Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شاہ ولایت اللہ بغدادیؒ کے روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - نومبر 2012

حافظہ میں تیزی اور امتحان میں کامیابی

حافظہ میں ترقی اور تیزی کے لیے ہر پڑھا ہوا سبق یادرکھنے کیلئے۔ ہر فرض نماز کے بعد سورۂ الم نشرح (پوری سورۃ) تین مرتبہ پڑھ کر اپنے سینے پر دم کرلے۔ امتحان میںکامیابی کے لیے روزانہ بعد نمازعشاء ایک سو بار یَاحَسِیْبُ پڑھے اور سینے پر دم کرلے۔ امتحان کے دوران کثرت سے یَاحَسِیْبُ پڑھتا رہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے امتحان میں اچھے نمبروں سے کامیابی حاصل ہوگی۔

نفرت کو محبت اور دشمنی کو دوستی میں بدلنا

اگر دو دوستوں میں باہمی اختلاف پیدا ہوگیا ہو یا دو خاندان میںکسی وجہ سے میل ملاپ ختم ہوگیا ہو اور آپس میں ملنا جلنا ختم ہوگیا ہو تو ایسی صورت میں یہ عمل بہت مفید اور کارگر ہے۔ ایک کلومصری یا شکر یا مٹھائی پر باوضو اول گیارہ بار درود شریف پڑھے اس کے بعد پانچ بار
سَلٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ ﴿یٰسین۵۸﴾۔
آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھ کر اس مصری‘ شکر یا مٹھائی پر دم کرکے ناراض لوگوں کو کھلادیں۔ اگر کھلانا ممکن نہ ہو تو سجدے کی حالت میں اکیلے کمرے میں تین سو تیرہ مرتبہ یَاوَدُوْدُ پڑھ کرسجدے ہی میں ناراض لوگوں کی محبت اور میل ملاپ کی دعا کریں۔ انشاء اللہ دشمنی دور ہوکر دوستی میں بدل جائے گی۔ مجرب عمل ہے۔

سر کے بالوں کا جھڑنا

اکثر لڑکیوں کے سر کے بال جھڑنے لگتے ہیں بعض مرتبہ تو یہ دماغ کی کمزوری کا سبب ہوتا ہے۔ دوسرے کسی سحر‘ جادو‘ سفلی اور آسیبی اثرات کے سبب ہوتا ہے۔ اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ بال جھڑنا بند ہوجائیں گے۔ عمل یہ ہے:۔
سرسوں یا کھوپرے کے تیل پر باوضو اکتالیس مرتبہ سورۂ واللیل اذا یغشی (پوری سورۃ) پارہ 30 پڑھ کر دم کرلیں۔ اس تیل کی روزانہ سوتے وقت رات میں سر پر مالش کرلیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ کچھ دن عمل کرنے سے سر کے بال جھڑنا بند ہوجائیں گے اور اسی طرح اگر کسی کے ڈاڑھی کے بال گرنے لگیں تو اس کیلئے بھی یہ عمل مفید ہے۔

حافظہ کی کمزوری دور کرنا

اگر کسی کا دماغ اور حافظہ کمزور ہو اور اسے سبق یاد نہ ہوتا ہو تو اس کیلئے حافظہ کی کمزوری دور کرنے کیلئے اول باوضو گیارہ باردرود شریف پڑھے اس کے بعد ایک پاؤ روغن بادام (بادام کے تیل) پر اکتالیس بار سورۂ الم نشرح پڑھ کر دم کرے۔ آخر میں گیارہ بار درودشریف پڑھے اور دم کرے۔ اس روغن بادام کو رات کو سوتے وقت ایک چمچہ ایک کپ گرم دودھ میں ڈال کر بچے کو پلائیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ دماغ کی کمزوری دور ہوگی اور بچہ کا حافظہ کام کرے گا۔ وہ جو کچھ پڑھے یاد رہے گا۔

بے جا وہم کا علاج

بعض مرتبہ لوگوں کے وہم کا مرض بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے جس سے نہ صرف ان کی زندگی عذاب بن جاتی ہے بلکہ وہ دوسروں کے لیے بھی عذاب بن جاتے ہیں۔ وہم کے سبب بار بار وضو کرنا‘کپڑے پاک کرنا‘ کرسی‘ میز‘ پلنگ‘ مسہری‘ دری‘ چادر‘ بستر سب بار بار پاک کرنا پھر بھی شک و شبہ دور نہیں ہوتا کہ پاک ہوئے یا ابھی ناپاک ہیں ان کو بار بار پانی میں نکالنا اس طرح سارا دن لگ جاتا ہے لیکن شک اور وہم پھر بھی باقی رہتا ہے۔ گھروالے اس مرض سے پریشان اور مصیبت میں گھرے رہتے ہیں۔ اس کیلئے یہ عمل بہت مجرب ہے اس سے وہم کامرض ہمیشہ کیلئے دور ہوجاتا ہے۔
مریض خود پڑھ کر اپنے سینے پر دم کرلے یا کسی سے پڑھوا کر پانی پر دم کراکے وہ پانی پی لے۔ وہ عمل یہ ہے:۔
رات کو سوتے وقت ایک سو بار لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ۔ پڑھ کر سینے پر دم کرلیں اور اسی طرح صبح کو بعد نماز فجر ایک سو بار اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ۔ پڑھ کر سینے پر دم کرلیں۔ اکتالیس دن بلاناغہ یہ عمل کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ وہم کا مرض بالکل ختم ہوجائیگا۔
بعض مرتبہ کچھ مجبوریوں کے سبب بہت سے لڑکے اور لڑکیاں کنوارے رہ جاتے ہیں۔ ان کی شادی میں طرح طرح کی رکاوٹیں پیدا ہوجاتی ہیں۔ اس کیلئے یہ عمل مجرب ہے:۔ شادی کیلئے ہر بدھ کو یا ہر جمعہ کے دن بعد نماز عصر باوضو سورۂ یوسف پارہ 12 کی تلاوت کرے۔ لڑکا یا لڑکی خود پڑھ لے یا گھر کا کوئی فرد پڑھ لے۔ یہ عمل اکتالیس دن کرے انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی کوئی مناسب رشتہ ہوجائے گا۔
گھر میں رزق کی فراوانی
گھر میں رزق کی کمی محسوس ہو یا گھر میں برکت نہ ہو جس کے سبب ہاتھ تنگ رہتا ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت مجرب ہے۔ رات کو عشاء کی نماز کے بعد اول گیارہ بار درود شریف پڑھے پھر ایک سو بار یَاوَاسِعُ پڑھے اس کے بعد گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھے اور دعا کرے۔ یہ عمل اکتالیس دن تک کرے انشاء اللہ تعالیٰ گھر میں برکت ہوگی اوررزق زیادہ تعداد میں حاصل ہوگا نیز برکت کیلئے سب گھر کے افراد نماز کی پابندی کریں۔

درد سر کا علاج

سر کے درد سے نجات کیلئے سورۂ کوثر پوری سورۃ باوضو سات بار پڑھ کر کوئی شخص سر میں دم کردیا کرے ورنہ خود سات بار پوری سورت پڑھ کر اپنے دونوں ہاتھوں پر دم کرکے اپنے تمام سر پر پھیرلے۔ انشاء اللہ تعالیٰ چند دن کرنے سے سر کادرد دور ہوجائے گا۔نیز یہ کہ مندرجہ ذیل حروف:۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم۔ پڑھ کر ایک کاغذ پرلکھ کر موم جامہ کرکے کالے کپڑے میں سی کر سر میں یا ٹوپی میں اور عورت ہے تو چوٹی میں باندھ لے ا نشاء اللہ تعالیٰ اس کی برکت سے بھی سر میں درد نہ ہوگا۔ وہ حروف یہ ہیں:۔
د م ہ م ل ہ

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 311 reviews.