درد دندان کتنا ہی شدید کیوں نہ ہو۔ درد کی شدت درد کے مریض کو ہی پتہ ہوتی ہے۔ جیسے بچھو کا کاٹا رلاتا ہے اسی طرح درد دندان بھی مریض کو رلاتا ہے۔ اس کیلئے ذیل کے عملیات نہایت مجرب ہیں۔
سب سے پہلے ایک لیٹر پانی میں ایک تولہ پھٹکڑی سفید ڈال کر پانی کو ابالیں کہ پانی میں ابال آجائے تولونگ ایک تولہ‘ دار چینی ایک تولہ‘ کیکر کی چھال دو تولہ‘ چینی پانچ تولہ‘ نمک 10تولہ ڈال دیں۔ دو تین ابال آنے کے بعد پانی کو نیچے اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے کے بعد چھان کر شیشی میں بھرلیں۔ اس پانی پر اکتالیس مرتبہ درج ذیل آیت شریفہ پڑھ کر دم کریں اور دم شدہ محلول سے مریض کو کلیاں کروائیں۔ انشاءاللہ فوراً درد ختم ہوجائے گا۔
آیة شریفہ ملاحظہ فرمائیں۔ وَلَہ مَاسَکَنَ فِی اللَّیلِ وَالنَّھَارِ وَھُوَالسَّمِیعُ العَلِیمُo(انعام‘ 13)
نمبر 2:۔ یہی آیت درد والی سائیڈ والے رخسار پر انگلی رکھ کر سات بار تسمیہ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ۔ سمیت ضرور پڑھیں۔ کیونکہ اس میں اللہ تبارک تعالیٰ کا ذاتی نام اللہ اور دو اسماءالحسنیٰ یعنی رحمن اور رحیم موجود ہیں۔ ہر بار دم کرکے مریض کے درد والے رخسار پر انگلی سے لکھیں کہ فرعون غرق شد ۔ مریض کو پہلے سمجھائیں کہ جب عامل یہ کہے کہ فرعون غرق شد تو اگر درد موجود ہے تو کہے کہ ابھی غرق نہیں ہوا اور جب آرام آجائے تو کہے کہ ہاں فرعون غرق شد اور ساتھ ہی دم کیے ہوئے محلول سے کلیاں کروائیں۔
روحانی عمل برائے خارش
گندھک آملہ سار50 گرام‘ سیماب 5 گرام‘ قلمی شورہ 50 گرام‘ گیرو 50 گرام‘ اول گندھک اور پارہ کو کھرل میں ڈال کر اس قدر کھرل کریں کہ سیاہ کجی بن جائے اور پارہ ناپید ہوجائے تو لوہے کی ایک کڑاہی میں روغن سرشف چپڑدیں اور کڑاہی کو آگ پر چڑھائیں اور نیم کے موٹے ڈنڈے سے رگڑیں۔ آگ نہایت ہلکی رکھیں اس میں قلمی شورہ بھی ڈال دیں کہ شورہ پگھل کر مائع اختیار کرکے جام ہوجائے آخر میں گیرو ڈال کر اتار لیں اور کھرل کرکے محفوظ شیشی میں رکھ کر درج ذیل آیت 101 مرتبہ پڑھ کر دم کریں۔ آیت شریف یہ ہے:۔
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ۔ لاحول ولا قوة الا باللہ العلی العظیم۔ پڑھ کردم کریں۔ تین تین رتی دوا ۔ اکسیر خارش نقش والے پانی سے تین چار مرتبہ دن میں لیں۔ انشاءاللہ سات دن کے اندر اندر کسی بھی قسم کی خارش ‘ پھوڑے پھنسی وغیرہ کیوں نہ ہوں آرام آجاتا ہے۔
سفید موتیا کیلئے روحانی عمل (اللہ بخش بلوچ‘ جھنگ)
آنکھوں میں پُڑبال ہو یا سفید موتیا ہو تو سورة دھر کی آیت نمبر دو پڑھیں طریقہ یہ ہے آنکھیں بند کرلیں اور دونوں ہاتھ آنکھوں پر رکھ کر سات بار پڑھیں۔ ” بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ فَجَعَلنٰہُ سَمِیعًا بَصِیراً آنکھیں بند رکھتے ہوئے ہاتھ کی انگلیوں پر پھونک کر انگلیاں آنکھوں پر ملیں اور آنکھیں کھول لیں اس کے بعد تین بار سورة قٓ کی آیت نمبر 22 تین دفعہ پڑھ کر دونوں ہاتھ کی انگلیوں کو اکٹھا کرکے ان کے لوگوں پر پھونک کر آنکھوں پر ملیں تو نظر تیز ہوگی یہ میری ذاتی آزمودہ ہے۔ جو شخص عشاءکے وتر کی پہلی رکعت میں سورة نصر دوسری رکعت میں سورة لہب اور تیسری رکعت میں اخلاص باقاعدگی سے پڑھے اس کے دانت کبھی خراب نہ ہونگے اور بھگندر کیلئے بھی مفید ہے۔ یہ بھی میری آزمودہ ہے۔
٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 133
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں