حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نورمجسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت میں صحابہ رضی اللہ عنہ کی مثال نمک کی سی ہے کیونکہ نمک کے بغیر کھانا درست نہیں ہوتا۔ (مشکوٰة)
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں پر ایک زمانہ ایسا بھی آئے گا کہ ایک جماعت جہاد کرے گی تو لوگ کہیں گے کیا تم میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی صحابی ہے‘ جواب ملے گا ہاں۔ پس انہیں فتح دی جائے گی۔ پھر لوگوں پر ایک زمانہ آئے گاکہ ایک جماعت جہاد کرے گی تو لوگ کہیں گے کیا تم میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی کا کوئی ساتھی ہے؟ جواب ملے گا ہاں۔ پھر انہیں فتح دی جائے گی۔ پھر لوگوں پر ایک زمانہ آئے گا کہ ایک جماعت جہاد کرے گی تو کہا جائے گا کیا تم میں صحابہ کے ساتھی کا کوئی ساتھی ہے؟ جواب ملے گا ہاں۔ پس انہیں فتح دی جائے گی۔ (بخاری‘ مسلم)
حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے اپنے رب سے اپنے صحابہ کے اختلاف کے متعلق سوال کیا جو میرے بعد ہوگا تو میری طرف وحی ہوئی‘ اے محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے اصحاب میرے نزدیک آسمان کے ستاروں کی طرح ہیں کہ بعض بعض سے قوی ہیں لیکن سب نورانی ہیں۔ جس نے ان میں سے کسی کے بھی مئوقف کو اختیار کیا وہ میرے نزدیک ہدایت پر ہے۔“ راوی کا بیان ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے صحابہ ستاروں کی طرح ہیں تم ان میں سے جس کی پیروی کروگے ہدایت ہی پائو گے۔“ (مشکوٰة)
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے بندوں کے دلوں کو دیکھا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دل کو بندوں کے دلوں سے بہتر بنایا۔ لہٰذا ان کو برگزیدہ کیا اور رسالت کے ساتھ مبعوث فرمایا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے قلب اطہر کے بعد رب تعالیٰ نے دوبارہ بندوں کے قلوب کو دیکھا تو (انبیاءکرام کے بعد) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کے دلوں کو سب سے بہتر پایا لہٰذا ان کو اپنے محبوب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا وزیر بنادیا تاکہ وہ آپ کی طرف سے (کافروں کے خلاف)لڑتے رہیں۔
(ازالة الخفاءج1 :40، الاستیعاب)
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 918
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں