آپ کی رضا کے بغیر کوئی بھی آپ کا وقت ضائع نہیں کرسکتا۔
٭ اکثر لوگ اتنے ہی خوش رہتے ہیں جتنا وہ خود چاہتے ہیں۔٭ لو گ آپ کیلئے وقتی طور پر تو رکاوٹیں پیدا کرسکتے ہیں لیکن آپ خود ان کو مستقل بنادیتے ہیں۔
٭ آپ جتنی محنت کریں گے اتناہی آپ کو حاصل ہوگا۔
٭ آپ خود ہی اپنی کامیابی کے لیے رکاوٹ بنتے ہیں۔
٭ جب قسمت خود آپ پر مہربان ہو تو اس وقت آپ کی عدم توجہی نقصان دہ ہوگی۔ ٭ آپ تمام خواہشات کو ایک ساتھ حاصل نہیں کرسکتے۔ ٭زندگی ایک سفر ہے منزل نہیں۔
٭ ہماری سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ جو چیزیں ہم چاہیں جب تک وہ سب ہمیں نہ ملیں تب تک ہم خوش نہیں ہوں گے۔ ٭ مسائل سے نجات اس کے حل میں مضمر ہے۔ ٭ تجربہ سکھاتا ہے کہ ’’لینے‘‘ والوں سے ’’دینے ‘‘ والے زیادہ کامیاب رہتے ہیں۔ ٭ زندگی کے خوشگوار لمحات کی اہمیت صرف اس وقت ہے جب دوسروں کو اس میں شریک کیا جائے۔٭ کسی بھی کام کی تکمیل کے لیے اس کا آغاز ناگزیر ہے۔ ٭ جس چیز کی شدید خواہش ہوتی ہے اس کا احساس و خوف بھی زیادہ ہوتا ہے۔ ٭ مسکراتے رہو یہی کامیاب زندگی کی نشانی ہے۔ ٭ تمام شکوے گزرے ہوئے کل کی طرح چھوڑ دو۔ ٭ موقع تلاش کرو‘ ضمانتیں نہیں۔ ٭ گزرے ہوئے کل کو بھول جاؤ‘ زندگی کو آج اور آنے والے کل میں ڈھونڈو۔ ٭ ناکامی کے بعد پھر کوشش کرنا اصل کامیابی ہے۔ ٭ سب سے دلچسپ وقت‘ آج اور ابھی ہے۔ ٭ اگر کوئی غلطی ہوجائے تب بھی ہمت نہ ہاریں‘ انسان غلطی کا پتلا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں