Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نانی اماں کے گھریلو ٹوٹکے (شگفتہ نسیم(

ماہنامہ عبقری - اپریل 2011ء

پالک‘ ساگ‘ میتھی کے پتے کاٹ کر پلاسٹک کی چھلنی میں کھلے پانی سے دھوئیں اور ہاتھ سے اٹھا اٹھا کر دوسرے برتن میں رکھیں۔ اس طرح ساری مٹی اور کرکراہٹ نکل جاتی ہے۔ بالکل تھوڑا سا پانی ڈال کر سبزی پکائیں۔ آنچ ہلکی ہو‘ اس طرح بھرپور غذائیت ملے گی کریلے کی کڑواہٹ مٹھی بھر نمک لگا کر دھوپ میں رکھ دیں۔ خوب مل مل کر دھوئیں اور تیز گرم گھی میں تل لیں۔ اب انہیں گوشت یا قیمہ‘ ٹماٹر‘ پیاز میں ڈال کر پکائیں۔ کچا آم لے کر کاٹ لیں۔ تھوڑے سے پانی میں ابالیں۔ جب جوش آجائے تو کریلے کاٹ کر ڈال دیں۔ چار پانچ جوش دے کر اتار کر پھینک دیں۔ کریلے کی کڑواہٹ دور ہوگی۔ املی کے پانی میں بھی کریلے ابال سکتی ہیں۔ بعد میں کریلے اچھی طرح نچوڑ کر گھی میں فرائی کرلیں۔ سبزیاں پکاتے وقت دھیان رکھیں پالک‘ ساگ‘ میتھی کے پتے کاٹ کر پلاسٹک کی چھلنی میں کھلے پانی سے دھوئیں اور ہاتھ سے اٹھا اٹھا کر دوسرے برتن میں رکھیں۔ اس طرح ساری مٹی اور کرکراہٹ نکل جاتی ہے۔ بالکل تھوڑا سا پانی ڈال کر سبزی پکائیں۔ آنچ ہلکی ہو‘ اس طرح بھرپور غذائیت ملے گی۔ بینگن کے قتلے کاٹ کر پانی میں ڈالیں‘ اس طرح وہ کالے نہیں ہوں گے۔ اگر آپ بیسن میں پکوڑے بنانا چاہتی ہوں تو تلتے وقت بینگن کے ٹکڑے نمک کے پانی سے نکالیں اور بیسن لگا کر تل لیں ورنہ بیسن میں سیاہی مائل پانی چھٹ جائے گا۔ مٹر کے دانے چھیل کر پلاسٹک کے لفافے میں برف کے خانے میں محفوظ کردیں۔ جب پکانے ہوں تو ان میں سے تھوڑے سے نکال لیں۔ گوشت خراب ہونے سے کیسے بچائیں گوشت میں نمک ڈال کر آدھ پیالی پانی ڈال کر جوش دے لیں۔ 24 گھنٹے کے بعد پھر ایک بار گرم کرلیں۔ اس طرح تین چار دن گوشت بغیر فرج کے رہ سکتا ہے۔ گوشت کے ٹکڑے کرکے نمک سرکہ لگائیں۔ چھری یا کانٹے سے گہرا کٹ لگائیں پھر ہلکا سا تیل لگا کر رکھیں۔ اس سے گوشت پر جو پیڑی سی جم جاتی ہے وہ نہیں جمتی۔ پہاڑی علاقے میں گوشت کے پارچے پہاڑوں پر سکھا کر محفوظ کرتے ہیں۔ ان پر نمک ضرور لگاتے ہیں۔ سوکھا ہوا یہ گوشت لذیذ ہوتا ہے۔ بن یا روٹی کو تازہ کرنا گرمیوں میں اوون کو استعمال کریں تو کچن میں حدت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ بن یا روٹیوں کو نرم اور گرم کرنے کیلئے ایک پتیلے میں پانی گرم کریں۔ دیگچے کے درمیان میں ایک جالی فٹ کریں یا ایسی چھلنی رکھیں جو پانی کی سطح سے اوپر ہو اس میں روٹیاں یا بن رکھ کر بھاپ میں گرم کریں ۔ نرم ہوجائیں گی اور گرم بھی نیز اوون بھی آپ کو جلانا نہیں پڑے گا۔ میں فریزر میں رکھے ہوئے نان یا روٹی وغیرہ اسی طرح بھاپ میں گرم کرتی ہوں۔ بالکل تازہ لگتے ہیں۔ نرم آٹا گندھا ہوا آٹا اگر باہر یعنی فریج سے باہرر کھا جائے خاص طور پر گرمیوں میں تو بالکل ہی پتلا ہوجاتا ہے۔ روٹی پکانے کی بھی جلدی ہو اور اتنی جلدی میں آٹا فریج میں رکھا جائے تو سخت بھی جلدی نہ ہوگا۔ اس لیے جتنے جتنے سائز کے آپ نے پیڑے بنانے ہوں وہ بنا کر ایک ٹرے میں رکھ کر فریزر میں چند منٹ کیلئے رکھ دیں۔ پیڑے جلدی ٹھنڈے ہوجاتے ہیں۔ اب انہیں نکال نکال کر روٹی بیل کر پکالیں۔ کام آسان ہوجائے گا ورنہ بہت پتلے آٹے کی روٹی کبھی ادھر سے لٹک جائیگی اور کبھی درست شکل میں بھی نہیں بنے گی۔ ٭٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 153 reviews.