انڈوں کی گرد سے دمہ
انڈوں سے بنی بعض سینکڑوں سال پرانی اشیاءشائقین کو دمے میں مبتلا کر سکتی ہیں۔ نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن کے مطابق ایک ایسی خاتون جس کا دمہ مکمل طور پر قابو میں تھا ‘ اسپین میں ایک قدم گرجے کی صفائی کے دوران اٹھنے والی گردسے دمے کے حملے کا شکار ہو گئی۔ اس عمارت کی تیاری میں سینکڑوں سال پہلے انڈے استعمال ہوئے تھے۔ اس حفاظتی رنگ کی گرد کی وجہ سے اس پر دمے کا دورہ پڑا اور ہسپتال میں داخل کرنا پڑا۔ معا لجین نے کھوج لگایا کہ اسے انڈوں سے اس حد تک الرجی تھی کہ عمارت کی صفائی کے دوران اڑنے والی گرد میں شامل انڈوں سے وہ بیمار پڑ گئی۔ دمے کے مریض کے علاوہ دیگر افراد پر اس گرد سے مرض کا حملہ نہیں ہوا۔
انگور کا رس بلڈ پریشر میں کمی کا باعث
امریکی سائنسدانوں نے 12 ہفتوں کی مسلسل تحقیق کے بعد نتیجہ اخذ کیا ہے کہ انگور کا جوس بلند فشار خون یعنی ہائی بلڈ پریشر کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس نئی تحقیق کے مطابق جو بارہ ہفتوں پر مشتمل تھی کے دوران 80 آدمیوں پر تجربات کئے گئے ۔ رپوٹ کے مطابق ان 80 افراد میں 45 سے لے کر 70 برس کی عمر تک کے تمام افراد شامل تھے۔ انگور کے جوس نے نہ صرف ان کے ہائی بلڈ پریشر کو کم کیا بلکہ فشار خون ضعیف یعنی لو بلڈ پریشر پر بھی مثبت اثرات مرتب کئے۔
اچھی کارکردگی کےلئے 8 گھنٹے سونا از حد ضروری
اچھی کارکردگی کےلئے 8 گھنٹے سونا از حد ضروری ہے۔ 6 گھنٹے کی نیند لوگوں میں دن بھر سستی اور کاہلی کا باعث بنتی ہے۔ اس سے لوگوں کی خاص طور پر دفاتر میں کام کرنے والے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ انسان کے جسم میں ایسے عناصر پیدا ہوجاتے ہیں جو اسے کام سے دور یا کام چوری پر مجبور کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انسانی صحت کے حوالے سے تجربات کرنے والے دو ماہرین الیگزینڈروس اور ویگونٹاز نے کیا ہے جو پن سٹیٹ کالج آف میڈیسن میں پروفیسر ہیں۔ ان ماہرین کا کہنا ہے کہ 6 گھنٹے کی نیند انسانی جسم میں سوزش اور شریانوں کے نظام کو متاثر کرتی ہے۔ بہترین انسانی کارکردگی کےلئے 8 گھنٹے سونا بے حد فائدہ مند ہے۔ انہوں نے یہ بات تجربہ سے بھی ثابت کی اور 12 افراد کو تجربہ کی غرض سے لیبارٹری میں بھی رکھا جہاں انہیں پر سکون ماحول میں 8 گھنٹے تک سونے کا موقع فراہم کیا گیا۔ جب یہ لوگ دن کو اٹھے تو بہت زیادہ چست اور کام میں بھی دلچسپی لیتے ہوئے پائے گئے۔ چند دنوں بعد ان کو چھ گھنٹے سونے کا موقع دیا گیا جس پر یہ سارا دن جمائیاں ‘ غنودگی اور کام چوری میں مبتلا رہے۔ ماہرین نے تجربہ سے یہ بات ثابت کی کہ چھ گھنٹے کی نیند انسانوں میں قدرے سستی کا باعث بنتی ہے تاہم اچھی کارکردگی کےلئے 8 گھنٹے سونا بے حد ضروری ہے۔
نفسیاتی دباﺅ اور پریشانی تتلاہٹ کا باعث بنتی ہے
ماہرین کے مطابق زبان کا توتلا پن (لکنت) نفسیاتی دباﺅ اور پریشانی کے باعث ہوتا ہے۔ امریکی بچے اس مرض کا سب سے زیادہ شکار ہوتے ہیں۔ جب وہ کسی لفظ کو ادا کرنا چاہتے ہیں تو اس کو عجیب و غریب انداز میں بولتے ہیں ۔ ایسے بچے جو تتلاہٹ کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں عام طور پربہت زیادہ لوگوں کی موجودگی میں اکٹھے مل کر بولنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زبان میں تتلاہٹ 3 سے 5 سال کی عمر تک کے بچوں میں ہوا کرتی ہے اور جب وہ 8 سال تک پہنچتے ہیں تو ان کی اس تتلاہٹ میں 4 فیصد تک کمی واقع ہو جاتی ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق چند ورزشوں کے ذریعے اسے دور کیا جا سکتا ہے جیسا کہ آہستہ آہستہ وہ لفظ ادا کئے جائیں ۔ بچوں کو لفظ سکھانے کے عمل سے ان کی تتلاہٹ کو دور کیا جا سکتا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 929
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں