Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

کون ہے جو میری جان کا دشمن ہے؟

ماہنامہ عبقری - جون 2012

میری شادی سے پہلے میرے ابو کوکینسر ہوگیا اور وہ میری شادی سے پہلے ہی وفات پاگئے‘ جس دن میری شادی کی بات طے ہوئی اسی دن میری بکری مرگئی‘ شادی سے پہلے میرے پاس کافی جانور تھے‘ شادی سے پہلے ہمارے گھر رزق کی بہت فراوانی تھی اور نماز کے ہم پابند تھے۔ چھ ماہ بعد میری شادی ہوگئی‘ شادی کے پہلے دس پندرہ دن تو بہت اچھے گزرے لیکن اس کے بعد میری نند اور میری ساس نے میرے خلاف میرے شوہر کے کان بھرنے شروع کردئیے‘ اسی طرح سات ماہ ہوگئے تو میرے میاں کی میرے ساتھ لڑائی ہوئی کہ تم کام نہیں کرتی اور بہت سی باتیں کیں اور کہا کہ میری بہن تمہارا بہت خیال رکھتی ہے تم ان کا خیال نہیں رکھتی‘ آخر میں نے تنگ آکر خاوندسے کہا کہ تمہیں میں نے کبھی کسی شکایت نہیں لگائی میں پوری کوشش کرتی ہوں لیکن آپ میرے ساتھ اس طرح نہ کیا کرو‘  لیکن اسے پھر بھی پتہ نہ چلا میرا شوہر پھر خود کو ہی ٹھیک کہتا ہے۔ تین ماہ بعد میری سونے کی انگوٹھی اچانک میری انگلی سے گری اور نیچے گرتے ہی غائب ہوگئی‘ ہم نے بہت ڈھونڈی لیکن نہیں ملی‘ رو دھو کر ایک سال گزرا‘ بیٹا پیدا ہوا تو دن رات رو رو کر اللہ سے حالات بہتر ہونے کی دعا کرتی رہی لیکن میرے حالات دن بدن خراب ہونے لگے۔
پھر ایک اور عجیب سلسلہ شروع ہوگیا کہ میرے روپے گم ہونا شروع ہوگئے۔ میں نماز روزے کی پابند تھی‘ شادی کے دو سال بعدمجھے چیزیں نظر آتی‘ کبھی میرا نام کی آواز آتی‘ پہلے مجھے خواب میں آیات بتائی جاتی کبھی سورۂ یٰسین کی کوئی آیت جو کہ میں بھول جاتی کیونکہ یہ سب خواب میں ہوتا تھا‘ پھر ایک دن ایک عورت میرے پاس آئی سرہانے کے  پاس کھڑی ہوکر پوری آیۃ الکرسی پڑھی تو میں نے سوچا کہ آج شاید میں آیۃ الکرسی پڑھنا بھول گئی ہوں اور یہ مجھے یاد کروانے آئیں ہیں پھر تین چار دنوں بعد بابا جی آئے اور آیۃ الکرسی پڑھی تو میں نے سوچا کہ آج تو میں نے آیۃ الکرسی پڑھی ہے پھر یہ مجھے کیوں سنارہے ہیں۔
میں کھانے اور دوسرے کام بہت اچھے کرتی تھی لیکن میرے کھانے جلنے لگ گئے‘ ان میں سے اتنی گندی بو آتی کہ میں خود پریشان ہوجاتی‘ کھانا ابھی تک بہت بری طرح جلتا ہے‘ جس سے میری بہت بے عزتی ہوتی ہے‘ میرا گھر کا کمرہ اتنا گندا ہوتا ہے کہ دیکھنے والے بہت باتیں کرتے ہیں حالانکہ میں صفائی بھی کرتی ہوں۔ ان سب باتوں کا مجھے پتہ نہیں چلا لیکن اب 12سال بعد مجھے پتہ چلا کہ یہ سب صرف میرے ساتھ کیوں؟ میں صبح چار بجے اٹھتی ہوں پھر بھی میرے کام ختم نہیں ہوتے اور بے عزتی ہروقت ہوتی ہے۔ میرا بیٹا جب تین سال کا تھا اور کوئی بچہ نہیں تھا کہ سسرال والوں نے بہاولپور مجھے دوائی لینے بھیجا تو انہوں نے مجھے بتایا کہ اس پر جادو ہے‘ جو اب سایہ بن گیا ہے انہوں نے مجھے کیل پڑھ کر دئیے کہ اپنی چارپائی میں لگانے ہیں میں نے چارپائی والے کیل اپنی ساس سے لگوائے اور بھی انہیں تعویذ دئیے لیکن ایک دو ہفتہ کے بعد بڑا عجب واقعہ ہوا میں رات کو سوئی ہوئی تھی کہ کسی کے قدموں کی آواز آئی‘ میری آنکھ کھل گئی کمرہ میں ہلکی سی روشنی ہوتی پھر فون کی دو دفعہ بیل بجی‘ تو میری ساس فون سننے کمرے سے باہر آئی لیکن فون پر کوئی نہیں تھا‘ رات کے تین بجے تھے‘ ایک سایہ میرے کمرہ میں آیا اور میرے بیڈ کے ساتھ والے بیڈ پر کھڑا ہوا‘ اس کا چہرہ میرے خاوند کا تھا‘ اس نے دونوں ہاتھ بغل میں دبائے ہوئے تھے ایک بدمعاش آدمی کی طرح مسکرا رہا تھا تو میں ڈر گئی میرے ذہن میں فوراً خیال آیا کہ یہ مجھے کہہ رہا ہے کہ تم نے کیل لگالیے ہیںتوکیا ہوا؟ میں بھاگ کر جلدی سے چارپائی سے اترنے لگی تو خیال آیا کہ میں بیڈ سے نیچے اتری تو یہ مجھے پکڑنہ لے پھر میں گھر والوں کو آواز دیتی تو میری آواز بھی نہیں نکلی‘ کیونکہ میں انہیں بتانا چاہتی تھی کہ میں سوئی ہوئی نہیں۔ میں جاگ رہی ہوں صبح میں نے گھر والوں کو بتایا تو انہوں نے کہہ کرڈرگئی ہے پھر میں نے کیل نکال دئیے۔ پھر دوبارہ اس بزرگ کے پاس گئے انہوں نے مجھے پھر تعویذ دئیے لیکن اس کے تیسرے دن میرے ساتھ کیا ہوا؟ کیونکہ میں نے ان کو بتایا تھا کہ مجھے رزق اور چارپائے (جانوروں) کی بہت پریشانی ہے کیونکہ میرے جانور یا تو کیڑے پڑ کر مرجاتے ہیں یا پھر ان کی آگے نسل ہی نہیں بڑھتی‘ اس وقت میرے پاس ایک بڑی اچھی نسل کی بکری تھی‘ میری امی کہنے لگی کہ اسے بیچ دو میں نے کہا نہیں میں نے اسے اپنے سسرال ملتان لے کر جانا ہے‘ نوکروں کو کہیں کہ اسے سنبھال کر رکھیں پرسوں تک میں لے جاؤنگی‘ ظہر کی نماز کے بعد میں نے سوچا کہ بکری کو پانی پلالوں اور دیکھوں کہ دھوپ تو نہیں آئی میں پانی لے کر گئی تو اس نے پانی نہیں پیا‘ اچانک اسے کھانسی آئی اور وہ گرکر تڑپنے لگی اور وہیں دم توڑ دیا‘ میں اتنا روئی کیونکہ یہ بڑی نسل کی بکری تھی اس کی ماں کو پیپ پڑی تھی تو وہ بھی مرگئی تھی۔
 میں چیخی کہ میرے ساتھ کیوں ہورہا ہے؟ بھینس کا بچہ مرگیا‘ پھر آٹھ ماہ بعد بھینس مرگئی‘ روپے پیسے زیور گم ہوجاتا ہے‘ سسرال میں میرا جینا حرام ہے‘ بچہ میرا بیمار ہے‘ سب بکریاں ختم ہوگئیں۔ میں جو چیز ملتان لے جانے کا سوچتی ہوں وہی ختم ہوجاتی ہے۔ اسی طرح رات ہوئی اور پھر فجر کی اذان ہوئی تو آنکھ کھل گئی‘ فجر کی نماز کیلئے اٹھنے لگی تو شیطان ذہن نے کہا کہ کونسی اللہ تعالیٰ نے سننی ہے ہر طرف پریشانیاں ہی ملتی ہیں‘ خاوند روز گھر سے نکالتا ہے‘ روپیہ پیسہ میرے پاس نہیں‘ میں نے نماز نہیں پڑھنی‘ لیکن پھر خیال آیا کہ جمعہ کی نماز ہے پڑھ لو‘ پھر سوجانا‘ اللہ تعالیٰ کو اب ہی تجھ پر ترس آجائے‘ وضو کیلئے باتھ میں گئی باتھ میں صابن اٹھانے کیلئے مڑی تو مجھے کسی نے گردن سے پکڑ کر دیوار کے ساتھ اتنی زور سے مارا کہ میں دیوار کے ساتھ لگ کر گری کہ میرا منہ سارا زخمی ہوگیا‘ بازو بھی زخمی ہوگئے‘ میری بہن جو سورہی تھی کہتی ہے کہ مجھے ایسے آواز آئی جیسے بہت بھاری چیز چھت سے گری ہے‘ اس نے مجھے آکر اٹھایا اور چارپائی پر ڈالا‘ پھر مجھے کسی کےپاس لے گئے اس کے عمل سے مجھے تھوڑا بہت فرق پڑا‘ مجھے علاج کراتے سات سال ہوگئے ہیں لیکن آرام نہیں آیا۔ ان سب سے زیادہ مجھے روپیہ پیسے کی پریشانی ہے‘ میں اپنی ضرورت کبھی اپنے آپ سے پوری نہیں کرسکتی‘ اگر جمع ہوں گے تو وہ یا تو گم ہوجائیں گے یا پھر وہ بیماری پر خرچ ہوجائیں گے۔ میرے خاوند ہمیشہ لڑائی جھگڑا کرتے رہتے ہیں‘ میرے اب پانچ بچے ہیں سارے ہی بہت زیادہ ضدی اور بیمار ہیں‘ الٹی سیدھی حرکتیں کرتے ہیں‘  ایک صحیح ہوتا ہے تو دوسرا سخت بیمار ہوجاتا ہے‘ یا کسی کا ایکسیڈنٹ ہوجاتا ہے یا کوئی چھت سے گرجاتا ہے‘ مجھے سمجھ نہیں آرہی یہ سب کیا ہورہا ہے‘ کون ہے جو میری جان کا دشمن ہے؟ میری یادداشت ختم ہوگئی ہے‘ میں نیند کی دوائی کھا کر سوتی ہوں‘ مجھے لگتا ہے میں پاگل ہوگئی ہوں۔
(قارئین الجھی زندگی کے سلگتے خط آپ نے پڑھے ، یقیناآپ دکھی ہو ئے ہو ں گے ۔ پھر آپ خو د ہی جواب دیں کہ ان دکھوں کا مدا و ا کیا ہے ؟)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 937 reviews.