کسی بھی قسم کا درد ہوتو....
جسم میں درد ہو یعنی ٹانگوں اور پسلیوں میں درد ہو تو یہ عمل کرنے سے اللہ رب العزت شفاءدیتے ہیں۔ انشاءاللہ چھری ہاتھ میں لے کر اول درود شریف گیارہ بار پڑھتے جائیں۔ درد والی جگہ پر پھیرتے جائیں۔ دم کرتے جائیں۔ درودشریف کے بعد تین مرتبہ سورہ فاتحہ ‘تین مرتبہ آیت الکرسی‘ تین مرتبہ سورة الناس اس طرح پڑھیں کہ قُل اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِنَا س نَاس۔ مَلِکِ النَّاسِ نَاس نَاس۔ اِلٰہِ النَّاسِنَا س نَا س۔ مِن شَرِّالوَسوَاسِ الخَنَّاسِِ نَا س نَا س۔ اَلَّذِی یُوَسوِسُ فِی صُدُورِ النَّاسِ ِنَا س نَا س مِنَ الجِنَّةِ وَالنَّاسِ ِنَا س نَا س اسی طرح تین مرتبہ پوری سورة پڑھیں۔ پھر آخر میں گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں انشاءاللہ درد ختم ہوجائےگا۔
شدید سردرد کیلئے مجرب روحانی عمل
سر میں شدید درد ہو تو یہ عمل کریں انشاءاللہ تیسرے دم پر سر کا درد ختم ہوجائےگا۔ اول آخر درود شریف7 مرتبہ وَاِذَا بَطَشتُم بَطَشتُم جَبَّارِینَ (الشعرائ130)ایک سانس میں7 یا پانچ مرتبہ پڑھ کر 3 دم کریں۔ جتنا بھی شدید درد ہوگا اللہ کے حکم سے ختم ہو جائے گا۔ (محمد عطاءالحق‘ کوٹ ادو)
٭٭٭٭٭
جوہرات سے بھی قیمتی
٭کمزوریوں میں سب سے بڑی کمزوری مایوسی ہے۔
٭انسان معاملات سے پہچانا جاتا ہے۔
٭صلہ رحمی کرنے والا اللہ سے اپنا رشتہ جوڑتا ہے۔
٭خاموشی بغیر تخت کے بادشاہی ہے۔
٭بدترین اندھا پن دل کا اندھا پن ہے۔(نوشابہ جمال)
٭٭٭٭٭
بے اولاد جوڑوں کیلئے حیرت انگیز خوشخبری
مایوس‘ لاعلاج‘بے اولاد ازدواجی جوڑے کہ جن کے مردوں میں نقص ہو‘ا ن کیلئے حکیم صاحب کی طرف سے دم کیا ہوا شہد کلام الٰہی کے فیضان سے معطر قیمتی تحفہ۔ تفصیلات کیلئے عبقری کے دفتر خط بمع جوابی لفافہ بھیج کر ایک بروشر منگوائیں جس میں آپ کو عام ملنے والی سستی سبزی کا حیرت انگیز استعمال کہ جس سے اب تک بے شمار جوڑے اولاد نرینہ کی دولت سے فیض یاب ہوچکے ہیں اور اس بروشرمیں موجود سالہا سال سے آزمودہ روحانی عمل کاتحفہ کہ اس روحانی عمل کی تاثیر آج تک کبھی خطا نہیں گئی۔ ساری دنیا پھر کر تھک ہار کر آنے والوں نے بھی جب یقین اور اعتماد سے اس کو اپنایا‘ اللہ تعالیٰ نے ان کے آنگن کو اولاد نرینہ کی دولت سے ہرا بھرا کردیا۔شہد ہمراہ لائیں ورنہ عبقری کے دفتر سے خرید لیں۔ باقی تفصیلات اور روزانہ استعمال کیلئے ایک مختصر دوائی شہد کے ہمراہ ملے گی۔نوٹ:دم کیلئے وقت لینے کی ضرورت نہیں بس آپ شہد دے جائیں اور چند دنوں بعد دم کیا ہوا شہد لے جائیں۔
(حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی عفااللہ عنہ)
٭٭٭٭٭
اذان سے تمام پریشانیاں ختم
حکیم صاحب آپ نے مجھے 90 دن کا وظیفہ ”اذان“ کا باقاعدگی سے پڑھنے کا حکم دیا۔ آپ کے ارشادکے مطابق میں نے یہ وظیفہ متواتر پڑھا اور ابھی تک پڑھ رہا ہوں۔ گھر سے پریشانیاں ختم اور مکمل سکون ہے۔(محمد طارق‘ واہ کینٹ)
٭٭٭٭٭٭٭
شہد سے خرابی خون کا یقینی علاج
شہد ایک لاجواب مصفی خون دوااورغذا ہے۔ تازہ پانی میں دو بڑے چمچے شہد اچھی طرح ملا کر رات کو سوتے وقت پی لیا کریں۔ انشاءاللہ خون کی ہر بیماری کا علاج ہے۔
باغات کا خالص شہد قارئین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک کلو اور 330 گرام کی لاجواب پیکنگ میں دستیاب ہے۔
330 گرام کی پیکنگ صرف 200/- روپے۔
ایک کلو: 600/- روپے۔
شہد کے مزیدحیرت انگیز فوائد کے لئے ادارہ ”عبقری“ کی ”شہد کی کرامات“ کتاب کا مطالعہ ضرور فرمائیں۔
٭٭٭٭٭
ادویات اور کتابیں منگوانے والے
ایک خط لکھیں یا فون کریں‘ کتاب/ دوائیVP بذریعہ ڈاک آپ کے پاس ہوگی رقم دے کر کتاب/ دوائی ڈاکیا سے حاصل کریں۔
نوٹ: بعض احباب جلدی کرتے ہیں‘ مستعد سٹاف ناانصافی یا کسی کو نظرانداز نہیں کرتا‘ باری آنے پر پارسل جلد کیا جاتا ہے۔
آرڈر کیلئے صرف اسی نمبر کو ڈائل کریں۔
042-37597605
٭٭٭٭٭
رشتے میں رکاوٹ دور کرنے کیلئے
اگر کسی کے رشتے میں کوئی رکاوٹ ڈال رہا ہو تو سورہ اخلاص ہر نماز کے بعد دس مرتبہ پڑھ کر رکاوٹ ڈالنے والے کو ذہن میں رکھ کر پھونکیں۔ انشاءاللہ رکاوٹ بہت جلد دور ہوجائے گی۔یہ عمل میں نے جس کسی کو بھی بتایا اس کو یقینی فائدہ ہوا ہے۔ (ایک بہن‘ ڈیرہ غازیخان)
٭٭٭٭٭
ایجنسی ہولڈر حضرات کی شکایات کا ازالہ
ایجنسی ہولڈر حضرات کو رسالہ‘ کتابیںیا ادویات ملنے میں پریشانی یا مشکلات ہوں یا اس کی بہتری کیلئے کوئی تجویز ہو تو اپنے فون نمبر کے ساتھ عبقری کے پتے پر تفصیلاً لکھیں۔ ازالہ کیا جائے گا۔ ( ادارہ)
٭٭٭٭٭
ہائی بلڈ پریشرکیلئے گراں قدر تحفہ
اس جدید دور میں جہاں انسان کو مشینی آسائشوں اور الیکٹرانک میڈیا سے بہت سی راحتیں میسر ہوئیں ہیں وہاں انہی کی وجہ سے بہت سی ایسی بیماریاں بھی جنم لے رہی ہیںجو دور قدیم میں نہ تھیں۔ ان میں سے ایک ہائی بلڈپریشر بھی ہے یہ ایسا خطرناک مرض ہے جو ایک چلتے پھرتے انسان کو بے بس حواس باختہ اور زندگی سے عاجز بنادیتا ہے ایسے مجبور اور بے بس حضرات کیلئے عبقری کی تیار کردہ ”فشاری“ ایک لاجواب حیرت انگیز ذود اثر دوا ہے ۔اس کے چند ماہ کا مستقل استعمال ہائی بلڈپریشر کو ہمیشہ کیلئے جڑ سے ختم کردیتا ہے۔
قیمت:200/-روپے علاوہ ڈاک خرچ
ہائی بلڈپریشر کیا ہے؟ اس کیلئے ماہنامہ عبقری کی گراں قدر کتاب ”ہائی بلڈپریشر کا سائنسی روحانی علاج“ پڑھنا نہ بھولیں!
٭٭٭٭٭
سینے ‘ کمراور گلے کی بیماریوں کیلئے
تلوں کا تیل‘ لونگ‘ لہسن‘ اجوائن ان تینوں چیزوں کو ہم وزن لیکرتلوں کے تیل میں گرم کریں اس کے بعد سینے پر ‘ کمر پر اور گلے پر لگائیں ۔ انشاءاللہ عزوجل آرام آجائے گا۔ (محمداشتیاق احمد اعوان‘سکھر)
٭٭٭٭٭
ابتدائی شوگر کیلئے نسخہ
ھوالشافی:خشک آملہ 50 گرام‘ پنیرڈوڈی 50گرام‘ گٹھلی جامن 50 گرام‘ تخم کریلہ 50 گرام۔ تمام ادویات کو کوٹ چھان لیں۔ یہ سفوف 10 گرام صبح و شام تازہ پانی سے کھائیں۔ (قاری محمد مظہرحسین ‘ منڈی جہانیاں)
٭٭٭٭٭
قارئین کے نام اہم اعلان
1۔الحمدللہ لاکھوں قارئین پڑھتے اور پھر لکھتے ہیں ہم آپ کی تحریریں باری آنے پر ضرور شائع کریں گے۔ اگر کسی وجہ سے ڈاک ہم تک نہ پہنچی تو مجبوری ہے۔ اگر کہیں سے تحریر لیں تو متعلقہ حوالہ ضرور لکھیں۔تحریر پر اپنا موبائل یا فون نمبر ضرور لکھیں۔
2۔ ایڈیٹر کی کتابیں‘ رسالہ آپ کی نظر سے گزرا۔ حتی الوسع کوشش کی جاتی ہے کہ غلطی نہ رہے۔ بشری تقاضے کے پیش نظر اگر غلطی رہ جائے تو مطلع فرمائیں۔ ہم آپ کے بے حد شکرگزار ہوں گے۔(ادارہ)
نوٹ: بعض قارئین اخبارات و رسائل سے تحریریں من وعن نقل کرکے اپنے نام سے ارسال کرتے ہیں۔ ایسا ہرگز نہ کریں۔ ورنہ آئندہ ان کی قلمی تحریر بھی شائع نہیں کی جائیگی۔
اس ماہ کی موصول منتخب تحریریں
عدیل بابر‘ملتان۔بیگم منظور ‘ حویلی لکھا۔عدیل خالد‘ لاہور۔ فاطمہ عزیز‘ لاہور۔منظوراحمد‘لاہور۔ملک محمد یعقوب‘ کینٹ راولپنڈی۔ذکیہ اقتدار‘ بہاولنگر۔بنت یونس‘ گجرات۔ رشیدہ خانم‘ لاہور۔عزیزالرحمان عزیز‘ پشاور۔محمد طیب‘ لاہور۔محمد شہزاد مجذوبی ‘کراچی۔ قندیل شاہد‘ ڈیرہ غازیخان محمدحبیب الرحمن نقشبندی‘ لاہور۔
٭٭٭٭٭
عبقری کی ادویات آپ کے شہر میں
علاج معالجے کے سلسلے میں ادارہ کا کوئی نمائندہ مقرر نہیں‘ ادارہ کسی قسم کے نفع نقصان کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔
نوٹ: اعتماد سے صرف عبقری ہی کی ادویات خریدیں۔
لکھی ہوئی قیمت سے زیادہ ہرگز ادا نہ کریں۔
اٹک: علمی بک ڈپو مدنی چوک۔ 057-2602020‘ 0333-5531571 ۔مکتبہ ظفراقبال بالمقابل مسجد لوہاراں اٹک شہر 0321-5247893 اٹک شہر۔باغ آزادکشمیر: بلال میڈیکل سٹور W/S روڈ 0313-5619880۔ 0333-8402844۔بہاولنگر: المدینہ سٹیشنرز تحصیل بازار۔ 0333-6320766 ۔ بہاولپور: ابومعاویہ، قاسمی نیوز ایجنسی 0333-6367755۔ ٹانک: صوفی سنز یونانی میڈیسن کمپنی نزد سول ہسپتال۔ 0301-8790927- 0963511209۔ جھنگ: غلام قادر ہراج محلہ فاروق آباد بھکر روڈ گلی نمبر 1 نزد نیو عیدگاہ جھنگ صدر 0333-6756493 حیدرآباد: محمداقبال قریشی فلیٹ نمبر10صدف کمپلیکس بلمقابل پریس کلب صدر 0300-3790255۔راولپنڈی: اسلامیہ ٹریڈرز بالمقابل باٹا منی پرائس شاپ بوہڑ بازار چوک کالج روڈ۔ 0333-5648351۔ ڈھڈیال آزادکشمیر: الجمال اسلامی کتب و کیسٹ ہائوس ۔0302-5898995۔ سرگودھا:میاں احمد حسن صاحب مدنی کیسٹ والے مدنی مسجد فیکٹری ایریا سرگودھا 0301-6762480۔ فیصل آباد: نورکلاتھ سنٹر نزد مسجد نور ڈگلس پورہ گلی نمبر 13 ۔ 0300-6684306۔کنڈیارو: ماشاءاللہ پیسٹی سائیڈ گورنمنٹ ہائی سکول روڈ 0300-3215348 ۔کراچی: عبقری اکیڈمی ضیاءالقرآن والی گلی اردو بازار ایم اے جناح روڈ 0300-3218560 ۔گجرات: غوثیہ گفٹ سنٹردکان نمبر 2 کمیٹی مارکیٹ گجرات‘ 0302-6292132۔ گوجرانوالہ: شافی دواخانہ: برانچ نمبر1 چوک فتومنڈ‘ ڈیرہ گجراں بالمقابل مسجد فاروق اعظم کمشنر روڈ۔برانچ2۔مین بازارکشمیر کالونی گوجرانوالہ کینٹ۔ 0300-6453745۔ ملتان: ادارہ اشاعت الخیر بیرون بوہڑ گیٹ اردو بازار۔ 0322-6748121۔ منڈی بہاوالدین: حذیفہ دواخانہ نزد اقبال ماڈل ہائی سکول بلمقابل حنفیہ مسجد سکول محلہ بازارمنڈی بہاوالدین۔ 0345-6810615۔ مظفرگڑھ: محمدیوسف الحبیب نیوز ایجنسی 0333-6031077۔میلسی: امتیاز احمد نیو شوکت کلاتھ قائداعظم روڈ۔ 0321-7982550
٭٭٭٭٭
بعض چیزیں بعض چیزوں کا توڑ ہیں
افیون .... مغراخروٹ
سم الفار.... انڈے کی سفیدی۔ قے
بچھو.... ہڑتال کے دھوئیں سے بھاگ جاتے ہیں
پروانہ.... پیاز سے بھاگ جاتے ہیں۔
جوئیں.... لیموں کے رس سے مرجاتی ہیں۔
(شوکت شاہین‘ خانیوال)
٭٭٭٭٭
وظیفے سے ذہنی توازن درست ہوگیا
السلام علیکم حکیم صاحب! ہمارے علاقے میں ایک بندہ ظفرقریشی ہے‘ اس کی صحت انتہائی خراب تھی۔ اس کو دل کی تکلیف محسوس ہوتی تھی۔ چیک اپ کروایا لیکن ٹیسٹوں میں ٹھیک تھا اس کا خودکشی کو دل چاہتا تھا۔ دماغی طور پر وہ مائوف ہوچکا تھا۔ گھر سے باہرنہیں نکلتا تھااور کہتا تھا کہ کوئی مجھے قتل کردےگا۔ یعنی وہ زندگی سے پریشان تھا۔ اتنے مسائل تھے کہ اس کا احاطہ ممکن نہیں۔ حکیم صاحب آپ نے ایک وظیفہ بحوالہ کہف قطمیر ہروقت پڑھنے کو دیا۔ اب الحمدللہ اس وظیفے کی برکت سے وہ بالکل نارمل ہوگیا ہے اب مکمل طور پر مطمئن ہے۔ (محمداکمل فاروق‘ سرگودھا)
٭٭٭٭٭
شوگر ‘ بلڈپریشر اور یرقان کیلئے نہایت مفید نسخہ
پنیرڈوڈی کا ایک نہایت آسان نسخہ جو کہ شوگر‘ بلڈپریشر اور یرقان کیلئے بہت ہی مفید ہے۔ میں نے اپنے ایک عزیز کو پنیر ڈوڈی کا بتایا جو کہ شوگر اور یرقان کے مریض تھے لیکن اس کے ساتھ ہی ان کو خارش کی تکلیف بھی تھی پورے جسم پر ہر جگہ زخم تھے جو کہ خارش کرنے اور شوگر کی شکایت کی وجہ سے ناقابل علاج ہوتے جارہے تھے۔ پورا سال انہوں نے مختلف جگہوں سے علاج کرایا افاقہ نہ ہوا۔ پنیر ڈوڈی سے ان کو یہ مسئلہ بھی حل ہوگیا۔
نسخہ: سات دانے پنیر ڈوڈی ایک کپ پانی میں رات کو بھگو دیں‘ صبح چھان کر نہار منہ پی لیں۔ کچھ عرصہ مستقل استعمال کریں۔
داد‘ خارش ختم کرنے کیلئے
آدھا پائو ناریل کے تیل میں دو عدد کافور کی ٹکیاں (چائنہ کی بنی ہوئی) ہاتھ سے مسل کر تیل میںملا لیں۔ ہرقسم کے زخم‘ خارش اور داد کو ختم کرنے کیلئے مفید ہے۔ بوقت ضرورت تیل کو ہلا کر متاثرہ جگہ پر استعمال کریں۔
(صائمہ طارق‘ شرقپور شریف)
٭٭٭٭٭
زخموں کی نیلاہٹ دور کرنے کیلئے
چوٹ لگ جانے کی وجہ سے جلد کے نیچے خون جم جاتا ہے اوروہاں نیلاہٹ پیدا ہوجاتی ہے۔ اس کیلئے خالص شہد حسب حاجت لیکر اس میں نمک خوردنی ملا کر اس مقام پر لیپ کریں۔(مسز فرحت‘ راولپنڈی)
٭٭٭٭٭
مرکز ِ روحانیت و ا من میںاسم اعظم کی روحانی محفل اوردعا
عظمی‘ راجہ اختر نواز‘ صغیراحمد‘ پنڈی۔ شبنم مہتاب خان‘ عائشہ بنت طاہرہ‘ وسیم اکرم‘ نعیم جاوید‘ ناہید عثمان‘ محمدامتیاز‘ منڈی بہائوالدین۔ حسن اللہ ہاشمی‘ محمدانیس الرحمن قریشی‘والدہ نعمان‘ توقیر صدر‘ سکندر ذوالقرنین‘ قصور۔ بلال بھالا‘ عائشہ‘ علی والدہ‘ محمد فیصل راشد‘ عفت مجید‘ مشتاق احمد‘ بہاول پور۔ اسلم‘ کراچی۔ محمدصابر‘ ظفرعباس‘ محمداقبال‘ پشاور۔ علویہ‘ آسیہ‘ امتیاز‘لاہور۔ رابعہ‘ ملتان۔ میاں محمداسد‘ مسزاورنگزیب‘ والدہ عدنان‘ خالدہ اکرم‘ ریحان نعیم‘ شعیب‘ لاہور۔ لقمان اشفاق‘ کراچی۔ محمداویس ‘فیصل آباد۔ رانا علی زاہد‘ خانیوال۔ رانا سید احمد خانیوال۔ لقمان اشفاق‘ کراچی۔ مسز فیاض‘ شرقپور۔ کوثر پروین‘ سرگودھا۔ دلاور خان‘ مردان۔ چوہدری شکیل‘ رابعہ‘ جمیل اظہر‘ محمد حسن‘ محبوب شاہ‘ طاہرہ‘ حمیرا‘ محمدعلی‘ محمدحبیب الرحمن‘ محمدعمران‘ شاہد پرویز‘ فیصل ملک‘ محمدمعین‘ علی عنایت اللہ‘ شمیم امجد‘ فہد‘ نذیراحمد‘ ظفرمجید‘ مسزفاروق‘ عمرمسعود‘ سہیل ظفر‘ لاہور۔ آغا ہمایوں حفیظ‘ پشاور۔ اویس عامل‘ سکھر۔ عدنان‘ پشاور۔ ریحان گل‘ مجاہد بیگ‘ نثارامجد‘ فرحت طارق‘ پروین کوثر‘ شمیم‘ فوزیہ رئوف‘ سہیل نوید‘ فیصل عزیز‘ شاہین سعید‘ اعجاز‘ تنویراحمد‘ امانت علی احمد‘ انعم‘ علی عمران‘ محمدآصف‘ رسولاں بی بی‘ فردوس مسعود امین ضیائ‘ محمدرحمت‘ محمداعجاز‘ محمدریاض‘ رفعت جاوید‘ ثوبیہ‘ مسرت کوثر‘ نورین جاوید‘ ثمینہ یاسمین‘ دیپالپور‘ سعید احمد‘ وہاڑی۔ محمد خان‘ چنیوٹ۔ غلام عائشہ‘ شازیہ عنبرین‘ ڈیرہ اسماعیل خان۔ اویس ظفر‘ حاجی زبیرانور‘ عبداللہ حقانی شاہ‘ لاہور۔ حماد زیدی‘ اعجاز بھٹی‘ اسلام آباد۔ سعدیہ فیاض لاہور‘ جاوید شاہ‘ ننکانہ۔ عبداللہ‘ ثوبیہ علی‘ کامران‘ احسن طارق‘ محمدعارف و بیگم‘ تنویر‘ لاہور۔ ذکیہ‘ فیصل آباد۔ عالم شیر‘ فیصل آباد۔ اطہر سلیم‘ بہاولنگر۔ غلام یٰسین‘ لاہور۔ صلاح الدین‘ سرفرازاحمد‘ وحیدالیاس‘ رفیع‘ محموداحمد‘ لاہور۔ عبدالرحمان‘ فاروق آباد۔ رحمان‘ نجیب شامی‘ لاہور۔ رانا افتخارو بیگم‘ گوجرانوالہ۔
نصیراحمد‘ جمیلہ اقبال‘ محمدادریس‘ مشرف بی بی‘ محمدامجد‘ حنااسلام‘ عبدالباسط‘ شان‘ شہزاد شکیل‘ لاہور۔ وحیداعجاز‘ گجرات‘ شہنازاختر‘ بہاولپور۔
٭٭٭٭٭
اپنڈکس کا میرا آزمودہ نسخہ
ھوالشافی: خشک پودینہ‘ بیج خربوزہ‘ بیج کھیرا‘ بیج قرطم ‘ سفید زیرہ‘ سیاہ زیرہ‘ دار چینی‘ بڑی الائچی‘ کالی مرچ تمام اشیاءتین تین تولہ لیں۔ سب مصالحوں کو باریک پیس کر اکٹھا گرینڈ کرلیں اور تین حصوں میں تقسیم کرلیں۔ ہر حصے کو علیحدہ علیحدہ ململ کے باریک کپڑوں میں باندھ لیں۔
تین دیسی مرغ لیں‘ بوڑھے جن کے پیروں پر خاریں ہوں۔ مرغوں کے پر اتار لیں آنتیں نکال دیں‘ مرغ کو ثابت رہنے دیں۔
ایک بڑی دیگچی لیں اس میں تین کلو پانی ڈالیں۔ اس میں ایک مصالحے والی پوٹلی ایک صاف کیا ہوا مرغ‘ تین تریاں لہسن یعنی تین جوئے لہسن‘ ایک تولہ ادرک ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔ ساری رات پکتا رہے جب ایک کپ رہ جائے تو نہار منہ پی لیں۔ یہ عمل ایک دن چھوڑ کر ایک دن کرنا ہے۔ نہایت آزمودہ نسخہ ہے۔ میں خود بھی پی چکی ہوں۔ ہمارے ملنے والے بہت سے لوگوں کو یہ نسخہ دیا اور ہر بار اللہ نے اپنا خصوصی کرم کیا۔ (خولہ زبیر‘ لاہور کینٹ)
٭٭٭٭٭
اٹھراءکا آزمودہ نسخہ
ہوالشافی: پھل مکو‘ فلفل دراز‘ چاکسو‘ تخم کریلا‘ مجیٹھ‘ برگ نیم‘گل منڈی‘ رسونت‘ کتھہ سرخ‘ زیرہ سیاہ و سفید‘ صندل سرخ و سفید‘ تخم گاجر سب ہم وزن سفوف کرلیں گولی بقدر جنگلی بیر‘ ایک گولی صبح و شام کھانے کے بعد پانی کے ساتھ کھائیں۔ (مرزا عبدالغفار بیگ‘جہلم)
٭٭٭٭٭
دماغ کی کمزوری کیلئے:سات عدد منقیٰ بیج دور کرکے رات کو آدھا پائو دودھ میں بھگو دیں۔ صبح نہار منہ دودھ اور منقیٰ کھالیں ۔ ایک ہفتہ استعمال کریں۔ پھر وقفے وقفے سے استعمال کریں۔انشاءاللہ شفاءہوگی (یونس قادری‘ٹنڈوآدم سندھ)
٭٭٭٭٭
جوہر شفاءمدینہ کا کمال
السلام علیکم حکیم صاحب! آپ نے مجھے جوہر شفاءمدینہ کی دو ڈبیاں بھجوائی تھیں ایک ڈبی پچھلے ماہ ختم ہوگئی اب دوسری ڈبی استعمال کررہی ہوں۔ میرا معدے کامسئلہ تھا‘ منہ کا ذائقہ خراب رہتا تھا۔ کبھی کبھی منہ پھول جاتا تھا یعنی چھالے وغیرہ نکل آتے تھے۔ مسوڑھوں سے خون آتا تھا‘ پیٹ میں گیس بہت ہوتی تھی۔ بھوک بہت کم لگتی تھی۔ قبض بھی ہوتی تھی۔ آپ کی دوائی جوہر شفاءمدینہ کے استعمال سے کافی فرق پڑا میں نے جو کبھی صرف دس روزے رکھتی تھی اس بار اللہ کے فضل سے سارے روزے رکھے اور مسوڑھوں سے خون جو مسلسل آتا تھا اب تین دنوں کے بعد آتا ہے وہ بھی بہت کم مقدار میں۔ حکیم صاحب اب میرے منہ کا ذائقہ کافی ٹھیک ہے۔ تالو پر جو تہہ جم جاتی تھی وہ بھی اب نہیں جمتی۔ اب مجھے بھوک کھل کرلگتی ہے اور میری صحت بھی کافی اچھی ہوگئی ہے۔کچھ عرصہ قبل میں نے موٹے ہونے کیلئے ایک دوائی استعمال کی تھی جس کے کچھ سائیڈ ایفیکٹ ہوئے تھے۔ میرے چہرے پر بال اور دانے نکل آئے تھے اور میرا رنگ بھی خراب ہوگیا تھا۔ جوہر شفاءمدینہ کے استعمال کے بعد میرے یہ مسائل بھی کم ہورہے ہیں۔ (نادیہ قدرت الٰہی‘ اٹک)
٭٭٭٭٭
بغیرآپریشن ہرنیا ٹھیک
جن افراد کا آپریشن ٹھیک ہوچکا ہے وہ بھی یہ علاج کرسکتے ہیں۔ آپریشن کروانے کے بعدیہ مرض دوسری بار ہوجاتا ہے۔ یہ نسخہ ایک حکیم صاحب سے لیا ہے۔ دو افراد کو تو راقمہ نے استعمال کروایا اللہ نے شفاءدی۔ حکماءکے نسخے مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ ھوالشافی: ڈوڈا دھتورا آدھا کلو‘ تازہ اپریل مئی کے موسم میں ہوتا ہے۔ گیند کے برابر سائز اوپر کانٹے ہوتے ہیں۔سرسوں کا تیل ایک پائو ‘ سرسوں کے تیل میں دھتورے کو دھیمی آنچ پر جلائیں ۔ جب دھتورا جل کے کوئلہ ہوجائے تو اس تیل کو چھان کر شیشے کی بوتل میں رکھ لیں۔ الرنیاوالی جگہ پر مالش کریں اور تیل سے تر رکھیں۔ تھوڑا عرصہ استعمال سے ہرنیا ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائینگی۔(ذکیہ اقتدار‘ بہاولنگر)
٭٭٭٭٭
چہرے کے بھورے تلوں کیلئے
اگر چہرے پر بھورے رنگ کے تل ہوں تو بادام روغن میں لیموں کا رس ملا کر چہرے پر لگائیں۔کچھ عرصہ مستقل لگائیں انشا ءاللہ تل ختم ہوجائینگے۔ (فرزانہ‘ شیخوپورہ)
گردے کی پتھری
ایک چمچہ شکر لیں۔ اس کے اوپر 7 قطرے کھوپرے کے تیل کے ڈال دیں۔ سوتے وقت کھالیں اوپر سے ایک گلاس گرم دودھ پی لیں۔ پتھری صبح نکل جائے گی نہیں تو پھر دوسرے دن کریں۔
سر کی خشکی کیلئے
سرسوں کے تیل لگانے سے پہلے اس میں آدھا لیموں ڈال دیں اور سر میں لگائیں 24 گھنٹے بعد سر دھولیں انشاءاللہ خشکی ختم ہوجائے گی۔
بلڈپریشر
ہلدی‘ سونف اور گلوکوز ہم وزن پیس لیں ۔ ایک چمچہ صبح نہار منہ اور ایک رات سوتے وقت لیں۔ انشاءاللہ فائدہ ہوگا۔
(محمدصادق ‘سکھر)
٭٭٭٭٭
وظیفے کی برکت
حکیم صاحب السلام علیکم! کچھ عرصہ پہلے میں اور میری بیوی آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے۔ اُس وقت ہمارا گھر میں پریشانیوں نے ڈھیرا ڈالا ہوا تھا۔ ہمارا کاروبار بالکل ختم ہوچکا تھا۔ آپ نے مجھے اور میری بیوی کو سورہ قریش کا دو مرتبہ سوا لاکھ والا وظیفہ دیا تھا۔ وہ ختم کرنے کے بعد آپ نے ہم دونوں کو کٓھٰیٰعص۔ حٰم عٓسٓقٓ۔ فَسَیَکفِیکَھُمُ اللّٰہُ وَھُوَاالسَّمِیعُ العَلِیمُ والا وظیفہ دیا تھا جو الحمدللہ ہم دونوں نے دو مرتبہ سوا لاکھ پڑھ کر مکمل کرلیا ہے۔ اس دوران کاروباری لحاظ میں بہت بہتری نظر آرہی ہے۔ ہمارے گھر میں جو دیگر پریشانیاں تھیں وہ بھی ایک ایک کرکے ختم ہورہی ہیں۔ (یعقوب ملک‘ راولپنڈی)
٭٭٭٭٭
دھماکہ خیز آفر
٭جنت میں خوبصورت پلاٹ بک کروانے کا سنہری موقع۔٭انتہائی آسان شرائط پر سچی توبہ سے ایڈوانس بکنگ جاری ہے٭پانچ نمازوں کی آسان قسط جمع کرواتے جائیں۔٭کارنر پلاٹ کیلئے روزے رکھیں۔
٭بہترین تعمیرات کیلئے زکوٰة دیں۔٭ہارٹی کلچر اور چمن و سبزہ زار کیلئے حج کریں۔٭مزید خوبصورت کیلئے تہجد کا اہتمام کریں۔٭اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے۔
(حافظ آصف‘ منڈی بہائوالدین)
٭٭٭٭٭
جریان کیلئے حیرت انگیز نسخہ
السلام علیکم حکیم صاحب! جریان کا ایک کم خرچ اور آزمودہ نسخہ پیش خدمت ہے ۔
اگر اس نسخہ کو معمولی سمجھ کر کوئی توجہ نہ دے تو وہ بدقسمت ہے۔ ٹاہلی کے مٹھی بھر پتے ڈیڑھ پائو پانی میں بھگو رکھیں۔ صبح مل چھان کر تین تولہ مصری ملا کر پئیں۔ گرمی خارج ہوگی اور جریان کا مرض دس سے بارہ دنوں تک جڑ سے ختم ہوجائے گا۔ منی کاگاڑھا ہونا گویا جریان کا خاتمہ ہے اور گویا قوت باہ میں اضافہ بھی۔ آزما کے دیکھیں ساری زندگی یاد کریں گے۔ (اکبر کلیار‘ جھنگ)
٭٭٭٭٭
ستر ہزار فرشتے دعا میں لگادیں
جب کوئی مسلمان کسی دوسرے مسلمان کی کسی ضرورت میں کوشش کرتا ہے جس سے اسکا حال بہتر ہوجائے اور اسکی پریشانی دور ہوجائے اور اسکا کام بن جائے جس کے نتیجے میں اسکی طبیعت بہتر ہوجائے تو اللہ تعالیٰ اس کام کرنیوالے پر 75 ہزار فرشتے مقرر فرمادیتے ہیں پھر اگر اس نے اس مسلمان کی حاجت و ضرورت صبح کے وقت پوری کی تھی تو اس کے واسطے یہ فرشتے شام تک رحمت کی دعا کرتے رہتے ہیں اور اگر شام کے وقت اس نے وہ کام کیا تھا تو صبح تک اس کیلئے دعا رحمت کرتے رہتے ہیں تو جب وہ کام کرکے واپس لوٹتا ہے تو ہر ہر قدم پر ایک گناہ مٹادیتے ہیں اور ایک درجہ بلند کردیتے ہیں۔(سدرةالمنتہیٰ‘ چکوال)
٭٭٭٭٭
عبقری کی گزشتہ فائلیں دستیاب ہیں
گھریلو ناچاقیوں رزق کی تنگی‘پریشانیوں سے نجات کیلئے اور صدیوں کے چھپے صدری رازوں اور طبی معلومات سے مکمل طور پر استفادہ کیلئے عبقری کے گزشتہ سالوں کے تمام رسالہ جات مجلد دیدہ زیب فائل کی صورت میں دستیاب ہیں۔ یہ رسالہ جات نسلوں کا روحانی‘ جسمانی‘ نفسیاتی معالج ثابت ہونگے ۔
(قیمت فی جلد 500/- روپے علا وہ ڈاک خرچ )
٭٭٭٭٭
کیا کتاب جنات نے چرائی؟
بہت عرصہ سے منزل پڑھ رہی ہوں تقریباً تین ماہ پہلے یہ کتاب گھر میں رہ گئی اور میں اپنے میکے گئی ویسے وہ کتاب ہر وقت میرے پرس میں ہوتی ہے۔ واپس آنے کے بعد ہر جگہ اسے ڈھونڈا کہیں نہ ملی گھر کے تمام افراد سے پوچھا سب نے لاعلمی کا اظہار کیا۔ تقریباً تین ہفتے اسی طرح گزرے ایک دن میری بھتیجی میرے گھرآئی اس کے پاس دعائوں والی ایک کتاب تھی۔ اس میں منزل بھی تھی اس کو میں نے پڑھا۔ اسی دن یعنی جس دن صبح میں نے پڑھی۔ بھتیجی اپنے گھر واپس آگئی۔ تمام افراد اپنے اپنے کاموں پر چلے گئے میں لیٹ گئی اور تقریباً ساڑھے نو کے قریب جب میں اٹھی تو وہی منزل والی کتاب جس میں تقریباً 24 سورتیں ہیں جہاں میں ہر روز بیٹھ کر پڑھتی ہوں وہاں پڑی تھی۔ بھاگ کر اٹھایا تو حیرانگی تو ہوئی لیکن پھر سوچا کہ شاید بچوں نے یا میاں صاحب نے رکھی ہوگی۔ شام کو گھر آئے تو سب سے پوچھا سب نے لاعلمی کا اظہار کیا۔ کیا یہ کسی جن کی کارستانی ہے۔؟؟؟
دو انمول خزانے سے میں نے جو فوائد حاصل کیے وہ اس طرح کہ پہلے تو میں اس کو پڑھ کر ہر قسم کی دعا مانگ لیا کرتی تھی لیکن جب بیٹی کی شادی کی عمر ہوئی تو خاص طور پر اس کے رشتے کیلئے پڑھنا شروع کیا۔ یقین کیجئے دو ماہ کے اندر اندر بیٹی کا انتہائی اچھے گھرانے میں نکاح ہوگیا اب شادی کی تیاریاں ہیں۔ دعا کریں اللہ تعالیٰ بخیرو عا
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں