر نماز کا وقت آجائے تو پہلے نماز ادا کی جائے اور بقیہ وقت نماز کے بعد پورا کیا جائے۔ اگر اسی وقت یہ وظیفہ روزانہ کرلیں تو اجازت ہے مستقل بھی کرنا چاہیں تو معمول بناسکتے ہیں۔ ہر مہینے کا ورد مختلف ہوتا ہے اور خاص وقت کے تعین کے ساتھ ہوتا ہے۔ بے شمار لوگوں کی مرادیں پوری ہوئیں۔ ناممکن ،ممکن ہوئیں۔ پھر لوگوں نے اپنی مرادیں پوری ہونے پر خطوط لکھے آپ بھی مراد پوری ہونے پرخط ضرور لکھیں۔
( ایڈیٹر : ۔حکیم محمد طارق محمود عفااللہ عنہ)
روحانی محفل سے فیض پانے والے
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری میگزین کی پچھلے چھ ماہ سے قاری ہوں‘ اس میں موجود روحانی محفل کے کالم نے میری زندگی میں سکون بھر دیا ہے‘ میں ہر ماہ روحانی محفل باقاعدگی سے کرتی ہوں‘ روحانی محفل کرنے سے پہلے میں سکون حاصل کرنے کیلئے گانے سنتی تھی لیکن روحانی محفل کرنے کے بعد مجھے میوزک سے سخت نفرت ہوگئی ہے‘ اور میں نے گانے سننا چھوڑ دئیے ہیں۔ دل میں ایک سکون سا پیدا ہوگیا ہے جو کہ پہلے میں نے کبھی محسوس نہیں کیا۔ اب پانچ وقت کی نماز وقت پر پڑھتی اور عبقری میں موجود ذکر و اذکار باقاعدگی سے کرتی ہوں۔(خدیجہ ‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں