Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج........ طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - فروری 2008ء

(پہلے ان ہدایات کوغور سے پڑھیں: ان صفحات میں امراض کا علاج اور مشورہ ملے گا توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں۔ لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں کھولتے ہوئے خط پھٹ جاتا ہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ روحانی مسائل کے لئے علیحدہ خط لکھیں۔ نام اور شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور تحریر کریں۔ نوجوانوں کے خطوط احتیاط سے شائع کیے جاتے ہیں ایسے خطوط کے لئے جوابی لفافہ لازم ہے کیونکہ اکثر خطوط اشاعت کے قابل نہیں ہوتے۔ نوٹ: وہی غذا کھائیں جو آپ کے لئے تجویز کی گئی ہے۔) خواتین کی بیماری ( نا زیہ خان، لاہور ) آپ کا شمارہ ” ماہنامہ عبقری “ میں اور میر ی تمام فیملی بہت شوق سے پڑھتے ہیں ۔میرا خیال ہے کہ یہ ماہنامہ ہر لحاظ سے ایک منفرد رسالہ ہے ، پا کستان کے تمام رسالوں سے۔ آج کل اکثر لڑکیو ں میں ”لیکوریا“ کی شکایت عام ہے جس کی وجہ سے ہروقت الجھن پیدا ہوتی ہے۔ حتیٰ کہ نماز تک صحیح طریقے سے ادا نہیںکی جا سکتی ۔ میری عمر اس وقت 17 سال ہے اور مجھے بھی پچھلے دو سا ل سے ”لیکو ریا “ کی تکلیف ہے ۔ امید ہے کہ آپ میری اس گذارش پر ضرور غور کریں گے ۔ جوا ب : ۔ بیٹا ! آپ نے یقینا ایک نہا یت اہم مسئلے کی طر ف نشاندہی کی ہے ۔ یہ تکلیف ان دنوں ذرا زیا دہ ہی ہے ۔ پیاری بیٹیو ں کو اس مسئلے پر اس اندا ز سے غور کرنا چاہیے کہ ان دنو ں پاکستا ن میں ثقافتی ما حول کیا ہے ؟ گزشتہ چند سال تک ہر ذریعہ ابلا غ نے ثقافت کے نام پر پا کستا ن میں فحا شی کا پرچا ر کیا ہے ۔ فحاشی کا جو پر چار ذرا ئع ابلا غ سے ہوتا رہا ہے اور آج بھی ہو رہا ہے ، نہ صرف اخلا ق کے لیے تباہ کن ہے بلکہ صحت کے لیے سمِ قاتل ہے ۔ بے ہو دہ پروگرامو ں اور نازیبا تصاویر سے بیٹیو ں کے فکرمیں ایک انتشار پیدا ہوتاہے ۔ اس فکری انتشار نے وطن کی بیٹیو ں کو اس تکلیف میں مبتلا کر دیا۔ اسوقت ذرائع ابلا غ سے جو بھی نشر ہو رہا ہے وہ مشرقی روایات اور اسلا می ثقافت کے قطعاً منا فی ہے ۔ اس صورتِ حال نے امریکا جیسے ملک کے اخلا ق کو تباہ کرکے وہا ں اخلاق و صحت کے نہا یت سنگین مسائل پیدا کیے ہیں۔ اس صور تِ حال کانوٹس لینا چاہیے اور ذرا ئع ابلا غ کو انسانیت اور شرافت اختیار کرنی چاہیے۔ لیکو ریا کا یہ ایک بڑا سبب ہے ۔ ہا ں ایک اور مسئلہ در پیش ہے ۔ نو جو ان بیٹیا ں ، ٹیلی ویژن سے نہا یت قریب ہو کر بیٹھی ہیں ۔ ٹیلی وژن بالخصوص رنگین ٹیلی وژن سے جو شعا عیں خارج ہو تی ہیں ان کی وجہ سے لڑکیو ں کا ماہانہ نظام سخت متا ثر ہو تاہے اور وہ ماہانہ معمولات کی بے قاعدگیو ں اور سیلا ن الرحم ( لیکو ریا ) کی گرفت میں آجا تی ہیں۔اس بیماری کے لیے بطور دوا سپاری پاک اورچار ٹ سے غذا نمبر 5-6 کواستعمال کریں ۔ انشاءاللہ بہت فائدہ ہو گا۔ پیروں میں پسینا (عبدالحق ، کراچی ) عمر 41 بر س ، میرے پیروں کے تلوﺅ ں میں مو سم سر ما میں کا فی پسینا آتاہے اور پا ﺅں جلتے ہیں جب کہ موسم گرما ایسی کوئی شکایت نہیں ہو تی ۔ از راہِ کرم علا ج تجو یز فرمائیے ۔ جو اب : ۔ خاصی عجیب صورتِ حال ہے ۔ تلوﺅ ں میں پسینے کی گلٹیا ں اگر ہیں تو سر دیو ں میں ان کا محترک ہوتا غیر معمولی با ت ہے ۔ پسینا ویسے بھی دوران خون کی کسی صور ت میں آسکتا ہے۔ بالخصوص ان لو گوں کو جن کے مزا ج میں تلخی اور عجلت ہو ۔ میری رائے ہے کہ آپ کو اپنے پیروں کو نیم کے جوشاندے سے رات کو دھونا چاہیے اور سنگِ جرا حت پساہوا (پا ﺅڈر کی طر ح ) تلو ﺅ ں پر لگا نا چاہیے۔ شاید اس سے یہ عجیب مسئلہ حل ہو جائے ۔ منہ کی بدبو (حمیرا گل، فیصل آباد ) اسکو ل کے زمانے سے میرے منہ سے بہت بد بو آتی ہے۔ البتہ جب کچھ کھا تی پیتی ہو ں تو یہ بدبو کچھ دیر کے لیے کم ہو جاتی ہے۔ طر ح طر ح کے ٹوتھ پیسٹ اور مسواکیں استعمال کر لیں ، لیکن مسئلہ حل نہیں ہوا۔ جوا ب : ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اب آپ یا تو کالج میں ہیں یا یو نی ورسٹی میں : ما شاءاللہ تعلیم مبارک ہو !توقع ہے کہ آپ کی درس گا ہ خوش بو دار ہو گی یعنی وہا ں تعصب ، تفر قہ اور دیگر الا ئشو ں کی بد بو نہیں ہوگی ۔ ذرا آپ کے منہ کی بد بو کی بات ہو جائے ۔ ایک تو یہ کہ اگر 32 دانتو ں اور دو رخسا رو ں سے اور ایک زبان سے کلما تِ بد نکلتے ہیں تو ان کی دوا بھی کر نی چاہیے ۔ ہا ں ذرا یہ تو دیکھ لیجئے کہ آپ کے دانت کیسے ہیں؟ ایسا تو نہیں کہ آپ کے مسوڑھے نرم ہو گئے ہیں ، ان میں پیپ ہے ۔اگر مسوڑھے نرم نہیں ہیں اور ان سے خون نہیں رستا تو معالجِ دندان سے مشورہ کیجئے کہ کسی داڑھ میں زخم تو نہیں ہے۔ بد بو کا ایک سبب یہ بھی ہو سکتا ہے ۔ اگر یہا ں سب خیریت ہے تو اب معدے کی طرف تو جہ کرنی ہو گی اور آنتو ں کو دیکھنا ہوگا کہ یہاں کو ئی خرا بی تو نہیں ہے ۔ ایک تویہ ہے کہ معدے میں سر دی ہے اور غذا کو یہا ں زیادہ رہنا پڑتاہے ۔ اس کا علاج کرنا ضروری ہے۔ اگر قبض ہے تو اسے رفع کرنا چاہیے ۔ ان حالات میں غذا میں تبدیلی کر نی چاہیے ۔ کم خوری کاطریقہ اختیا ر کرنا چاہیے اس لیے کہ آپ کا معدہ کمزور ہے ۔ جو ارشِ جالینوس چھ چھ گرام دونو ں وقت ( کھا نے کے بعد ) کھائیے اور چارٹ سے غذا نمبر 2 کو استعمال کریں ۔ بے خوابی ( عالمگیر خان، شیخو پو رہ ) میر ی عمر 45 بر س، گھریلو اور دفتر ی مصروفیا ت بے حد ہیں جن کی وجہ سے فکر و تشویش میں مبتلا رہتاہو ں ۔ نیند بڑی مشکل سے آتی ہے ۔ حکیم صاحب !مجھے کوئی منا سب نسخہ بتائیے کہ ذہنی الجھن دور ہو اور میں سکون کی نیند میں سو سکو ں۔ جواب : ۔ اس کا ایک علا ج تو قنا عت ہے ۔ یعنی جو مو جو د ہے ، اس پر اللہ تعالیٰ کاشکر اداکر کے اپنی مصروفیا ت کو کم سے کم کر لیا جائے ۔ ہا ں بعض مصروفیا ت ایسی ہوتی ہیں جو خدمتِ خلق کی تعریف میں آتی ہیں ۔ میں ان کو کم کرنے کامشورہ نہیں دے سکتا ۔ اس را ہ میں رکا وٹ میں نہیں ڈال سکتا ۔ ایسی صورت میںآپ کو اس فن میں مہا رت حاصل کرنی چاہیے کہ را ت جب بستر پر لیٹیں تو بہت کچھ بھول جائیں اور خو د کو نیند کے حوالے کر دیں ۔ یقینا یہ مشکل کام ہے ، مگر ناممکن نہیں ہے ۔میں گولی کھا کر سونے کو غلط سمجھتا ہو ں اور آپ کے لیے کوئی دوا تجویز کر کے خامو ش ہونا نہیں چاہتا۔ آپ کو یہ مشورہ دینا چاہتا ہو ں کہ مسائل او رافکا ر سے نمٹنا آپ کو آنا چاہیے ۔ قوت بر داشت کو ترقی دینی چاہیے ۔ صبر کو اختیار کر نا چاہیے۔ سکون حاصل کرنے کے لیے خدمت کو لطف انگیز بنانا چاہیے ۔ گھریلو اور دفتر ی کا م اگر خدمت کا عنوان بن جائیں تو یہ خود عباد ت بن جاتے ہیں۔ چارٹ سے غذا نمبر 5 کو استعمال کریں ۔ مچھلی کا استعمال ( عاصمہ جہا نگیر، ٹوبہ ٹیک سنگھ ) حکیم صاحب !مجھے ایک سہیلی نے مشورہ دیا ہے کہ کر اچی جیسے ساحلی شہرو ں میں صحت مند زندگی کے لیے با قاعدگی کے ساتھ مچھلی کھا نا چاہیے ۔ معلوم یہ کر نا چاہتی ہو ں کہ کر اچی میں رہنے پر مجھے کون سی قسم کی مچھلی کتنی مقدار میں استعمال کرنی چاہےئے ۔جو میری صحت کے لیے فائدہ مند ہو ۔ جواب: ۔ مچھلی یقینا ایک اچھی غذا ہے اور اس کے کھا نے پر کوئی پابندی نہیں ہے ۔ نہ وقت کی کوئی قید ہے اور نہ مہینے کی کوئی قید ۔ ہا ں مچھلی تا زہ ہو نی چاہیے ۔ پا کستان میں مچھلی رکھنے کا فن کم ہے ۔ غلطی کی وجہ سے مچھلی کے جسم پر بیکٹیریا حد سے زیا دہ پیدا ہو جاتے ہیں ۔ ایسی مچھلی نقصان دیتی ہے۔ کراچی میں رہنا مچھلی کھا نے کی کوئی شرط نہیں ہے۔ ویسے فطری طور پر ساحلی علاقے کے لو گ مچھلی کی طرف توجہ دیتے ہیں ۔اہم شہروںمیں لوگ بکثر ت گو شت کھا کر بیمار ہو رہے ہیں ۔ ایک صحت مند جسم کو ہفتے میں زیا دہ سے زیادہ دوبار گوشت کی ضرورت ہے ۔ پھر گائے کے گو شت کا زیا دہ استعمال مسلمہ طور پر مضر صحت ہے۔ اس کا کھا نا ترک کرناچاہیے ۔ گائیو ں کوپالنا چاہیے اور ان کے دودھ سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ احتلام کی کثرت ( محمد لطیف، ہا رو ن آباد ) عمر 24 بر س ، الحمد اللہ صحت مند ہو ں ، لیکن کثرتِ احتلا م کی شکایت مجھے کئی سال سے ہے ۔ علا ج کے لیے معالج کے پاس جاتے ہوئے شر ما تا ہو ں ۔ برائے مہر با نی کوئی مفید دوائی نسخہ تحریر فرما دیجئے۔ تا کہ مجھ جیسے ہزا رو ں نو جوانوں کا بھلا ہو جائے ۔ جو اب : ۔ اگر نما ز ادا نہ کر تے ہوں تواس کی پانچ وقت کی پابندی کریں ۔کم از کم را ت کو تو نماز پڑھ ہی لیا کیجئے ۔ اس سے ذہنی سکون حاصل ہو گا اور قلب کو راحت ملے گی ۔ یہ سکون اور را حت آپ کو احتلام سے نجا ت دلا ئے گا ۔ میں اس کے لیے آپ کو کوئی دوا کھانے کا مشورہ نہیں دو ںگا ۔ اگر آپ دن کو کھا نا کھا تے ہیں تو را ت کا کھا ناکم سے کم کر دیں ۔ اس سے بھی احتلا م رک جائے گا۔ ویسے مہینے میں 1-2 بار احتلا م ہو نا مر ض کی تعریف میں نہیں آتاہے ۔ احتیا ط کے طور پر چارٹ سے غذا نمبر 4 کو استعمال کریں ۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 274 reviews.