Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روزمرہ دعائوں سے مشکلات کا حل

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2010ء

کھانے کے مضر اثرات سے حفاظت مقدس کلمات صرف کسی ایک ہی مطلب کے لئے پڑھنے کافی نہیں ہیں بلکہ ان کی فیوض و برکات کی کوئی حد نہیں ہے۔ ہم ان میں سے صرف چند کی وضاحت کرینگے۔ بِسمِ اللّٰہِ الَّذِی لَایَضُرُّ مَعَ اسمِہِ شَیئ فِی الاَرضِ وَلَا فِی السَّمَآءِ وَ ہُوَ السَّمِیعُ العَلِیمُ۔ اس کے بارے میں وارد ہوا ہے کہ اگرصبح اور شام اس کلام کو تین تین بار پڑھا جائے تو قاری کی صبح اور شام، مصائب و آلام سے اس میں گزرتی ہے۔ مزید بیان کیا گیا ہے کہ کھانا کھاتے وقت ان کو پڑھا جائے تو کھانے میں برکت ہوتی ہے بلکہ اگر اس میں زہر بھی ملا ہو یا ناخالص اجزاءنقصان والے شامل ہوں تو ان سے بھی حفاظت ہوتی ہے۔ آج کل ماکولات و مشروبات میں ملاوٹ بہت ہوتی ہے۔ نعمتوں کی حفاظت کیلئے سُبحٰنَ الَّذِی سَخَّرَ لَنَا ہٰذَا وَمَا کُنَّالَہ مُقرِ نِینَo وَ اِنَّا اِلٰی رَبِّنَا لَمُنقَلِبُونَ۔(الزخرف‘ آیت13,14) سواری پر چڑھتے ہوئے یہ کلام پڑھا جاتا ہے چاہے موٹر بس ہو ریل ہو یا ہوائی جہاز ہو۔ اللہ تعالیٰ کی حفاظت ہوتی ہے۔ علماءکا فرمان ہے کہ یہ کلام ہر کلمہ گو کو اپنی اولاد، مکان اور کاروباری و دیگر زندگی کی نعمتوں کو سامنے رکھ کر پڑھنا چاہئے کہ یہ ایک طرح سے شکر گزاری ہے اور اس کی وجہ سے بہت برکت اور خوشحالی ملتی ہے۔ دفع دشمن اور حفاظت مکان کے لئے فجر کی نماز میں دو رکعت سنت ہیں۔ اول رکعت میں سورة الم نشرح اور دوسری میں سورة فیل پڑھی جائے۔ اس کی برکت سے دشمن کا منہ پڑھنے والے کی طرف سے پھر جائے گا۔ کسی مکان کی حفاظت درکار ہو تو کچی مٹی کا برتن لیں کاغذ پر سورة فیل لکھ کر برتن میں ڈال کر دفن کردیں۔ اس جگہ پر پاﺅں نہ آنے پائے۔ ادب کا خیال رہے۔ باغ باغیچہ کا کونہ ہوسکتا ہے۔ یہ جگہ محفوظ و مامون رہے گی۔ امراض اور رشتوں میں رکاوٹ دور کرنے کیلئے ٭مریض سے سلب امراض اور اولاد کے رشتوں کی رکاوٹ دور کرنے کیلئے وضو کرکے دو رکعت نماز نفل ادا کرے پھر اللہ تعالیٰ کی جانب بخشوع دل متوجہ ہوکر پانچ یا سات بار پڑھے۔ اَمَّن یُّجِیبُ المُضطَرَّ اِذَادَعَاہُ وَ یَکشِفُ السُّوءَ(النمل‘62) اور دعا کرے کہ مریض سے بیماری اور (یا اگر دیگر پریشانی ہو) دور ہوجائے۔ اللہ کرم کرے گا۔ نیز اولاد کے رشتوں کے لئے نصف رات کو اول آخر درود شریف 11-11بار پڑھ کر 100 بار پڑھے۔ جتنی طویل آہ و زاری ہوگی اتنی ہی قبولیت کی امید ہے مجرب ہے۔ غم اور تکلیف کے وقت غم کرب اور تکلیف پہنچنے کے وقت پڑھنے کے لئے کلمہ جس کے فوائد بے شمار ہیں۔ اَللّٰہُ اَللّٰہُ رَبِّی لَا اُشرِکَ بِہ شَیئًا۔ معافی طلب کرنے کے فوائد غم کے دور کرنے میںاستغفار کے فوائد بھی بے حساب ہیں۔ بندہ جب تک استغفار کرتا رہتا ہے اللہ عذاب نازل نہیں کرتا۔ ٭استغفار کی کثرت کرنے سے رزق میں بہت برکت ہوتی ہے اور غیب سے رزق کے دروازے کھلتے ہیں۔ ٭ جس کے ہاں بیٹا نہ ہوتا ہو وہ استغفار کی کثرت کرے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 906 reviews.