Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بے اولاد حضرات کیلئے درود خاص (ع م چوہدری)

ماہنامہ عبقری - فروری 2011ء

اگر کسی کے گھر اولاد نہ ہوتی ہو تو اسے چاہیے کہ ہر نماز جمعة المبارک کے بعد مسجد میں بیٹھ کر ایک سو گیارہ مرتبہ یہ درود شریف پڑھے۔ بعدازاں اپنا سر سجدے میں رکھ کر اللہ تعالیٰ کے حضور نیک اولاد کیلئے دعا مانگے۔ انشاءاللہ تعالیٰ مراد ضرور پوری ہوگی شدید بیماری میں اگر کسی شدید قسم کی بیماری میں مبتلا مریض کے سرہانے اس درود پاک کو سو مرتبہ پڑھا جائے اور اس کے بعد نبی اکرم کے واسطہ سے اللہ تعالیٰ سے بیمار کی صحت یابی کے لئے دعا کرے تو اللہ بحُرمت رسول اکرم دعا قبول فرمائے گا۔ اگر کوئی اس درود پاک کا ورد ہر نماز کے بعد رکھے گا وہ ذلت سے نکل کر عظمت میں آجائے گا۔ اگر کسی حاکم یا کسی افسر کے پاس جائے گا تو وہ عزت کرے گا۔ درود شریف یہ ہے۔ اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّم وَبَارِک عَلٰی حَبِیبِکَ المُصطَفٰی وَعَلٰی آلِہ وَسَلِّم۔ (گلدستہ درود شریف ص 164) ہر قسم کی مشکلات کیلئے اکسیر اعظم یہ درود شریف خیر و برکت کے لئے بہت اکسیر ہے۔ لہٰذا جو شخص چاہے کہ اس کے گھر بار، کاروبار اور مال و دولت میں خیر و برکت ہو اور اولاد پر اللہ کی رحمت ہو تو اسے چاہئے کہ بعد نماز فجر روزانہ اس درود پاک کو گیارہ مرتبہ پڑھے۔ ٭جو شخص سوتے وقت 100 مرتبہ یہ درود شریف پڑھے اللہ تعالیٰ اس کے مال و جان کو ہمیشہ حفاظت میں رکھے گا اور جو ادائے قرض کی نیت سے گیارہ دن تک روزانہ بعد نماز عشاء313 مرتبہ پڑھے بہت جلد قرضے سے انشاءاللہ نجات پائےگا۔٭اگر کوئی شخص کسی ذہنی پریشانی میں مبتلا ہو تو اسے چاہئے کہ سات دن تک بعد نماز عشاءاسے 111 مرتبہ پڑھے۔ انشاءاللہ ذہنی پریشانی فوراً ختم ہوجائےگی۔٭اگر کوئی شخص اس درود پاک کو 100 مرتبہ پڑھ کر کسی کام کے لئے کسی حاکم کے پاس جائے گا تو وہ مہربان ہوجائے گا۔یہ درود شریف حل مشکلات، دفع رنج و الم اور دفع مرض کے لئے بہت موثر ہے۔ 92 یا 121 یا 313 مرتبہ تین ہفتہ یا چالیس روز تک وقت معینہ میں پڑھے۔ درود پاک یہ ہے۔اَللّٰہُمَّ اجعَل صَلَوَاتِکَ وَبَرَکَاتِکَ وَرَحمَتِکَ عَلٰی سَیِّدِالمُرسِلِینَ وَاِمَامِ المُتَّقِینَ وَخَاتَمِ النَّبِیِّینَ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ عَبدِکَ وَرَسُولِکَ اِمَامِ الخَیرِ وَقَائِدِ الخَیرِ وَرَسُولِ الرَّحمَةِ۔(خزینہ درود شریف ص 254) درود سعادت اس درود شریف کا کمال یہ ہے کہ اس کے پڑھنے والے کو دین و دنیا میں سعادت و سرفرازی حاصل ہوجاتی ہے۔ علامہ سید احمد دحلان رحمة اللہ علیہ نے اس کے بارے میں فرمایا ہے: ”جو شخص خلوص دل سے یہ درود پاک ایک بار پڑھے گا تو اس کے بدلے میں اسے چھ لاکھ درود کا ثواب ملے گا اور جو شخص جمعہ کے روز یہ درود ہزار بار پڑھے گا تو اس کا شمار دونوں جہان کے سعادت مند بندوں میں ہوگا اور اس کانام ہمیشہ دین و دنیا میں زندہ رہے گا۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ عَدَدَمَافِی عِلمِ اللّٰہِ صَلٰوةً دَآئِمَةً مبِدَوَامِ مُلکِ اللّٰہ ط درود مستجاب الدعوات یہ درود پاک اللہ تعالیٰ کا رحم وکرم حاصل کرنے کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔جو بندہ اس درود پاک کو ایک سو مرتبہ بعد نماز فجر اور ایک سو مرتبہ بعد نماز عشاءپڑھے گا وہ زندگی بھر معزز و مکرم اور خوش حال رہے گا۔ تنگ دستی اور مفلسی سے بچا رہے گا۔ جو شخص بھی رزق حلال کھا کر نوے(90) دن تک روزانہ گیارہ سو مرتبہ سوتے وقت اس درود پاک کو پڑھے گا تو انشاءاللہ زیارت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے مشرف ہوگا۔ صَلَّی اللّٰہُ عَلَی النَّبِیِّ الاُمِّیِّ الکَرِیمِ وَعَلٰی اٰلَہ وَاَصحَابِہ وَسَلَّمَ درود انعام و اولاد اگر کسی کے گھر اولاد نہ ہوتی ہو تو اسے چاہیے کہ ہر نماز جمعة المبارک کے بعد مسجد میں بیٹھ کر ایک سو گیارہ مرتبہ یہ درود شریف پڑھے۔ بعدازاں اپنا سر سجدے میں رکھ کر اللہ تعالیٰ کے حضور نیک اولاد کیلئے دعا مانگے۔ انشاءاللہ تعالیٰ مراد ضرور پوری ہوگی۔ درود پاک یہ ہے:۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّم وَبَارِک عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہ عَدَدَ اَنعَامِ اللّٰہِ وَاَفضَالِہ ط درود خضریٰ یہ درود شریف اولیائے کرام کے معمول میں سے ہے۔ اولیائے کرام اپنے مریدین و معتقدین کو اسی درود پاک کی تلقین فرماتے ہیں۔ اس درود پاک کی برکت سے دل کو سکون حاصل ہوتا ہے دین اور دنیا میں کسی چیز کی کمی نہیں رہتی۔ مختصر لیکن جامع درود ہے۔ کثرت سے پڑھنا چاہیے۔ درودپاک یہ ہے:۔ صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی حَبِیبِہ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَسَلَّمَ
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 039 reviews.