Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مجھے جنات نے گھیر رکھا ہے(اس ماہ کادکھی خط)

ماہنامہ عبقری - فروری 2011ء

ایڈیٹر کی ڈھیروں ڈاک سے صرف ایک خط کاانتخاب نام اورجگہ مکمل تبدیل کر دیئے ہیں تاکہ رازداری رہے۔ کسی واقعہ سے مماثلت محض اتفاقی ہو گی۔اگر آپ اپنا خط شائع نہیں کراناچاہتے تو اعتماد اور تسلی سے لکھیں آپ کا خط شائع نہیں ہوگا۔ وضاحت ضرور لکھیں السلام علیکم! میری کہانی یہ ہے کہ عرصہ تیس سال میری شادی کو ہوچکے ہیں‘ مگر ابھی تک ایک بھی گھڑی سکون کی نہیں دیکھی جب سے میری شادی ہوئی تب سے ہی پریشانیوں اور جنات نے گھیر رکھا ہے ہمارے گھر میں کبھی بھی کوئی جادو تعویذ کسی قسم کا کوئی تصور بھی نہیں تھا میں ایک امیر ترین باپ کی بیٹی اور اچھے خاصے گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں جب میرا رشتہ ہوا تب سے ہی میرے سسرال والوں نے جادو تعویذوں سے رشتہ لیا ہم بھولے بھالے لوگوں کو یہ پتہ نہ چل سکا کہ یہ لالچی قسم کے لوگ ہیں جب میری منگنی ہوئی تو میں اتنی بیمار ہوئی کہ پورا جسم گل گیا دیسی ٹوٹکے اور ڈاکٹروں کے علاج کروانے سے ٹھیک ہوگیا مگر پوری طرح سے نہیں‘ منگنی کے چار سال بعد شادی ہوگئی۔ سسرال والوں نے پہلے دن سے ہی ظلم کرنا شروع کردئیے۔ سال کے بعد ایک بچی پیدا ہوئی‘ اللہ تعالیٰ نے موت کے منہ سے بچایا۔میرے پانچ بچے ہیں۔ تین بیٹیاں اور دو بیٹے شوہر کا رویہ پہلے دن سے ہی ٹھیک نہیں تھا۔ شروع دن سے ہی اپنی ماں بہنوں کے ساتھ مل کر میرے ساتھ ظلم کرواتا رہا آٹھ سال سسرال میں رہی ایک بھی گھڑی سکون کا سانس نہیں لیا۔ میری ساس نندوں نے ایک کالے علم والا باپ بنایا ہوا تھا جو میرے سامنے بھی گھر میں آیا کرتا تھا اس سے انہوں نے کالے علم کے چلے کاٹے ہوئے تھے جو کہ ہمارے اوپر چلوں کے ذریعے جنات بھوت چھوڑتی رہتی ہیں۔ آہستہ آہستہ ان چیزوں کا سامنا ہونے لگا ہم نے کوئی ایسی جگہ نہیں چھوڑی کہ ہمیں کوئی آفاقہ ہوتا ۔ آٹھ سال کے بعد سسرال سے نکل گئی سب کچھ چھوڑ آئی ایک پرائیویٹ فرم میں نوکری مل گئی ‘ میں اب نوکری کرتی ہوں اور اپنے بچے پال رہی ہوں بچوں کی ذمہ داریاں‘ باہر کی گھر کی سب ذمہ داریاں مردوں کی طرح نبھارہی ہوں۔ شوہر تو گھر میں کچھ دنوں کیلئے مہمان بن کر آتا ہے اور چلا جاتا ہے۔ میرا شوہر گورنمنٹ کے ادارے میں ملازمت کرتا ہے۔ تنخواہ بھی ٹھیک ٹھاک ہے اچھا کماتا ہے لیکن ہمارے سامنے ہی کہتا ہے کہ میری تنخواہ بہت تھوڑی ہے۔ دوسروں کو برا بھلا کہتا ہے۔ آج تک اپنے بچوں کو کبھی کہیں سیر کرانے کیلئے نہیں لے کر گیا اگر بچے کہتے ہیں تو کہتا ہے تمہاری شکلیں ہیں کہیں جانے کے قابل حالانکہ ماشاءاللہ سے میرے بچے بہت خوبصورت ہیں۔ بچوں سے اتنی نفرت کرتاہے اور بدچلن ہے دس دس ماہ گھر نہیں آتا۔ اکیلی بچوں کو سنبھال کر بیٹھی ہوئی ہوں اب بچیاں جوان ہوچکی ہیں شادی کی عمر نکلتی جارہی ہے کرائے کا مکان ہے‘ مکانوں کے کرائے اتنے ہیں کہ مہنگائی نے کمر توڑ رکھی ہے میں بہت پریشان ہوں نہ ہی ہمیں گھر بنا کردیتا ہے نہ خرچہ پورا دیتا ہے۔ ہمارے ساتھ رویہ صحیح نہیں ہے میں پانچ وقت کی نمازی اور تہجد گزار عورت ہوں مجھے اللہ کے فضل سے ولایت بھی مل چکی ہے جو کہ طرح طرح کے جادوگروں کے پاس جاکر یہ سب کھوچکی ہوں۔ خدارا مجھے بتائیں کوئی مشورہ دیں کوئی وظائف بتائیں کہ میں کیا کروں؟ اب بچے بھی بہت ڈھیٹ ہوچکے ہیں۔ ماں کا کہنا نہیں مانتے‘ بچیاں بڑی ہیں اور بیٹے چھوٹے ہیں۔ بڑے بیٹے کو حافظ سکول میں داخل کروایا ہے مگر دل لگا کر پڑھتا نہیں ہے جس کی وجہ سے بہت پریشان ہوں۔ ہر وقت دورد پاک کا ورد کرتی رہتی ہوں۔ میرے سسرال والے مانسہرہ میں رہتے ہیں میرا سسر واپڈامیں ملازمت کرتا تھا جو کہ اب ریٹائر ہوچکا ہے اور میرے ابو کو بھی جادو سے مارا گیا ۔دشمن میرے بچوں کو امتحانوںمیں کامیاب نہیں ہونے دیتے اب بچے بھی محنت کرکر کے دلبرداشتہ ہوچکے ہیں۔ میرے بچوں کو کامیابی کیلئے کوئی وظیفہ بتائیں۔ حکیم صاحب بڑی امید دل میں رکھ کر آپ کو خط لکھ رہی ہوں آپ کا عبقری رسالہ ہر ماہ پڑھتی ہوں۔ خدارا میرے لیے دعا بھی کروائیں اور مجھے وظائف بھی دیں آپ کی بڑی مہربانی ہوگی۔ ہم سب بہن بھائی ماں جہاں جہاں بھی ہیں سب پریشان اور جادو کے ستائے ہوئے ہیں۔ خدارا ہمارے لیے دعا ضرور کروائیں اللہ تعالیٰ ہمیں پریشانیوں سے نجات دلائے۔ (قارئین الجھی زندگی کا سلگتا خط آپ نے پڑھا ، یقیناآپ دکھی ہو ئے ہو ں گے ۔ پھر آپ خو د ہی جوا ب دیں کہ اس دکھ کا مدا و ا کیا ہے ؟) دسمبر کے دکھی خط کا جواب السلام علیکم کے بعد عرض ہے کہ آپ کا ماہنامہ عبقری نمبر 54 دسمبر 2010ءکسی نے پڑھنے کیلئے دیا سب سے پہلے مجھے صفحہ 41 پر ایک دکھی ماں کا خط پڑھ کر دکھ ہوا جس کا عنوان تھا ”وہ کہیں خودکشی نہ کرلے“ یہ ایک ماں کا دکھ نہیں کئی مائوں کا دکھ ہے۔ اس سلسلے میں قرآن پاک کی سورة لکھنا چاہتا ہوں امید ہے اللہ پاک کی مہربانی اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلہ سے انشاءاللہ تعالیٰ کام ہوجائے گا۔ وہ سورة یہ ہے:۔ سپارہ نمبر 16 میں طہٰ سورة ہے اس کی 135 آیتیں ہیں۔ گھر کا کوئی فرد‘ ماں‘ باپ یا بیٹی کوئی ایک ہو وضو کرکے قبلہ رو ہوکر بیٹھ جائے۔ ایک نشست میں 21 دفعہ پڑھیں۔ پڑھتے وقت کسی سے بات نہ کریں۔ شروع و آخر درود شریف ضرور پڑھیں اور دعائے اختتام پر آمین ضرور پڑھیں۔نوٹ: سورة پڑھنے سے قبل ہر دفعہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنا ضروری ہے۔دعا خلوص‘ توجہ‘ یکسوئی اور عقیدت سے ہو۔ کامیابی کی صورت میں ہوسکے تو ہمیں مطلع ضرور فرمائیں۔ شکریہ! (احمد جان خان‘ ایبٹ آباد)
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 034 reviews.