سورہ یٰسین پڑھنے سے تمام کام بن جاتے ہیں عطاءابن ابی رباح رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ مجھ کو یہ خبر پہنچی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص سورہ یٰسین پڑھے شروع دن میں اس کی تمام حاجتیں پوری کی جائینگی۔
حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ روح القدس (جبرائیل علیہ السلام) نے میرے دل میںیہ بات ڈالی کہ بلاشبہ کوئی شخص اس وقت تک نہیں مرتا جب تک وہ اپنا رزق پورا نہیں کرلیتا۔ دیکھو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے ڈرتے رہو اور حصول معاش کی سعی جدوجہد میں نیک روی اور اعتدال اختیار کرو(تاکہ تمہارا رزق تم پر جائز اور حلال ذرائع سے پہنچے)نیز کہیں ایسا نہ ہو کہ رزق پہنچنے میں تاخیر تمہیں اس بات پر اکسا دے کہ تم گناہوں کے ارتکاب کے ذریعے رزق حاصل کرنے کی کوشش کرنے لگو‘ حقیقت یہ ہے جو چیز اللہ کے پاس ہے اس کو اس کی اطاعت و خوشنودی ہی کے ذریعہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ (مشکوٰة)
درود شریف
حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جس شخص کو یہ منظور ہو کہ میرا مال بڑھ جائے وہ یوں کہا کرے
اللھم صل علی محمدعبدک ورسولک وعلی المومنین والمومنات وعلی المسلمین والمسلمات
سورہ واقعہ
سورہ واقعہ پڑھنے سے فاقہ نہیں ہوتا۔ حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص سورہ واقعہ پڑھا کرے ہر شب میں‘اس کو کبھی فاقہ نہیں پہنچے گا۔(بیہقی) ایک اور روایت میں ہے کہ سورہ واقعہ سورة الغنی ہے اس کو پڑھو اور اپنی اولاد کو سکھاو ‘ مگر بہت ہی پست خیالی ہے کہ چار پیسے کیلئے اس کو پڑھا جائے۔ البتہ غنائے قلب اور آخرت کی نیت سے پڑھا جائے تو دنیا خودبخود ہاتھ جوڑ کر حاضر ہوگی۔
سورہ یٰسین
سورہ یٰسین پڑھنے سے تمام کام بن جاتے ہیں عطاءابن ابی رباح رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ مجھ کو یہ خبر پہنچی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص سورہ یٰسین پڑھے شروع دن میں اس کی تمام حاجتیں پوری کی جائینگی۔
خدمت والدین
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص رزق میں کشادگی اور عمر کی زیادتی کا خواہشمند ہو اس کو چاہیے کہ صلہ رحمی کرے اور ماں باپ کیساتھ اچھا سلوک کرے۔
استغفار
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو بندہ استغفار کو لازم پکڑے یعنی اللہ تعالیٰ سے برابر اپنے گناہوں کی معافی مانگتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کیلئے تنگی اور مشکل سے نکلنے اور رہائی پانے کا راستہ بنادے گا اور اس کی ہر فکر اور ہر پریشانی کو دور کرکے کشادگی اور اطمینان فرمائےگا اور اس کو ان طریقوں سے رزق دےگا جن کا اس کو خیال گمان بھی نہ ہوگا۔
نکاح
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تین آدمی ایسے ہیں کہ اللہ تعالیٰ پر ان کی مدد کرنا حق ہے (ان میں سے ایک اس کو بھی فرمایا) جو نکاح کرے عفت کے ارادے سے۔ ایک اور روایت میں ہے حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عورتوں سے نکاح کرو وہ تمہارے لیے مال لائینگی۔(یعنی ان کے آنے سے اللہ تعالیٰ مال میں برکت دیگا‘ جہیز لانا مراد نہیں۔)
٭٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 128
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں