Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روحانی کیفیت (ایک بہن)

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2010ء

الحمدللہ ابھی بھی ایسے لوگ موجود ہیں جن کے دن رات اللہ کی یاد میں بسر ہوتے ہیں‘عبقری کو ملنے والی ہزاروں کیفیات میں سے ایک پیش خدمت ہے حکیم صاحب السلام علیکم!روٹیوں پر اسم ”محمد“ صلی اللہ علیہ وسلم لکھے جانے کا سلسلہ تو عرصہ تین چار سال سے جاری ہے مگر اب کچھ دنوں سے اس اسم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ساتھ حروف مقطعات بھی لکھے جاتے ہیں۔ کبھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ‘ یٰس‘ کبھی طٰہٰ‘ طس‘ ق ‘ ن اور حٰم لکھا جاتا ہے۔ دونوں اسم ساتھ ساتھ لکھے جاتے ہیں۔ میرے دل میں آتا ہے کاش میں ان حروف کے معنی سمجھ سکتی۔ اسی منگل کی رات سونے سے پہلے لیٹتے ہی ایسا لگا جیسے کمرے کی چھت ہٹ گئی ہو مجھے آسمان اور اس پر چمکتے ہوئے ستارے صاف نظر آنے لگے۔ پہلے تو میں نے اپنا وہم سمجھا مگر پھر آنکھیں مل کر دیکھا تو پھر وہی منظر آنکھوں کے سامنے تھا۔ ستارہ کوئی زیادہ روشن کوئی تھوڑا مدہم اور ستاروں کا جھرمٹ عجب نظارہ تھا۔ ابھی دس بھی نہیں بجے تھے اس نظارے کو دیکھ کر دل مسرور ہوگیا۔ اس وقت مجھے اللہ تعالیٰ پر بہت پیار آیا اور آپ سے عقیدت اور بڑھ گئی کیونکہ میں یہ تو اچھی طرح سے جانتی ہوں کہ یہ سب آپ کے فیض کی وجہ سے ورنہ میں کہاں اس قابل ہوں کبھی کبھی سوچتی ہوں اگر آپ جیسا رہبر نہ ملتا تو میں کیا کرتی۔ یہ سب نظارے اور قدرت کے مشاہدے آپ کے فیض سے ہیں۔ حکیم صاحب میں آپ کی شکرگزار ہوں کہ آپ نے مجھے ایمان اعمال کی زندگی کی طرف متوجہ کیا۔ دنیا کی حقیقت اور اصلیت کچھ کچھ سمجھ آنے لگی ہے‘ امی کی وفات کے چند دن بعد بڑے زور سے بادل گرجے اور بجلی چمکی‘ مجھے ایسے موسم سے بہت ڈر لگتا ہے میں اپنی امی سے لپٹ جاتی تو وہ کہتیں ”تو کب بڑی ہوگی؟“ اس دن اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اے اللہ اب تو میری ماں بھی نہیں میں کیا کروں گی؟ تو تو ستر مائوں سے زیادہ اپنے بندوں کو چاہتا ہے آپ یقین کریں کہ بادلوں کی گرج چمک بند ہوگئی بلکہ اب تک دو ماہ ہوگئے ہیں اتنی بارشیں ہوئیں مگر بجلی نہیں چمکی نہ ہی بادل گرجے۔ مجھے اللہ تعالیٰ سے اتنی محبت ہوگئی ہے کہ میں سوچتی ہوں کب اللہ کا دیدار ہوگا مرنے کے بعد تو دیکھیں گے اس خالق کائنات کو کہ جو سب جہانوں کا مالک ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 915 reviews.