Meditation یعنی مراقبہ جہاں ازل سے روحانیت کی ترقی اور مشکلات کے حل کا علاج رہا ہے وہاں جدید سائنس نے اسے امراض کا یقینی علاج بھی قرار دیا ہے۔ ہزاروں تجربات کے بعد عبقری کے قارئین کے لئے مراقبے سے علاج پیش خدمت ہے۔ سوتے وقت اگر با وضو اور پاک سوئیں تو سب سے بہتر ورنہ کسی بھی حالت میں صرف 10 منٹ بستر پر بیٹھ کر بلا تعدادب ِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ کا ورد اول و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں پھر لیٹ جائیں۔ جس مرض کا خاتمہ یا الجھن کا حل چاہتے ہوں اس کو ذہن میں رکھ کر یہ تصور کریں کہ ” آسمان سے سنہرے رنگ کی روشنی میرے سر سے سارے جسم میں داخل ہو کر اس مرض کو ختم یا الجھن کو حل کر رہی ہے اور اس وظیفے کی برکت سے میں سو فیصداس پریشانی سے نکل گیا/گئی ہوں“ یہاں تک کہ اس تصور کو دہراتے دہراتے نیند آ جائے۔ شروع میں تصور بناتے ہوئے آپکو مشکل ہو گی لیکن بعد میں آپ پر جب اسکے کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دےگا۔ مراقبے کے بعد اپنی کیفیات فوائد اور انوکھے تجربات ہمیں لکھنا نہ بھولیں۔
مراقبے سے فیض پانے والے
السلام علیکم!میں چند ماہ سے ماہنامہ عبقری کا قاری ہوں۔ یہ رسالہ بے شک موجودہ دور کی انتہائی اہم ضرورت ہے۔ ماہنامہ عبقری میں چھپنے والا ایک مستقل مضمون نورانی مراقبہ میں باقاعدگی سے کرتا ہوں۔میں بہت عرصے سے روحانی بیماریوں کی اصلاح کی فکر میں تھا۔ بہت کوششوں کے باوجود بدنظری کا گناہ میری جان نہیں چھوڑرہا تھا اور میں اس گناہ میں بری طرح مبتلا تھا میں نے اس کے علاج کیلئے نورانی مراقبے کو آزمانے کا سوچا۔ ہر ماہ کے نورانی مراقبے کا ورد کرتے ہوئے یہ تصور کرتا کہ میں آئندہ یہ گناہ نہیں کرونگا اور اس کی ظلمت اور سیاہی میرے اندر سے دھل رہی ہے۔ پہلے تو مجھے توجہ بنانے میں بہت مشکل کا سامنا کرنا پڑا لیکن کچھ دن بعد مجھے مزا آنے لگا اور میں لاشعوری طور پر اس گناہ سے بچنے لگا۔ اس سے مجھے نورانی مراقبے کی افادیت کا صحیح معنوں میں احساس ہوا۔ نورانی مراقبہ باقاعدگی سے کرنے سے مجھے اب پرسکون نیند آتی ہے۔ (محمدمدثر‘لاہور)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 036
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں