Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آئیں مل کر دعا کریں

ماہنامہ عبقری - فروری 2008ء

(اسم اعظم کے ذکر کی روحانی محفل، اسم اعظم سے روحانی و جسمانی مشکلات کا یقینی علاج) (جیسا کہ قارئین کو معلوم ہے کہ ہر منگل مغرب سے عشاءتک حکیم صاحب کا درس‘مسنون ذکر خاص‘ مراقبہ ،بیعت اور خصوصی دعا ہو تی ہے جس میں دور دراز سے مرد و خواتین بھی شامل ہوتے ہیں۔ ذکر میں درود شریف‘ سورئہ فاتحہ‘ سورئہ الم نشرح‘ سورة اخلاص آیت کریمہ ، اسم الحسنیٰ اورپوشیدہ اسم اعظم ہزاروں کی تعداد میں پڑھے جاتے ہیں اختتام پر لوگوں کے مسائل و معاملات الجھنوں اور پریشانیوں سے نجات کے لئے دعا کی جاتی ہے۔ جو خواتین وحضرات دعا میں شامل ہونا چاہیں وہ علیحدہ کاغذ پر مختصر اپنی پریشانی اور اپنا نام صاف صاف لکھ کر بھیجیں جسے اس دعا میں شامل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تمام احباب شریک محفل یا ممبران عبقری سے درخواست ہے کہ وہ اپنی دعائوں کے ساتھ ان لوگوں کے لئے بھی دعا کریں۔) معاشی پریشانی (محمد عا ر ف ، ایبٹ آبا د) جنا ب محترم حکیم صاحب السلام علیکم ! گزارش ہے کہ چند نہا یت پریشان کن حالا ت کا شکا ر ہو ں۔ ہم دو بھائی اکٹھے رہتے ہیں ۔ چھوٹی پانچ بہنیں شادی شدہ ہیں۔ ایک چھوٹی دوکا ن ہے ۔ دوکان کی آمدن اخرا جا ت سے بہت ہی کم ہے۔ ہم شروع سے مقروض چلے آرہے ہیں۔ بہنو ں کی شا دیوں کی وجہ سے قر ض 7 لا کھ تک پہنچ چکا ہے ۔ہماری کچھ 30 مرلہ زمین ہے لیکن یہ زمین کچھ لا لچی لوگوں کی زمین کے اندرگھری ہوئی ہے۔ یہ لو گ ہماری مجبو ر ی سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کو شش کر رہے ۔ اور ہم اس کی وجہ سے بہت پریشان ہیں ۔ مہر بانی فرما کر ہمارے لیے دعا کریں اللہ ہماری مشکل کو حل کر دے ۔ آپ کے لیے دعا گو ہو ں۔ جو سلسلے انسانیت کی خدمت کے لیے آپ نے شروع کر رکھے ہیں اللہ کریم انہیں مزید ترقی نصیب فرمائے ۔ آمین ۔ قرض سے نجات (محمد حفیظ الرحمن ، ہا رو ن آبا د) جنا ب حکیم طارق محمود صا حب السلام علیکم ! میں مقروض ہو نے کی وجہ سے سخت پریشان ہو ں ۔ قرض خوا ہ کا سامنے کرنے کی بالکل ہمت نہیں ہو تی۔ شرمندگی سے بات نہیں نکلتی ۔انمول خزانہ پڑھنے سے نما ز میں خشوع و خضو ع پیدا ہو گیا ہے ۔ میرے لیے منگل کے درس میں خصوصی دعا کریںکہ اللہ مجھے قرض کے عذاب سے نجا ت دلا دے ۔ اور اللہ تعالیٰ آپ کی عمر درا ز فرمائے اور حاسدو ں کے حسد کے بچائے ۔ آمین ۔ احساس کمتری کا شکار (سلیم داد ،بنو ں ) محترم حکیم صاحب السلام علیکم ! جنا ب والا میں” ماہنا مہ عبقری “ کا قاری ہو ں ۔ میں آپ سے مشورے اور دعا کا متمنی ہو ں ۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں لو گو ں کے سامنے بالکل بیا ن کر نے سے قاصر ہو ں۔ اگرچہ ایک بات مجھے اچھی طر ح معلوم کیو ں نہ ہو میں کسی بھی محفل میں اس کا اظہا ر نہیں کر سکتا ۔ میں ایک صحت مند انسان ہو ں، کوئی کمزور ی یا بیماری بھی نہیں ہے ۔ عمر تقریبا ً چالیس، بیالیس سال ہے ۔ مجھے اپنی دعاﺅ ں میں خصو صی یاد رکھیں ۔ اللہ میری اس کمزوری کو دور کر دے اور میرے لیے رزق میں کشا دگی کے لیے بھی دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے علم و عمل میں اضا فہ فرمائے اور آپ کو نظر بد سے بچائے ۔ آمین ۔ بیٹیاں نیک صالح اور فرمانبردار (ایک بیٹی ) محترم جنا ب حکیم صاحب السلام علیکم ! میں نے آپ کا نام بہت سنا ہے آپ کو دیکھنے کا بہت اشتیا ق ہے ۔لیکن میری کچھ مجبو ریا ں ہیں جس کی وجہ سے آپ سے ملا قات نہیں ہو سکتی۔ صر ف خط سے بات چیت ہو سکتی ہے۔ حکیم صاحب میرامسئلہ یہ ہے کہ میری تین بیٹیا ں ہیں ۔تیسری بیٹی کی دفعہ میں نے اللہ سے بہت زیا دہ دعا کی او رپڑھائی بھی کی لیکن اللہ نے پھر بھی بیٹی دی ۔ آپ سے استدعا ہے کہ میری بیٹیو ں کو لیے دعا کریں وہ نیک ، صالح اور فرمانبردار ہو ں اور ان کے نیک نصیب ہو ں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی عمر عطا کر ے تا کہ آپ اسی طر ح لوگو ں کی خدمت کرتے ہیں ۔ آمین گناہوں پر شرمندگی (نو ر فا طمہ، کر اچی ) متحرم حکیم صاحب السلام علیکم ! حکیم صاحب میں بہت زیا دہ گنا ہ گار ہو ں ۔ا پنے لیے اللہ سے ہر وقت دعا مانگتی ہو ں کہ اللہ تعالیٰ مجھے معاف کر دیں۔ آپ بھی میرے لیے منگل کے درس میں دعا مانگیں کہ اللہ میرے تمام گنا ہ معا ف فرمادے اور مجھے نیکی پر استقامت عطا فرمائے ۔میں کوئی بھی ذکر کرتی ہو ں تو میرا ہر کا م الٹا ہو جا تاہے اور نقصان ہو نا شروع ہو جا تاہے ۔ اس کے لیے بھی اللہ سے میرے لیے دعا مانگیں۔شکریہ گھریلو پریشانی (نا ہید اختر، نا روا ل ) محترم حکیم طا رق محمو د صاحب السلام علیکم ! حکیم میرے خاوند کے گھر والے مجھ سے بہت نا روا سلوک کر تے ہیں۔ شاید کہ میرے والدین بہت غریب ہیں اور میری تین بیٹیاںہیں،بیٹا کوئی نہیں ہے ۔ حکیم صاحب میرے لیے نیک صالح بیٹے کی دعا کریں۔ اور مزید اللہ تعالیٰ سے میرے لیے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ میری مشکل آسان کر دیں۔ مجھے قبر کے عذاب سے، دوزخ سے بچائے اور اللہ تعالیٰ مجھے اور میرے بچو ں کو صرا ط ِ مستقیم پرچلائے اور میر ے میا ں کے کا رو بار میں بر کت دے ۔ میری اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ آپ کو ہر دکھ درد او ربیماری سے محفوظ رکھے ۔ آمین ۔ دین و دنیا کی بھلائی محمد رمضان چوہدری ( ریٹائرڈ انسپکٹر پنجا ب پولیس) مکر می و معظمی جنا ب قبلہ محترم حکیم صاحب ! آدا ب ۔ قبل ازیں دو عریضے اعما ل کے بارے میں تحریر خدمت کر کے دستی پیش کئے تھے۔ اللہ کاشکر ہے کہ اعمال حسب دستور سابق کر رہا ہوں۔ رمضان شر یف میں ترا ویح باجماعت ادا کی اور پورا قرآن پاک سنا ۔ اعتکا ف بھی بیٹھا اور 5 مر تبہ قرآن پا ک ختم کیا۔ یہ سب اللہ تعالیٰ کی مہر با نی اور آپکی دعاﺅ ں و نظرِ کرم کی وجہ سے ہے ۔ ورنہ میں کیااور میری او قا ت کیا ۔ میری تمام زندگی آپ کے سامنے ہے جہاں سوائے گناہوں کے کچھ نہیں ہے ۔ بس اللہ تعالیٰ کی رحمت و فضل و کرم پر بخشش کابھروسہ ہے اور اسکی رحمت سے مایو س نہیں ہوں ۔ آپ سے استدعا ہے کہ میرے لیے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ میری گھریلو مشکلا ت کو آسان کر د ے ۔ اور دین و دنیا میں بھلائی فرمادے ۔ آمین ۔ بلی سے کھیت کی حفاظت کیسے ہوئی؟ (تحریر: ڈاکٹر عبدالغنی فاروق) چوہدری مظفر حسین (وفات2004ئ) علمی دنیا کا ایک معروف نام ہے۔ موصوف مرحوم محکمہ زراعت بھی خاصے بڑے افسر تھے اور بہت سی کتابوں کے مصنف بھی تھے۔ یہ میری خوش بختی ہے کہ چودھری صاحب مجھ سے بہت محبت اور اخلاص سے پیش آتے تھے۔ ایک بار میں نے درخواست کی کہ ”مکافات عمل“ کے حوالے سے کسی خاص واقعے کی نشاندہی فرمائیں۔ تب انہوں نے ایک حیرت انگیز بات سنائی۔ انہوں نے بتایا کہ چودھری غلام قادر محکمہ زراعت میں افسر تھے اور ان کے ذاتی دوست بھی تھے۔ ان کا تعلق شکرگڑھ کے قریب ایک مشہور قصبے مینگڑی سے تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد زمیندار تھے ۔بہت ہی متقی انسان تھے اور بڑے ہی غریب پرور تھے۔ بیواﺅں اور یتیموں کی خاص سرپرستی کرتے اور غریب طالب علموں کے وظائف مقرر کرتے تھے۔ کسی کو پریشان حال دیکھنا انہیں گوارانہ تھا۔ چودھری غلام قادر کی روایت کے مطابق ایک برس چاول کی فصل عین پکنے کے قریب تھی جب کہ چوہوں نے حملہ کردیا اور پورے علاقے کے چاول کاٹ کررکھ دیئے.......لیکن حیرت انگیز طور پر”ہمارے کھیتوں میں دو بڑے بڑے بلے آکربیٹھ گئے اورانہوں نے کسی چوہے کووہاں گھسنے نہیں دیا۔ نتیجہ یہ کہ باقی سارا علاقہ تباہ ہوگیا لیکن ہمارے کھیت بالکل سلامت رہے“۔ قارئین گرامی: قرآن پاک کی مشہور آیت ہے۔ ”واماما ینفع الناس فیمکث فی الارض“ (سورہ ر عد۔آیت نمبر18) یعنی ہر وہ چیز جو خلقِ خدا کے لیے نفع بخش ثابت ر ہتی ہے اللہ تعالیٰ اس کو مضبوطی سے زمین میں گاڑدیتاہے۔ یعنی اسے دوام حاصل ہوجاتاہے اورزمانے کے نشیب و فراز سے نقصان پہنچانے میں کامیاب نہیں ہوتے۔ چنانچہ میں نے اوپر جوواقعات پیش کئے ہیں وہ اسی اصول خداوندی کی تعبیر ہیں اور وہ اس امر کی بین دلیل ہیں، کہ جو شخص بھی خلق خدایا دوسرے لفظوں میں خدا کے کنبے (الخلق عیال اللہ) کے لیے نفع بخش بنے گا، ان کی مشکل میں کام آئے گا۔ اللہ اپنے فضل سے انہیں آفتوں سے اور عذاب سے محفوظ رکھے گا۔ جیسا کہ مندرجہ بالا واقعات سے ثابت ہے اوراگرچہ اس نوعیت کے واقعات کی تعداد بہت کم ہے لیکن اگر توجہ سے دیکھیں تو جگہ جگہ اس قسم کی مثالیں دیکھی جاسکتی ہیں۔ بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ انسانوں کی اکثریت کوتاہ اندیش واقع ہوئی ہے۔ وہ خود غرضی اورمفاد پرستی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ کنجوسی اورتنگ نظری کواپنا شعار بنالیتے ہیں ورنہ اگر وہ یہ یقین حاصل کرلیں اس کائنات کاایک خالق ومالک بھی ہے، یہ زمین، یہ جائیداد ،یہ ذہنی عملی صلاحیتیں اس کی عطا ہیں، ہمیں اس دنیا میں امتحان کیلئے بھیجا گیا ہے اور خصوصا حقوق العباد کے سلسلے میں ہمیں سخت جوابد ہی کاسامنا کرنا پڑے گا۔ تو یقیناً ان کا رویہ عام خلقِ کے حوالے سے مثبت اورتعمیری بنیادوں پراستوار ہوجائے گا........پھر وہ کسی کودکھ اور مصیبت میں نہیں دیکھ سکیں گے اورآگے بڑھ کر ان کے مسائل کوحل کرنے کی کوشش کریں گے۔ ایسے خوش بخت لوگ ،جیسا کہ میں نے عرض کیا،دنیا میں بہت کم ہیں لیکن جتنے بھی ہیں وہ اپنے غیر معمولی رویے کی وجہ سے خدا کے محبوب بن جاتے ہیں، اور وہ معجزاتی انداز میں ان کی پاسبانی کرتاہے ، انہیں مختلف آفتوں سے محفوظ رکھتاہے۔ ان کے کاروبار میں وسعت اوربرکت عطا کردیتاہے، ان کی فصلوں کو کیڑا نہیں لگتا۔ موسموں کی شدت انہیں نقصان نہیں پہنچاتی اوران کا خاندان بیماریوں اورپریشانیوں سے محفوظ رہتاہے.......اورچونکہ اس آیت قرانی میں کسی مذہب وملت کی تحصیص نہیں ہے۔ اس لیے مسلمان ہویاہندو ،یہودی ہویا عیسائی جوشخص بھی حلقِ خدا کیلئے نفع بخش بنتاہے، مشکلات اورپریشانیوں میں ان کی دست گیری کرتاہے۔ اللہ دنیا ہی میں اسے مادی برکات سے نوازدیتاہے۔ وہ اپنے ذمے ادھار نہیں رہنے دیتا۔ چنانچہ مجھے اس امر میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ وطن عزیز میں زراعت کے حوالے سے زمیندار حضرات جن مشکلات میں مبتلا ہوتے رہتے ہیں، فصلوں کو کیڑا لگ جاتاہے، موسم ناساز گار ہوجاتے ہیں اور کسی نہ کسی حوالے سے پیداوار میں کمی ہوجاتی ہے اور نت نئی بیماریاں اچھی سے اچھی دواﺅں کی دسترس سے باہر ہوجاتی ہیں۔ اس کا بنیادی سبب یہ ہے کہ ہمارے زمیندار غرباومساکین کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں سے بے نیاز ہوگئے ہیں ۔ اپنے ملازموں کوپوری مزدوری نہیں دیتے،اپنے علاقے کے تہی دست اور محتاج لوگوں کے کام نہیں آتے ، زکوة اورعشر کااہتمام نہیں کرتے اور جو کچھ حاصل ہوتاہے وہ چند روز زندگی کی عیش میں لٹا دیتے ہیں۔ نتیجہ یہ ہوتاہے کہ انہیں ذہنی آسودگی بھی حاصل نہیں ہوتی اور ان کے روز مرہ معاملات بھی اصلاح پذیر نہیں ہوتے۔ اس ضمن میں ایک آنکھو ں دیکھا واقعہ پیش کررہاہوں۔ امید ہے میرے نقطہ نظر کی مزید وضاحت ہوجائے گی۔ میرے آبائی گاﺅں (واقع ضلع سیالکوٹ) میں ایک شخص ہے، میراقریبی عزیز ہے اور کئی عوارض میں مبتلاہے اور اس کا بنیادی سبب یہ ہے کہ اس بدنصیب آدمی کو کبھی کسی سے بھلائی کرنے کی توفیق حاصل نہیں ہوئی، خصوصاً اپنے والدین سے اس کا طرزِ عمل بہت منفی تھا۔ یہ کاشتکاری کرتاتھا اورایک مرتبہ اس نے ایک بیگھہ چنے کاشت کررکھے تھے، چنوں کی فصل خوب لہلہارہی تھی مگر اس میں گھاس پھونس اوردیگر جڑی بوٹیاں بھی اگی ہوئی تھیں۔ اس شخص کے باپ نے ایک بھینس پال رکھی تھی، ایک دن وہ اپنے بیٹے کے کھیت میں گیا اور چنوں کے اندر سے گھاس وغیرہ کاٹنے لگاتا کہ چنوں کو بھی فائدہ ہو اور اس کی وجہ بھینس کے لیے چارے کاانتظام بھی ہوجائے......لیکن بد نصیب بیٹے نے باپ کے اس اخلاص اورضرورت کی پروانہ کی۔ پہلے بدزبانی کی اور پھر اس کاہاتھ پکڑ کر اسے کھیت سے باہر نکال دیا.....بوڑھا باپ آنسو بہاتا ہواگھر آگیا۔ پھر پورے گا ئوں کے لو گو ں نے دیکھا کہ اس کا کھیت کسی پر اسرا ر بیماری کی وجہ سے نا کارہ ہو گیا اور یوں ا للہ کی نا راضگی ظاہر ہوئی ۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 287 reviews.