Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ کےخواب اور ان کی تعبیر

ماہنامہ عبقری - جون 2012

قاتلانہ حملے
خواب: میں دیکھتی ہوں کہ میں اپنے ہمسایوں کے گھر میں ہوں۔ وہاں میرا فون آتا ہے۔ پتہ نہیں وہ کس کا فون ہے۔ کوئی لڑکی غصے میں بول رہی ہوتی ہے۔ اس کے بعد میں کہیں جارہی ہوتی ہوں اور میرے ہاتھ میں ایک گوشت کا شاپر ہے۔ میں کہتی ہوں کہ میں اسے یہیں کہیں چھپا دیتی ہوں واپسی پر لوں گی۔ اتنے میں ایک شخص ہاتھ میں چھری لیے آتا ہے اور مجھے قتل کرنے کیلئے میری طرف آتا ہے۔ میں اونچی آواز سے کہتی ہوں ’’اللہ‘‘ یہ نام سن کر وہ چھری پھینک کر چلا جاتا ہے۔ اتنے میں اس سے بھی بُرا شخص آتا ہے اور وہ بھی قتل کرنے کیلئے چھری نکالتا ہے اب میں ’’محمد ﷺ‘‘ کا نام بلند آواز سے لیتی ہوں وہ بھی چھری پھینک کر محمد ﷺ‘ محمد ﷺ کرتا بھاگ جاتا ہے۔ پھر تیسرا شخص آتا ہے اس نے کالے کپڑے پہن رکھے ہوتے ہیں اس کے ہاتھ میں بہت لمبی چھری ہوتی ہے میں اسے ’’اللہ محمدﷺ ‘‘ کا نام سناتی ہوں لیکن وہ میری طرف بڑھتا رہتا ہے میں اس کی چھری پکڑلیتی ہوں چھری میرے ہاتھ میں دھار والی طرف سے آتی ہے جس سے میرے ہاتھ کٹ جاتے ہیں۔ میں پتہ نہیں اسی چھری سے اس آدمی کو بہت کٹ لگاتی ہوں پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (ر۔ب۔لاہور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق کوئی خفیہ دشمن آپ کو سحر کے ذریعے مسلسل حملے کرکے نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔گزشتہ دو حملے تو ناکام ہوگئے لیکن تیسری مرتبہ آپ کسی حد تک دشمن کی زد میں آگئیں جس سے آپ کو کچھ نقصان بھی ہوا لیکن انشاء اللہ آپ پھر بھی بچ جائیں گی اور آپ کے دشمن ناکام ہوں گے۔ آپ 313 بار معوذتین روزانہ 41 دن تک پڑھ کر پانی میں دم کرکے پی لیا کریں اور اپنے اوپر بھی دم کرلیا کریں۔
تلاش
خواب: میں نے دیکھا کہ میںکہیں گئی ہوئی ہوں اور وہاں میں (س) کو تلاش کرتی ہوں لیکن وہ وہاں مجھے نظر نہیںآتا۔ اس وقت میرے ساتھ میری قریبی دوست بھی ہے ہم دونوں (س) کو تلاش کرتے ہیں پھر میرے ذہن میں خیال آتا ہے کہ یہی تواس کی دکان ہے۔ دکان پر جاتی ہوں تو وہاں ایک عورت بیٹھی ہوتی ہے اس سے پوچھتی ہوں تو وہ مجھے اپنے گھر بھیج دیتی ہے جو دکان کے سامنے ہے۔ میں اس کے گھر جاتی ہوں تو ادھر ایک لڑکا ہوتا ہے میں اسے سلام کہہ کر اس کے اندر چلی جاتی ہوں اندر ایک لڑکی کو سلام کرتی ہوں اس سے پوچھتی ہوں تو وہ کہتے ہیں بھائی تو گھر گئے ہیں وہ جمعہ کے جمعہ گھر جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ لڑکی اور یہ گھر والے اس کے اپنے نہیں تھے۔وہ ان کے پاس کام کرتا ہے‘ پھر میں اس لڑکی سے اس کا نمبر پوچھتی ہوں تو وہ نمبر بتاتی ہے تو مجھے بھول جاتا ہے حالانکہ میرے ذہن میں یہ بات ہے کہ اس (س) نے مجھے نمبر تو دیا ہے اس دکان کا پھر بھی میں نمبر پوچھتی ہوں۔ پھر دیکھتی ہوں کہ میں دلہن بنی ہوئی اور جو باجی ہمیں مسجد میں پڑھاتی تھیں ان کے گھر میں ہوں‘ وہ باجی مجھے دولہا کے گھر چھوڑ آتی ہیں۔ دولہا کے گھر بارات تیار ہورہی ہوتی ہے۔ چلو تم اپنی پھپھو کے گھر‘ تومیں ان کے گھر چلی جاتی ہوں۔ پھپھو مجھ سے پوچھتی ہیں کہ آج واقعی تیری شادی ہے کیا؟ تو میں چپ ہوجاتی ہوں اور پھر تھوڑی دیر کے بعد میرے ابو بھی آجاتے ہیں۔ میں دکھی ہوتی ہوں لیکن میرے ابو مسکراتے ہیں اور میرا حال پوچھتے ہیں۔ پھپھو میرے ابو سے پوچھتی ہیں کہ واقعی اسکی شادی ہے آج تو میری پھپھو کہتی ہیں کہ یہ تو دلہن بنی ہوئی ہے حالانکہ وہ جو بارات تیار ہورہی ہوتی ہے وہ میری ہی بارات ہوتی ہے اور خواب کے پہلے حصے میں‘ میں بتانا بھول گئی کہ اس دکان سے جس پر عورت بیٹھی ہوتی تھی وہاں سے میرے ساتھ جو دوست تھی اس نے اس کو فون کیا جس سے وہ پیار کرتی ہے اور فون کرکے وہ بہت ہی زیادہ اور اونچی آواز میں روتی ہے۔ (ا۔س۔ملتان)
تعبیر: آپ کا خواب واضح ہے اور آپ کو بتایا گیا ہے کہ آپ کو اپنا طرز عمل تبدیل کرنا ہوگا اور جسے آپ پسند کرتی ہیں وہ کبھی آپ کو اپنی زندگی میں داخل نہ کرے گا۔ جذباتی فیصلے کا خمیازہ پوری زندگی بھگتنا پڑتا ہے۔ انشاء اللہ آپ کی شادی والدین اور بڑوں کے توسط سے ہوگی اور آپ کو آئندہ زندگی میں خوشیاں ملیں گی۔
مبارک خواب
میں کسی سے کچھ مانگتا ہوں اور پھر میں ایک سنسان علاقہ میںجاتا ہوں اور آسمان کی طرف منہ کرکے کہتا ہوں یااللہ مجھے ساری زمین دے دے تو ایک عورت آتی ہے اور کہتی ہے تم نے مولیٰ کو(اللہ کو) دیکھا ہے۔ آؤ میرے ساتھ اور ہم پہاڑ کی طرف چلے جاتے ہیں۔ ( میں اکثر حقیقت میں دعا کرتا ہوں کہ مجھے سب کچھ دے دے)۔ دوسرے خواب میں دیکھا کہ میرے کمرے میں خانہ کعبہ کی ایک تصویر لگی ہے جسے میں دیکھ رہا ہوتا ہوں۔ ایک دم اس فریم میں سے خانہ کعبہ کی تصویر نیچے گرتی ہے اور میں اسے نیچے گرنے سے پہلے پکڑلیتا ہوں اور اب اس فریم میں (یعنی خانہ کعبہ کی تصویر گرنے کے بعد) خوبصورت پھولوں کی تصویر لگ جاتی ہے۔ (فرحان‘ کراچی)
تعبیر: فجر کے وقت دیکھے جانے والے خواب کی تعبیر عموماً جلد واقع ہوتی ہے۔ آپ کے دونوں خواب ماشاء اللہ بہت مبارک ہیں اور دینی اور دنیاوی ترقی کا اشارہ ہے‘ نیز خوشی اور خوشحال زندگی نصیب ہوگی۔ اگرآپ کسی صاحب نسبت بزرگ سے اصلاحی تعلق قائم کرلیں تو آپ کیلئے بہت بہتر ہوگا کیونکہ نسبت سے بندے کو بہت فائدہ ہوتا ہے۔
قلعہ نما گھر
میں کسی قلعہ نما گھر کی چھت میںموجود ہوں کہ اچانک اس کی دیواریں گرنا شروع ہوجاتی ہیں۔ میرے ساتھ میرے سکول کے دنوں کے دوست ہوتے ہیں وہ بھی اور میں بھی ان دیواروں کو کھڑا کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن کھڑی نہیں ہوتیں۔ اگلے خواب میں پھر یہی ہوتا ہے کہ دیواریں کھڑی ہیں اور پھر گرنا شروع ہوجاتی ہے۔    (زینب‘ فیصل آباد)
تعبیر: اس خواب کے مطابق آپ کو مالی طور پر شدید نقصان کا سامنا ہوسکتا ہے بالخصوص کاروبار یا نوکری کے حوالے سے خطرات کا اشارہ ہے۔ آپ فوری طور پر مالی صدقہ دیں اور یَاحَفِیظُ یَاوَکِیْلُ کثرت سے پڑھا کریں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 950 reviews.