Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

طبی مشورے (ذہنی نشوونما)

ماہنامہ عبقری - فروری 2011ء

میرا بیٹا پچھلے سال 8 اپریل 2008ءکو پیدا ہوا۔ دوران حمل آٹھویں ماہ میں مجھے شوگر کی شکایت ہوئی اور میں نے روزانہ انسولین کے دو انجکشن لیے اور ہفتے میں دو مرتبہ این ایس ٹی ہوتا تھا۔ الٹرا سائونڈ کیا تو معلوم ہوا کہ بچے کے دماغ میں پانی ہے جس پر اگلے دن انہوں نے آپریشن کردیا اور پیدائش کے اگلے دن بچے کے دماغ کا آپریشن کرکے اس میں پلاسٹک کی ٹیوب ڈال دی اور دماغ سے پانی کے اخراج کا ذریعہ بنایا۔ آپریشن کے ایک ماہ کے بعد اس ٹیوب سے انفیکشن ہوگیا اور انہوں نے نیا آپریشن کرکے ایک نئی ٹیوب ڈال دی اور دماغ سے پانی کے اخراج کا ذریعہ بنایا۔ اس آپریشن کے ایک ماہ بعد اس ٹیوب سے دوبارہ انفیکشن ہوگیا اور انہوں نے نیا آپریشن کرکے ایک نئی ٹیوب دوسری طرف ڈال دی اب بچہ ویسے تو صحت مند ہے مگر اس کی ذہنی نشوونما کم ہے۔ ایک سال کی عمر میں وہ چھ ماہ کے بچے کی سی حرکتیں کرتا ہے نہ تو اس کا سر کنٹرول میں ہے نہ اس نے بیٹھنا شروع کیا ہے۔ اس سے قبل میری ایک تین سال کی بیٹی ہے جو بالکل صحت مند ہے۔ (وجیہہ ناز۔ یو ایس اے) مشورہ: مندرجہ ذیل تدبیر دس دن کرکے بند کردیں اور دوبارہ مطلع کریں۔پوست آملہ خشک کا باریک سفوف ایک چاول کے بقدر‘ سفوف مغز کرنجوہ ایک چاول کے بقدر ایک چمچہ پانی میں جوش دے کر چھان کر دو خوراک بنالیں۔ آدھا پانی صبح کسی وقت پلائیں‘ باقی پانی شام کو کسی وقت پلائیں۔ دماغ میں شنٹ ہو تو ہر وقت خبردار رہنا پڑتا ہے۔ ایسے مریضوںکو دودھ‘ چاول‘ پھل‘ سبزیاں زیادہ موافق نہیں آتیں۔غذا نمبر4-2 استعمال کریں۔ کوئی سینے پر سوار ہے میری عمر 14 سال ہے میں تقریباً دو سالوں سے بہت پریشانی میں مبتلا ہوں میں جب بھی رات کو سونے کیلئے لیٹتا ہوں تو مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کوئی میرے سینے پر چڑھا بیٹھا ہے اور اپنی پوری قوت سے میرا گلا دبا رہا ہے میں اپنے آپ کو اس غیرمرئی طاقت سے چھڑانے کی مکمل کوشش کرتا ہوں لیکن مجھے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ میرا بال بال جکڑا ہوا ہے۔ میں اس حالت میں پوری آواز سے چیخنا چاہتا ہوں لیکن اس حالت میں میری آواز حلق کے اندر ہی گھٹ کر رہ جاتی ہے‘ مجھے اکثر بخار بھی چڑھ جاتا ہے ہڈیاں دکھنے لگ جاتی ہیں‘ آنکھوں میں سخت جلن ہوتی ہے‘ مجھے شدید قبض بھی ہے۔ مہینہ مہینہ اجابت نہیں ہوتی‘ جسم بہت کمزور ہے‘ کسی کام میں دل نہیں لگتا۔ میں بہت پریشان رہتا ہوں۔ (ابراہیم اسلم۔ سیالکوٹ) مشورہ: جوارش کمونی مسہل پونی چائے کی چمچی صبح و شام کھالیا کریں۔ ایک ہفتہ کے بعد دوبارہ لکھیں۔ غذا نمبر 6-5 استعمال کریں۔ خون کی کمی حکیم صاحب میری عمر 32 سال ہے۔ ہر وقت چہرہ زرد رہتا ہے اور جسم میں کمزوری لاحق ہوگئی ہے۔ ہاتھ پائوں کانپنے لگتے ہیں۔ دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے اور سانس پھول جاتا ہے۔ شدید نقاہت ہے۔ ہاتھ پائوں ٹھنڈے ہوجاتے ہیں اور سردی بھی لگتی ہے اور کوئی چیز بھی صحیح طور پر ہضم نہیں ہوتی۔ ہر وقت سستی چھائی رہتی ہے۔ برائے مہربانی میرے لیے آپ کوئی اچھا سا نسخہ تجویز کریں تاکہ اس تکلیف سے مجھے نجات مل جائے۔ (عائشہ خانم‘ گوجرانوالہ) مشورہ: معدہ اور جگر کی کمزوری سے‘ نکسیر‘ پیچش‘ حیض کی زیادتی‘ اسہال‘ پیٹ کے کیڑوں اورچوٹ کی وجہ سے شدید جریان خون اور صحت کے اصولوں پر عمل نہ کرنے سے خون کی کمی ہوجاتی ہے۔ آپ درج ذیل ادویات استعمال کریں ۔ انشاءاللہ فائدہ ہوگا۔ ھوالشافی: صبح وشام جوہر شفاءمدینہ اور اس کے ساتھ اکسیر البدن ڈبی پر دی گئی ہدایات کے مطابق استعمال کریں۔ غذا نمبر 2اور 3استعمال کریں۔ اجابت میں خون میری بیٹی نے جس کی عمر اس وقت نو سال ہے پچھلے سال گرمیوں میں اسے دست آئے اور پیچش لگ گئی اور ساتھ ہی خون آنے لگا۔ میں نے اسپغول کھلائی ٹھیک ہوگئی یہ تکلیف سردیوں میں پھر شروع ہوئی۔ دن میں جتنی دفعہ رفع حاجت کیلئے جاتی خون اتنی دفعہ آتا۔ خون کا رنگ گہرا اورگاڑھا ہوتا ہے نہ رفع حاجت کی جگہ کوئی مسہ ہے اور نہ سوجن۔ (حنا۔ کراچی) مشورہ: صبح و شام اسپغول کی بھوسی پانی میں حل کرکے شربت بنفشہ سے میٹھا کرکے پلائیں۔ صبح ناشتہ میں جو کا دلیہ دیں۔ مرچ، گرم مسالے سے پرہیز کریں۔غذا نمبر 5-1 استعمال کریں۔ سر میں جلن میری عمر 47 سال ہے‘ دو سال سے میرے سر کے بائیں جانب جلن سی ہونے لگی جیسے کسی توے سے بھاپ نکلتی ہے جس سے سر میں درد محسوس ہونے لگتا ہے۔ میں نے ایک نیورو سرجن کو دکھایا۔ اس نے سی ٹی اسکین بھی کروایا وہ بھی بالکل ٹھیک تھا۔ دوائیں دیں‘ آہستہ آہستہ آرام آگیا۔ اب اکثر آدھے سر میں جلن سی ہونے لگتی ہے ہفتہ پندرہ دن بعد خود ہی آرام آجاتا ہے۔ اب تقریباً پندرہ دن بعد خود ہی آرام آجاتا ہے اب تقریباً پندرہ دنوں سے پھر شروع ہے اب کان اور گال میں بھی درد محسوس ہوتا ہے‘ جلن کے ساتھ آنکھ اور سر میں درد محسوس ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ دو سال سے ایام بھی ٹھیک طرح سے نہیں آتے ہیں دوسالوں میں ایک آدھ مرتبہ گولیاں بھی کھائی ہیں ایام نہیں آئے۔ پچھلی گرمیوں سے ایسا ہوتا ہے کہ ایک دم گھبراہٹ محسوس ہوتی ہے۔ پسینہ آتا ہے اور سردیوں میں بھی سخت گرمی لگتی ہے دس منٹ کے بعد نارمل حالت میں آجاتی ہوں‘ دن میں گھنٹے دو گھنٹے کے بعد گرمی کا شدید احساس ہوتا ہے۔ (ناز۔ملتان) مشورہ: عمدہ اصلی خمیرہ گائوزبان عنبری جواہر دار چھ گرام صبح کھائیں۔ دس روز کے بعد دوبارہ لکھیں۔غذا نمبر 6-5 استعمال کریں۔ خراٹوں نے پریشان کردیا میری عمر 18 سال ہے۔ مجھے خراٹوں کا مرض لاحق ہے۔اور میں اس کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان ہوں۔ ہر طرح کے علاج اور مشوروں پر عمل کرچکی ہوں۔ لیکن کوئی افاقہ نہیں ہوا ہے۔ بہت لوگوں نے کہا ہے کہ اسکا کوئی علاج نہیں ہے ۔ (نبیلہ۔سیالکوٹ) مشورہ: گرم پانی کے غرغرے کیا کریں۔ گرم پانی ناک میں دیں جیسے وضو میں دیتے ہیں اور زکام کا باقاعدہ علاج کروائیں۔ سرد، ترش چیزوں سے پرہیز ضروری ہے۔ جریان میری عمر 24 سال ہے‘ میرا رنگ پہلے سرخ و سفید تھا اب زرد ہوگیا ہے آنکھ کے گرد حلقے ہیں اور سارے جسم کی ہڈیاں نمایاں ہونا شروع ہوگئی ہیں‘ خاص کر کلائیاں تو بچوں جیسی ہیں۔ ایم بی اے کا سٹوڈنٹ ہوں مگر دیکھنے میں میٹرک کا لگتا ہوں۔ تین چار سال پہلے میرا پیٹ خراب ہوا تھا موشن آنا شروع ہوئے تھے دن میں تین چار موشن اور کھانے کے فوراً بعد تو ضرور آتے تھے۔ بنیادی مسئلہ پیشاب کے بعد سفید قطرات کا آنا ہے‘ سردیوں میں ہاتھ پائوں ٹھنڈے رہتے ہیں اور گرمیوں میں پیشاب جلن کے ساتھ آتا ہے۔ حالانکہ تمام گرم اشیاءسے پرہیز کرتا ہوں۔ (ربانی۔ فیصل آباد) مشورہ: جس دوا سے فائدہ محسوس ہو‘ اسے مستقل شفایابی تک استعمال کرتے رہنا چاہیے‘ آپ کو جس علاج سے فائدہ ہوا اس سے اگر کوئی نقصان نہ ہوتو دوبارہ کرکے دیکھیں۔ انشاءاللہ فائدہ ہوگا۔غذا نمبر 6-5 استعمال کریں۔ بہت موٹی ہوں ی عمر 14 سال ہے اور میں بہت موٹی ہوں اور چہرہ موٹے گالوں کی وجہ سے اچھا نہیں لگتا۔ میرا وزن 40 کلو ہے اور میں بہت پریشان ہوں۔ (رائو فاطمہ اشتیاق احمد) مشورہ: آپ کی کھیل کود کی عمر ہے اگر دو گھنٹے روزانہ کھیل کود میں حصہ لیں تو آپ کا مسئلہ بخیروخوبی حل ہوسکتا ہے‘ دوائوں اور ڈائٹنگ سے دور رہیں۔غذا نمبر 6-1 استعمال کریں۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 996 reviews.