Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

کیا آپ جانتے ہیں(جدید تحقیقات کی روشنی میں)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2011ء

٭مصنوعی کھاد پیداوار بڑھاتی ہے مگر کسانوں کو دماغی مریض بناتی ہے۔ ٭پلاسٹک کے برتن استعمال کرنے سے سرطا ن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ٭ایلومینیم کے برتنوں میں کھانا پکا کر کھانے والے پاگل ہوسکتے ہیں۔ ٭کولا مشروبات کے استعمال سے کم عمر لڑکیوں کی ہڈیوں کے فریکچر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ٭دوران حمل شعاعوں کا استعمال جنس کو کندذہن بنادیتے ہیں۔ ٭سپرے کرنے والے کسانوں کے ہاں زہریلے اثرات کے نتیجے میں بچوں کے مقابلے میں بچیوں کی پیدائش زیادہ ہوتی ہے۔ ٭غیرمعیاری گھی (جس میں نکل کی آمیزش ہوتی ہے) ٭گردوں کو ناکارہ بنادیتا ہے اور بینائی پر اثرانداز ہوتا ہے۔ ٭منہ اور حلق کے کینسر کی سب سے بڑی وجہ فاسٹ فوڈ کا استعمال ہے۔ ٭چربی کی زیادتی جسم میں زہرآفرینی کاکام دیتی ہے۔ ٭برف کا زیادہ استعمال معدہ کو کمزور اور ٹائیفائیڈ کا موجب ہوتا ہے۔ ٭غذائی ریشے کینسر سے بچاتے ہیں۔ ریشہ دار غذائیں (گندم‘ چاول‘ چنا‘ جوار‘ باجرہ‘ مکئی‘ قدرت کا انمول تحفہ ہیں جسے بگاڑ کر ہم خود اپنے لیے مختلف بیماریاں خریدتے ہیں۔) ٭پھلیاں درخت پر اگنے والا گوشت ہے ان کے استعمال پر پوری توجہ دی جائے اور معمولی سمجھ کر نظرانداز نہ کیا جائے۔ ٭مسواک کا استعمال منہ اور حلق کے کینسر سے محفوظ رکھتا ہے ۔ مسواک استعمال کرنے والا فالج سے بچا رہتا ہے۔ ٭آرجی نین کی اضافی مقدار بانجھ مردوں کیلئے بےحد مفید ہے اس سے اسپرمز کی تعداد میں اضافہ ہوجاتا ہے تمباکو نوشی سے اسپرمز کمزور ہوجاتے ہیں۔ ٭الکوحل پینے والی زچہ کے بچوں کا دماغ متاثر ہوتا ہے۔ ٭چینی کے زیادہ استعمال سے ماہواری کی تکلیف میں اضافہ ہوتا ہے۔٭ناقص تغذیہ کا گنٹھیا سے گہر ا تعلق ہے۔ ٭لیموں‘ سنگترہ ‘ مالٹا‘ چکوترا اور بیروں میں تلے دی نوئیڈز ہوتے ہیں جو خلیات کی مدد کرکے کینسر پیدا کرنے والے مالیکیولوں کی ساخت توڑ دیتے ہیں۔ ٭ٹماٹر میں کاڈیرک ایسڈ اور کلورو جنیٹک ایسڈ ہوتے ہیں جو کینسر پیدا کرنے والے عناصر کا خوب مقابلہ کرتے ہیں۔ ٭لہسن اور پیاز میں الائیل سلفائیڈ ہوتے ہیں جو معدہ کے کینسر کو پیداہونے سے روکتے ہیں۔ ”ازمہلک غذائیں‘ نبوی غذائیں اور جدید سائنس“
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 968 reviews.