میں اپنے گھر کے اوپر کے حصے میں بیٹھا مریض دیکھ رہا تھا کہ ایک صاحب کہنے لگے کہ مریض دیکھنا ہے لیکن مریض سےڑھیاں بالکل نہیں چڑھ سکتاجب میں نےچے گیا تو دیکھا کہ گاڑی کی پچھلی سیٹ پر ایک شخص کو لٹایا ہوا ہے وہ بار بار ہائے ہائے کر رہا تھا کہنے لگے کہ یہ مریض پانچ سالوں سے کمر کے درد کا مریض ہے ڈاکٹر بتاتے ہیں کہ مہرے اپنی جگہ سے اپ سیٹ ہوگئے ہیں، دوبار آپریشن بھی کرایالیکن افاقہ نہ ہوا اب تو صورتحال یہ ہے کہ کروٹ بدلنے سے بھی عاجز ہیںکچھ اس طرح سے بیماری نے آگھیرا ہے۔ جب میں نے مریض کی کمر چیک کی توکمر پر پلستر چڑھا ہوا تھااور مریض بالکل کمزور ہوگیا تھا۔ میں نے انہیں تسلی دی اور یہی دوائی دی کچھ عرصہ بعد مریض کا ٹیلی فون آیا کہ اب کچھ کروٹ بدلنے لگا ہوںاور سر بھی اٹھا لےتا ہوں۔ آہستہ آہستہ تندرست ہوتا گیا اور کچھ ماہ کے بعد خود بخود چل کر میرے پاس ملاقات کے لئے آیا۔
ایک خاتون کہنے لگی جب سوکر اٹھتی ہوں توکمر ساتھ نہیں دےتی اور یہی روگ مجھے بہت عرصے سے لگا ہوا ہے۔ ادویات لےتی ہوں تو افاقہ ہوجاتا ہے لیکن جب دواﺅں کا اثر ختم ہوتا ہے پھر وہی درد۔ اب تو دواﺅں کا اثر بھی جسم میں کم ہورہا ہے۔ کسی نے مشورہ دیا کہ ایک خاص رگ (ٹانگ میںہوتی ہے) اس کو کٹوالو اور اس سے خون نکلوالو۔ وہ بھی میں نے کیا لیکن افاقہ نہ ہوا اور خون بھی بہت سا ضائع ہوا میں نے اس خاتون کو یہی نسخہ استعمال کے لئے دیا۔ اﷲ تعالیٰ کے فضل سے مریضہ آہستہ آہستہ تندرست ہونے لگی اور آخرکار بالکل تندرست ہوگئی۔
ہو الشافی: بکھڑا، اسگند ناگوری، سونٹھ تینوں ہم وزن کوٹ پیس کر سفوف تیار کریں۔ اگر مرض زیادہ ہو تو دن میں تین بار استعمال کریں کم ازکم ایک ماہ اور اس سے زیادہ عرصہ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ (اقتباس”عبقری فائل 1)
اگر آپ ایسے مزید لا جواب نسخہ جات اور گھر بیٹھے تمام آسان علاج چاہتے ہیں تو ”عبقری کی گزشتہ فائلوں“کا مطالعہ کریں۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 040
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں