Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواتین پوچھتی ہیں؟ (ام اوراق)

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2010ء

شوہر کی دوسری شادی بیگم شگفتہ رشیدہ صاحبہ کا خط آیا ہے۔ وہ بہت پریشان ہیں‘ ان کے شوہر دوسری شادی کر رہے ہیں۔ ذہنی طور پر انہیں بہت دھچکا لگا ہے‘ وہ لکھتی ہیں ”زندگی میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ لمحوں میں کایا پلٹ جائےگی۔ محبت کے سارے دعوے بھول کر میاںنے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ میں سخت پریشان ہوں کوئی دعا یا کوئی وظیفہ ایسا ہے جس سے میرا مسئلہ ٹھیک ہو جائے؟ کسی ڈاکٹر ‘ حکیم بزرگ کا پتا بتائیے۔ اپنی اور شوہر کے طبی معائنے کی رپورٹیں بھیج رہی ہوں۔ خدا کے بعد اب آپ ہی کا سہارا ہے۔ خدارا میری مدد کیجئے۔ ورنہ میں تباہ ہو جاﺅں گی۔ مشورہ: شگفتہ بی بی! آپ بالکل تندرست ہیں‘ خرابی آپ کے شوہر میں ہے‘ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ان کی اپنی رپورٹ خراب ہے‘ اس کے باوجود وہ دوسری شادی کی حماقت کیوں کر رہے ہیں‘ اولاد تو دوسری بیوی سے بھی نہیں ہو گی‘ طبی رپورٹ تو یہی کہتی ہے۔ آپ پریشان نہ ہوئیے‘ زندگی میں جب بھی کوئی پریشانی آئے‘ تو ایک مسلمان ہونے کے ناطے ہمیں صبر اور نماز کا سہارا لینا چاہیے‘ آپ بھی نماز پڑھ کر خشوع و خضوع سے اپنے شوہر کےلئے دعا کیجئے۔ آپ کی دعا میں ضرور اثر ہو گاکیونکہ وہ دل کی گہرائیوں سے نکلے گی۔ اللہ بے نیاز ہے وہ جب چاہے اپنی رحمت سے جھولی بھر سکتا ہے۔ آپ بالکل پریشان نہ ہوں۔ انشاءاللہ آپ کےلئے بہتر ہو گا۔ دوائیوں میں بھی اثرات ہیں‘ میں نے ایسے جوڑے دیکھے ہیں کہ تیس برس بعد بھی ادویہ کھانے سے اللہ نے انہیں اولاد سے نوازا ہے۔ خود کشی کا خیال چھوڑ دیجئے۔ درد نے بے چین کر رکھا ہے جسمانی درد نے بے چین کر رکھا ہے‘ تینتیس سال کی دبلی پتلی انسان ہوں‘ گردے کے دو آپریشن ہو چکے ہیں‘ ذرا سا غصہ آ جائے تو درد شروع ہو جاتا ہے‘ کمپیوٹر کے آگے لگاتار بیٹھنے سے یہ درد شروع ہوا ہے۔ مہنگی مہنگی ادویہ کھانے سے وقتی طور پر بھی آرام نہیں آتا۔ آپ مجھے مشورہ دیجئے کہ کیا کروں اورکونسی دوا کھاﺅں؟ (مریم‘ رحیم یارخان) مشورہ: مریم بی بی ! آپ نے لکھا ہے کہ گردے کے دو آپریشن ہونے کے بعد سے یہ تکلیف شروع ہوئی ہے۔ آپ کسی اچھے ڈاکٹر کو دکھائیے جو گردے کے سپیشلسٹ ہوں۔ ان سے اپنا مکمل معائنہ کرائیں پھر پتا چلے گا کہ آپ کو کیا تکلیف ہے اور اس کا علاج کیا ہے؟ اس طریقے سے علاج ناممکن ہے۔ ڈپریشن کیسے دور کروں؟ میں کالج میں پڑھاتی ہوں اور پی ایچ ڈی بھی کررہی ہوں۔ شادی کو دس سال ہوگئے۔ میاں پروفیسر ہونے کے باوجود بددماغ اور جھگڑالو ہیں۔ کسی سے ملنے نہیں دیتے۔ ساری تنخواہ لے کر دو ہزار تھما دیتے ہیں۔ میں ہر لڑکی کی طرح سوچتی تھی کہ جنت کی مانند میرا اپنا گھر ہوگا مگر سارے خواب چکنا چور ہوگئے۔ ہر وقت کی گالم گلوچ نے مجھے ذہنی تنائو (ٹینشن) میں مبتلا کردیا ہے۔ پہلے میں جواب دیا کرتی تھی لیکن اب بچوں کی وجہ سے خاموشی اختیار کرلی ہے۔ (الف۔ ب) مشورہ: پیاری بہن! یقین ہے مجھے خط لکھ کر آپ کے دل کا بوجھ ہلکا ہوگیا ہوگا۔ ہم لوگ بچیوں کو اعلیٰ تعلیم دلاتے ہیں تاکہ وہ کسی کی محتاج نہ رہیں مگر تعلیم یافتہ‘ باشعور لڑکیوں کے ساتھ اکثر و بیشتر یہی المیہ نظر آتا ہے کہ انہیں شوہر ڈھنگ کا نہیں ملتا۔ شاید احساس کمتری انہیں غیرانسانی حرکتیں کرنے پر مجبور کردیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے یہ کرم کیا ہے کہ آپ خود کفیل ہیں اور علیحدہ رہ کر بھی بچوں کی پرورش کرسکتی ہیں۔ رہی والدین اور معاشرے کی بات تو کوئی بھی آپ کی مدد نہیں کرسکتا۔ آپ کو تمام فیصلے خود کرنے ہوں گے۔ ذہنی کوفت بھی ختم ہوجائے گی اس کی دوا بھی ہے اور دعا بھی! آپ بالکل پریشان نہ ہوں۔ انشاءاللہ آپ کی پریشانیاں دور ہوجائیں گی۔ نیند میں بولتی ہوں میری عمر اٹھارہ سال ہے مجھے نیند میں بولنے کی عادت ہے۔ کہیں جاتے ہوئے گھبراتی ہوں۔ اس کا کوئی علاج ہے تو مجھے ضرور بتائیے۔ گھر والے میرا مذاق اڑاتے ہیں۔ (نوشین) مشورہ: انسان کا سارا دن کام کاج میں گزرتا ہے اس دوران جو باتیں کہی جائیں وہ عموماً رات کو یاد آتی ہیں۔ دماغ کمزور ہونے لگے تو انسان سوتے میں چلنے بھی لگتا ہے۔ پرانے طبیب کہتے تھے کہ دماغ کی کمزوری کا علاج کرو تاکہ یہ شکایت دورہوجائے۔ آپ گیارہ بادام رات کو پانی میں بھگوئیے‘ صبح چھیل کر کھائیے اور ایک پیالہ دودھ پی لیجئے۔ کم از کم تین مہینے بادام کھائیے۔ آس پاس کوئی دواخانہ ہو تو وہاں کے حکیم سے اپنے لیے خمیرہ تجویز کرالیجئے۔ آپ کی شکایت دور ہوجائے گی۔ عشاءکی نماز پابندی سے ادا کیجئے۔ پھر تلاوت قرآن پاک کیجئے۔ فاسد خیالات نہیں آئیں گے۔ ایلوویرا کیا ہے؟ میرے چہرے پر بہت دانے ہیں۔ انہیں ختم کرنے کیلئے ایک بار آپ نے گھیکوار کا ٹوٹکہ لکھا تھا۔ مجھے یہ بتائیے کہ ایلوویرا کیا ہے؟ کئی کریموں پر ایلوویرا لکھا ہوتا ہے۔ (ذکیہ) مشورہ: ایلوویرا‘ گھیکوار اور کنوارگندل ایک ہی شے کے نام ہیں۔ گھیکوار کا پودا آپ خود کسی نرسری سے خرید لیں۔ کریموں میں گھیکوار کی معمولی مقدار شامل کی جاتی ہے۔ اسے تازہ حالت میں لگائیں تو زیادہ فائدہ ہوگا۔ دورے پڑتے ہیں میری عمر سولہ سال ہے۔ مجھے عجیب سے دورے پڑتے ہیں۔ ان کی وجہ سے سخت پریشان ہوں۔ مشورہ دیجئے۔ (تسلیمہ‘ گوجرانوالہ) مشورہ: بی بی! آپ کا مفصل خط ملا۔ پریشان نہ ہوں‘ دورے ٹھیک ہوجائیں گے۔ آپ حکیم صاحب سے رابطہ کیجئے۔ پیر تا جمعرات دوپہر 2بجے سے شام تک ہوتے ہیں۔ وقت لے کر ایک بار مل لیجئے۔انشاءاللہ آپ کا مسئلہ حل ہوجائیگا۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 916 reviews.