Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شیخ عبدالحمید خیاط ؒکے روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - جون 2012

ہرقسم کے فتنہ سے حفاظت
اگر کسی شخص سے شیطان صفت لوگ دشمنی کررہے ہوں اور ہر روز ایک نیا فتنہ کھڑا کرتے ہوں تو ان کے شر سے حفاظت کیلئے۔ پانچ وقت نماز کی پابندی کی جائے اور ہر نماز سے قبل باوضو تین بار درودشریف پڑھے اس کے بعد تین مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھے اس کے بعد تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر اپنی دونوں ہتھیلیوں پر دم کرے اور اپنے چہرے پر ہاتھ پھیرلے۔
انشاء اللہ تعالیٰ شرپسند لوگوں کے شر سے حفاظت رہے گی ان کا شروفتنہ انہی پر لوٹ جائے گا۔
ہر قسم کے مرض سے نجات
اگر کسی مریض کا مرض سمجھ میں نہ آتا ہو اور اسے کوئی دوائی فائدہ نہ دیتی ہو اور مریض کی حالت دن بدن گرتی جارہی ہو تو اس کیلئے یہ عمل باعث شفاء ہوگا۔ مریض جلد ہی صحت یاب ہوجائے گا۔ عمل یہ ہے:۔
سورج نکلنے سے پہلے باوضو جاکر بیری کے سات پتے توڑ کر لائیں اورباوضو ان کو سل پر باریک پیس لیں پھر پسے ہوئے پتوں کو ایک بالٹی پانی میں ملادیں اور بیری کے اس آمیزے کو پانی میں خوب حل کریں اور ہاتھ پانی میں چلاتے وقت وقت آیۃ الکرسی سات مرتبہ پڑھیں اور اس پانی پر دم کردیں اور اس پانی سے مریض نہالے۔ اس وقت صابن وغیرہ لگانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ پانی سے تمام بدن بھیگ جائے۔ سات روز بلاناغہ یہی عمل کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ کتنا ہی خطرناک مرض ہوگا اس سے مریض ٹھیک ہوجائے گا۔ یہ احتیاط رہے کہ نہانے کے دوران گرنے والا پانی گندی نالی یا گٹر میں نہ جائے بلکہ کسی زمین پر گرے۔ اگر ایسا مکان ہو جس کا پانی گندی نالی یا گٹر میں جاتا ہو تو مریض کو کسی ٹب میں بٹھا کر پانی ڈال دیا جائے اور وہ پانی دور کسی جگہ ڈال دیا جائے یا سڑک‘ گلی یا راستے میں چھڑک دیا جائے۔
اولاد کے لیے
اگر کسی عورت کو حمل قائم نہ ہوتا ہو جس کے سبب اولاد سے محروم ہو تو مندرجہ ذیل آیت باوضو ہرن کی جھلی پر لکھ کر موم جامہ کرکے عورت کے گلے میں ڈال دے۔ انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی حمل قرار پائے گا۔ وہ آیت یہ ہے:۔ وَلَوْ اَنَّ قُرْاٰنًا سُیِّرَتْ بِہِ الْجِبَالُ اَوْ قُطِّعَتْ بِہِ الۡاَرْضُ اَوْ کُلِّمَ بِہِ الْمَوْتٰی بَل لِّلہِ الاَمْرُ جَمِیعًا (الرعد30)
بچے کی ام الصبیان کے مرض سے حفاظت
جس عورت کے بچے ام الصبیان کے مرض میں مرجاتے ہوں‘ شروع حمل سے یعنی حمل ٹھہرجانے کے بعد یہ عمل شروع کرے اور بچے کے دودھ پینے تک برابر یہ عمل جاری رہے۔ وہ عمل یہ ہے:۔
تین مرتبہ سَلٰمٌ  قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ ط
 روٹی کے ٹکڑے یا بسکٹ پر باوضو لکھ کر حاملہ کو کھلائیں یازعفران کو عرق گلاب میں گھول کر اس سے کاغذ پر لکھیں پانی سے دھو کر پانی حاملہ عورت کو پلادیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ بچہ ہر مرض سے محفوظ رہے گا اور عمر طبعی کو پہنچے گا۔ یہ عمل روزانہ کرنا ہے ناغہ نہیں کرنا ناغہ کرنے سے عمل ٹوٹ جائے گا۔ لہٰذا پابندی لازمی ہے اور نماز پابندی سے ادا کریں۔
وسوسہ نفسانی سے نجات
جو شخص طرح طرح کے وسوسوں میں مبتلا ہو اور اس کے سبب ذہنی سکون برباد ہوگیا ہو اور الٹے سیدھے خیالات نے اسے اور اس کی صحت کو تباہ کردیا ہو اور ہروقت پریشان رہتا ہو تو اسے چاہیے کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کرے اور باوضو اَلسَّلَامُ66  بار کسی پاک چینی کے برتن پر باوضو لکھے اور پانی سے دھو کر وہ پانی پی لے۔ لکھنے کیلئے زعفران کوعرق گلاب میں گھول لے۔ روزانہ یہ عمل اکتالیس دن تک کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ وساوس شیطانی اور وساوس نفسانی سے مکمل نجات حاصل ہوگی۔ اگر خود لکھنا نہ جانتا ہو یا لکھ نہ سکتا ہو تو دوسرے سے لکھوا لیا کرے یا آٹھ دس دن کیلئے آٹھ دس چینی کی پلیٹوں میں کسی سے باوضو لکھوالے اورباوضو گھول کر پانی پی لیا کرے۔
گردوں کی بیماری کا علاج
اگر کوئی شخص گردوں کی بیماری کا شکار ہو اور اس کا پیشاب قطرے قطرے آتا ہو یا پیشاب میں جلن اور چبھن ہوتی ہو اور کوئی دوا کارگر نہ ہوتی ہو تو بارش کے پانی پر یا عرق گلاب کی بوتل پر سورۂ الم نشرح (پ30) کوئی بھی نماز کا پابند شخص چاہے مرد ہو یا عورت باوضو گیارہ بار پڑھ کر دم کردے اور وہ پانی دن میں چار بار (صبح ناشتہ سے قبل‘ ظہر کے وقت‘ عصر کے بعد‘ سوتے وقت)پانی پینے سے پہلے سات بار درود ابراہیمی پڑھنا ہے پھر تین تین گھونٹ مریض کو پلائیں انشاء اللہ تعالیٰ گردے کی بیماری‘ پیشاب کی جلن دور ہوجائے گی اور پیشاب فطری انداز میں آنے لگے گا اور آپریشن کرانے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔
اوپری اثرات کے سبب باہر گھومنا
اگر کوئی لڑکا یا لڑکی ہروقت باہر گھومتا ہے گھر میں نہیں رہتا اور نہ ہی کسی کا کہنا مانتا ہے اور نہ کوئی کام کاج کرتا ہے۔ گھروالے اس سے بہت پریشان ہیں تو اس کا حل یہ ہے کہ معوذتین یعنی سورۃ الفلق اور سورۃ الناس باوضو ایک سو بار پڑھ کر ایک بوتل پانی پر دم کردیں اور چاروقت (صبح ناشتہ سے قبل‘ دوپہر کو کھانے سے قبل‘ عصر کے بعد اور بعد نماز عشاء) مریض کو پلائیں انشاء اللہ تعالیٰ مریض اوپری اثرات سے محفوظ ہوجائے گا۔ یہ عمل اکتالیس دن روزانہ کرنا ہے۔ ناغہ نہیں کرنا۔نماز کی پابندی لازمی کریں۔
بدنیت اور ٹھگ سے نجات
اگر کوئی بدنیت اور ٹھگ ذہنیت کا مالک ہو اور کسی کے مال پر جائیداد پر ناجائز قبضہ کرلے یا رقم لے کر واپس نہ کرے تو اس کیلئے روزانہ تین بار سورۂ یٰسین شریف ایک وقت مقررہ پر پڑھے۔ یہ عمل اس وقت تک کرے جب تک قرضہ وصول نہ ہوجائے یا جائیداد کا قبضہ بحال نہ ہوجائے انشاء اللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے مال وصول ہوجائے گا اور جائیداد کا قبضہ بھی مل جائیگا۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 975 reviews.