محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری کا رسالہ 2009ء ستمبر سے پڑھ رہی ہوں‘ میں روحانی رسائل بہت پڑھتی ہوں‘ لیکن دل کو تسلی نہیں ہوتی تھی جب سے عبقری رسالہ پڑھ رہی ہوں‘ سارے رسائل چھوڑ کر صرف یہی پڑھ رہی ہوں‘ میں 2010ء رمضان میں آپ کا بتایا ہوا ایک عمل10فائدے جو رمضان میں آیا تھا۔ پڑھا تھا‘ رمضان اور رمضان کے علاوہ اب تک… میرے بھائی کا سعودیہ میں اقامہ نہیں بن رہا تھا وہ عمل کیا تو فوری اقامہ بن گیا۔ پھر ان کی تنخواہ میں اضافہ کیلئے پڑھا تو تنخواہ میں اضافہ ہوگیا۔ پھر امی کی بیماری کیلئے پڑھا تو ان کی طبیعت سنبھل گئی‘ میری امی کے تین وال بند ہیں‘ ہائی بلڈپریشر ہے‘ ایک گردہ ناکارہ ہے اور شوگر شکری اور خون دونوں کی ہے اور ساتھ میں دانتوں کا مسئلہ اور پھر کالے جادو کا مزید اضافہ… تو میں ان سب چیزوں کیلئے پڑھ رہی ہوں اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میری والدہ کی تکلیفیں پہلے سے اب آدھی رہ گئی ہیں اور میری والدہ اب سکون سے سوتی ہیں۔وہ وظیفہ درج ذیل ہے۔اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِلْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَالْاَحْیَائِ مِنْھُمْ وَالْاَمْوَاتِہر پل ہر سانس کھلی تعداد میں دن رات نہایت کثرت سے اس کو پڑھیں کوشش ہو کہ رمضان المبارک میں ایک سوا لاکھ، دو سوا لاکھ، تین سوا لاکھ ورنہ ایک سوا لاکھ ہوجائے اگر مجبوری کیوجہ سے کچھ تعداد رہ جائے تو رمضان کے بعد پورا کرسکتے ہیں گھر کا ہر فرد پڑھے ورنہ گھر کے جتنے افراد زیادہ سے زیادہ پڑھ سکتے ہیں پڑھیں ہر بندہ اپنی تعداد پوری کرے‘ جتنا زیادہ سے زیادہ ان باسعادت راتوں میں پڑھیں گے اتنا کمال ملے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں