Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حسبی اللہ کاکمال اور جمال (ورحمید خان‘ کراچی)

ماہنامہ عبقری - فروری 2011ء

میں ایک ٹیکسی ڈرائیور ہوں‘ایک رات سواری کا انتظار کررہا تھا۔ رات کافی ہوگئی تھی دو سواریاں آئیں۔ ٹیکسی میں بیٹھ گئے۔ تھوڑا آگے چلنے کے بعد انہوں نے پسٹل نکال لیا اور کہا کہ پرس دے دو۔ پرس میں 1860 روپے تھے۔ شناختی کارڈ تھا اور لائسنس تھا۔ وہ دراصل ڈاکو تھے۔ انہوں نے مجھ سے گاڑی چھین لی اور خود چلانا شروع کردی۔ مجھے اچانک خیال آیا کہ میں نے آج ورد نہیں کیا۔ میرا روز کا معمول ہے کہ ظہر کی نماز پڑھنے کے بعد راستے میں جتنے بھی فقیر‘ سائل ملتے ہیں 10 روپے فی فقیر دیتا ہوں۔ چاہے فقیر 2 ہوں یا دس ہوں اور صبح کی نماز کے بعد حسبی اللہ کا ورد کرتا ہوں۔ میں نے ”حسبی اللہ“ پڑھنا شروع کردیا۔ صرف تین بار پڑھا فوراً ڈاکوئوں نے گاڑی روک دی۔ صرف رقم اٹھائی شناختی کارڈ‘ لائسنس اور گاڑی بھی واپس کردی۔ مجھے یقین ہے کہ یہ اللہ پاک کے نام کی برکت سے ہوا ہے ورنہ شاید اتنی جلدی میری جان نہ چھوٹتی۔ میڈیکل سٹور والے میں ایک مشہور میڈیکل سٹور والوں کے پاس ڈرائیور تھا مالک بہت نیک آدمی تھے۔ میں معدہ کا مریض تھا۔ معدہ میں پرانا زخم تھا۔ تیرہ سال تک علاج کراتا رہا مگرافاقہ نہ ہوا۔ ایک دن ان کے کچن میں بیٹھ کر کھانا کھارہا تھا۔ کچن میں کیلنڈر لگا ہوا تھا اس پر کھانے کے آداب لکھے ہوئے اس میں لکھا تھا کھانا کھانے سے پہلے 1۔ پانی پینا سونا ہے۔ 2۔ درمیان میں چاندی ہے۔ 3۔ آخر میں زہر ہے۔ حدیث کا حوالہ بھی لکھا ہوا تھا وہ مجھے یاد نہیں ہے کہ کھانا کھانے کے فوراً بعد پانی پینا نقصان دہ ہے۔ اس بات پر عمل کرنا شروع کردیا۔ ایک ماہ میں معدہ ٹھیک ہوگیا۔ 1994 کی بات ہے۔میں علاج کرا کرا کر تھک گیا تھا الحمدللہ آج تک معدہ صحیح ہے۔ پیٹ میں درد تھا میں ٹیکسی چلا کر واپس آرہا تھا۔ پیٹ میں ہلکا ہلکا درد تھا۔ دو آدمی کھڑے تھے غالباً ٹیپو سلطان روڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نصیرآباد جانا ہے۔ کرایہ پوچھا میں نے کہا کہ 80 روپے لوںگا۔ انہوں نے حیران ہوکر پوچھا کہ راستہ معلوم ہے۔ میں نے کہا ہاں معلوم ہے۔ پھر پیسے کم کیوں مانگے ہیں۔ عام طور پر 200/250 روپے لیتے ہیں۔میں نے کہا میں نے بالکل جائز مانگے ہیں۔ اس وقت پیٹ میں درد بہت بڑھ رہا تھا اور میں نے پیٹ پر ہاتھ رکھا ہوا تھا۔ ایک شخص نے پوچھا کہ کیا ہوا ہے؟ میں نے کہا کہ پیٹ میں درد ہے دو مرتبہ ڈاکٹر کے پاس جاچکا ہوں۔450 روپے لگ گئے ہیں۔ دوسرے ڈاکٹر کے پاس گیالیکن درد صحیح نہیں ہوا۔ ایک مسافر نے کہا کہ تم نے سچ بولا ہے اور جائز پیسے لیے ہیںلہٰذا تمہیں انتہائی سستا اور آسان نسخہ بتاتا ہوںاور کہا کہ تمہارا مسئلہ 15/20 روپے میں حل ہوجائیگا۔ اس نے کہا کہ اسپغول کا چھلکا استعمال کرو۔میں نے چھلکا لیااور استعمال کرنے لگ گیا۔ اس مسافر کے بتانے میں تاثیر تھی اور اللہ کا کرم تھا کہ میں دوسرے دن بالکل ٹھیک ہوگیا۔ درد کی شدت کم ہوگئی۔ ڈکاریں آنے لگیں۔ ہاضمہ درست ہوگیا۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ سچ بولنے کاانعام ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 028 reviews.