درس ہدایت سے استغفار کرنے کا طریقہ سیکھا دعا کرنے کا طریقہ سیکھا شکر کرنے کا طریقہ سیکھا‘ توبہ کرنے کی توفیق ملی اللہ کے فضل کرم سے
حکیم صاحب السلام علیکم! ہم آپ کے رسالے عبقری کے شمارہ نمبر 1سے لے کر اب تک کے قاری ہیں۔ آپ کا یہ رسالہ بہت زبردست ہے جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ یہ رسالہ ہر قسم کے ذوق رکھنے والے کیلئے موزوں ہے اس سے ہم ہر قسم کی چیزوں سے جیسے روحانی‘ طبی اور عبرتناک مضامین سے مستفید ہوتے ہیں اور عبرت حاصل کرتے ہیں۔ کبھی ایک قصہ یا لفظ انسان کیلئے توبہ کا سبب بن جاتا ہے اور وہ اللہ کے حضور معافی کا طلب گار بن جاتا ہے۔ درس ہدایت سے استغفار کرنے کا طریقہ سیکھا‘ دعا کرنے کا طریقہ سیکھا‘ شکر کرنے کا طریقہ سیکھا‘ روحانی محفل میں شرکت کرکے پورا مہینہ روحانی تسکین اور مطمئن ہونے کا اللہ پاک نے ذریعہ بنا دیا ہے اور دل پرسکون ہوجاتا ہے جیسے گمشدہ چیز مل گئی ہو اور درود شریف صلی اللہ علی محمد کا ورد کرنے سے ایسے محسوس ہوتا ہے کہ جیسے خشک فصل کو پانی مل جائے اور وہ لہلہاتا ہے اور توبہ کرنے کی توفیق ملی اللہ کے فضل کرم سے۔ غرض یہ کہ یہ ہمارے لیے راہ ہدایت ہے اس رسالے کے مضامین پڑھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ غیرمحسوس طریقے سے دل میں سرایت کرکے اعمال پر خودبخود اثر انداز ہوتے ہیں اللہ آپ کو صحت و تندرستی کے ساتھ صالح اور نیک لمبی عمر عطا فرمائے ہمارے سمیت تاکہ آپ لکھتے جائیں اور ہم پڑھتے جائیں اورفوائد حاصل کرتے جائیں۔
٭٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 142
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں