Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سورہ بقرہ سے چٹ منگنی پٹ بیاہ (مسزارشدحسین‘مدینہ منورہ)

ماہنامہ عبقری - اپریل 2011ء

پچھلے سال میرے شوہر کا اللہ کے حکم سے انتقال ہوا تو میری ایک بیٹی کی شادی نہیں ہوئی تھی باقی سب بچوں کی اللہ کے فضل سے شادیاں ہوچکی تھیں۔ اس وقت میرے دو بیٹے ریاض سعودی عرب میں تھے۔ انہوں نے اپنے چھوٹے بھائی اس کی اہلیہ مجھے اور بہن کو بھی وہاں بلوا لیا۔ ریاض پہنچنے کے کوئی دس بارہ دن بعد ہم سب بیٹھے ہوئے تھے کہ میرے چھوٹے لڑکے نے کہا کہ میں نے پڑھا ہے کہ سورہ بقرہ ہر چیز کا اول و آخری اور حتمی علاج ہے اب جو بھی اگر جادو جنات اور بندش وغیرہ ہوئی تو اسی سے دور ہوگی۔ ہم سب کو یہی پڑھنا چاہیے۔ میری بیٹی کے اوپر اس بات کا ایسا اثر ہوا کہ اس نے اور ہم سب نے سورہ بقرہ پڑھنی شروع کردی۔ ابھی کوئی دو مہینے ہی گزرے تھے کہ ایک دن میرے بڑے لڑکے کے ایک دوست نے ایک رشتہ بتایا کہ لڑکا یہی ایک شہر کی یونیورسٹی میں لیکچرار ہے اور ایم فل کیا ہوا ہے۔ وہ خود آپ کے گھر آئے گا اور اگر آپ سب نے ایک دوسرے کو پسند کرلیا تو وہ بہت جلد شادی کرنا چاہتا ہے۔ اسی ہفتے جمعرات کو لڑکا اپنے ایک دوست کے ساتھ ہمارے گھر آیا۔ میں نے بھی پردے میں اس سے بات کی۔ اللہ کی شان کہ اس کا ہمارے یہاں ایسا دل ٹکا کہ وہ میری موجودگی میں بیٹی کو صرف ایک نظر دیکھنے کے بعد ہی خود رشتہ پر راضی ہوگیا اور کہا کہ آپ سب مجھے اپناجواب دیں اب ہم سب حیران کہ ایک دن میں کیا کریں۔ میں نے اس سے کہا کہ بیٹا آپ استخارہ کرلیں تو اس نے کہا کہ میں استخارہ کرکے آیا ہوں۔ لڑکے کی والدہ اور دو چھوٹے بھائی پاکستان میں ہوتے ہیں۔ رات کو وہ دونوں ہمارے ہی گھر رک گئے کہ اگلے دن جواب لیکر ہی جائینگے۔ اب ہم ماں بیٹا بیٹھے تو میرا چھوٹا لڑکا کہنے لگا کہ استخارہ کرلیں اور ایک حدیث کا مفہوم میں آپ کو بتاتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خود چل کر تمہارے گھر آئے اور تم اس کے دین اور اخلاق سے راضی ہو تو پھر نکاح میں دیر نہ کرو ورنہ زمین میں فتنہ پھیلے گا۔ اس رات ہم نے مسنون طریقے سے استخارہ کیا مگر کچھ بھی سمجھ میں نہ آیا۔ جمعہ کی نماز کے بعد لڑکے نے پھر ہم سے جواب مانگا تو اچانک ہی میرے منہ سے نکلا کہ بیٹے میں بیٹی کی ولی نہیں ہوں اس کے بھائی فیصلہ کریں گے تو اس بات پر وہ بہت ہی خوش ہوا۔ میرے دو لڑکے بہت ہچکچارہے تھے کہ نہ تو یہاں کچھ معلوم کیا نہ پاکستان میں بس ان کے (لڑکے کے) بہن بہنوئی سے بات کی ہے۔ ادھر پاکستان سے بھی میری والدہ و بھائی کہ فون آئے کہ تم لوگ اچھی طرح معلومات کرالو۔ اللہ پاک کی مرضی تھی کہ میرا چھوٹا لڑکا کہنے لگا کہ ہاںکریں اور بھائی (لڑکے) کو یکسو کریں۔ اب جب ہم نے ہاں کی تو لڑکے نے کہا کہ میں آج سے ٹھیک دس دن بعد شادی کرونگا۔ والدہ تو میری آ نہیں سکتیں‘ بہن بہنوئی اور میرے دو تین یونیورسٹی کے ساتھی ہونگے۔ وہ دونوں دوست تو خوشی خوشی رخصت ہوگئے اب ہم حیران کہ کیا کریں۔جانے سے پہلے لڑکے نے ہم سے کہا کہ میں بالکل جہیز نہیں لوںگا اور نہ ہی کوئی اور رسم ہوگی۔ اس پر میرے بڑے لڑکے نے کہا کہ ہماری بہن کا جو سامان ہمارے والد صاحب خود اپنے ہاتھ سے خرید کر پیک کرچکے تھے وہ تو ہم دینگے۔وہ بھی ضرورت کا گھریلو سامان ہے کوئی فالتو کی چیز نہیں ہے۔ دوسرے دن میں نے بچوں سے کہا کہ میری دلی خواہش ہے کہ نکاح مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں اور رخصتی مدینہ منورہ میں ہو۔ لڑکے سے بات کی گئی تو وہ بہت زیادہ خوش اور راضی ہوا۔ جمعرات کو بہن کا فون آیا کہ ہمارا ویزہ لگ گیا ہے ہم لوگ اتوار کو مدینہ منورہ پہنچ رہے ہیں۔ اتوار کو میرے دونوں بڑے لڑکے مع اپنے اہل وعیال کے ہمارے پاس پہنچ گئے۔ شام کو لڑکے کی بہن بہنوئی بھی پہنچ گئے۔ مغرب سے پہلے لڑکا بھی اپنے دو عدد ساتھیوں کے ساتھ پہنچ گیا۔ تھوڑی دیر بعد نکاح ہوا اور عشاءکے بعد ہم نے ایک چھوٹا سا ڈنر دیا جس میں نکاح خوان ان کی فیملی اور ہمارے عزیزواقارب تھے۔ اسی رات رخصتی بھی ہوگئی ۔ایک دن بعد بالکل سنت کے مطابق ایسا ولیمہ ہوا کہ اس میں صرف میرا بڑا لڑکا اور اس کے بیوی بچے شریک ہوئے۔ مجھے پکا یقین ہے کہ اللہ پاک نے اپنے کلام کی برکت سے یہ شادی بالکل سنت کے مطابق کروائی۔ ٭٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 112 reviews.