Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جمال مبارک دیکھنے کی حسرت (خالدہ ‘ کراچی)

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2010ء

خدا جانے وہ کس قدر نفوس تھے جو حضرت ختم المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کے لئے چشم براہ رہے اور انتظار کی گھڑیاں گنتے گنتے اور جمال مبارک دیکھنے کی حسرت دل میں لئے ہوئے دنیا سے گزر گئے ایسے مشتاقان جمال میں سے ایک یہودی کا ماجرا سپرد قلم کیا جاتا ہے۔ ظہور اسلام سے کچھ مدت پیشتر یہودان بنو قریظہ کی ایک شاخ بنو ہدل کے پاس شام کے ایک یہودی عالم آئے اور مدت تک اس قبیلے میں رہے۔ یہ عالم جو ابن ہیبان کی کنیت سے مشہور تھے۔ ایک مرتبہ قحط پڑا ہوا۔ لوگوں نے ان سے کہا اے ابن ہیبان! آپ ذرا ہمارے ساتھ چل کر نزول باراں کی دعا کر دیجئے۔ انہوں نے دعا کی‘ ہنوز دعا کر کے اپنی جگہ سے اٹھنے نہ پائے تھے کہ ابرنمودار ہوا اور مینہ برسنے لگا۔ اسی طرح جب کبھی بارش کی ضرورت ہوتی تو لوگ ان سے دعا کراتے اور بارش ہوتی۔ ایک مرتبہ وہ بیمار ہوئے اور ان کی بیماری نے شدت اختیار کی۔ انہوں نے اپنے تمام شناساﺅں کو بلا بھیجا۔ جب سب جمع ہو گئے تو پوچھا کہ آپ حضرات کو کچھ علم ہے کہ مجھے کس چیز نے شام کی سرسبز اور خوش سواد سرزمین سے یہاں پہنچایا تھا؟ حاضرین نے کہا ہمیں اس کا علم نہیں۔ فرمایا عنقریب اس سرزمین میں ایک نبی مبعوث ہونے والا ہے۔ میں اس توقع پر یثرب چلا آیا تھا کہ اس نبی کے جمال مبارک سے اپنی آنکھیں ٹھنڈی کرونگا ۔ اب میں اس حسرت کا داغ لئے ہوئے دنیا سے رخصت ہوتا ہوں۔ اس کے بعد اعیان بنو ہدل سے کہنے لگے اے گروہ یہود! تم پر لازم ہے کہ اس تتمہ دور زمان صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت میں پیش دستی کرنا اور خبردار اس سعادت جاوید سے محروم نہ رہنا۔ جب یہ وصیت کر چکے تو تھوڑی دیر میں داعی اجل کو لبیک کہہ دیا۔ آخر جب نیر اسلام نے سرزمین مدینہ پر ضیاءپاشی شروع کی اور چند سال کے بعد یہود کے قبیلہ بنو قریظہ کا محاصرہ ہوا تو ایک ضعیف یہودی نے جس کی لوح دل پر اس شامی عالم کی وصیت مرکسم تھی اپنی قوم سے کہا اسے بنو قریظہ! یہ محاصرہ کرنے والے وہی نبی برحق ہیں اور ان میں وہ تمام صفات موجود ہیں جو شامی عالم ابن ہیبان بتائی تھیں لیکن جب کسی نے شنوائی نہ کی تو بنو قریظہ کی یہ شاخ اپنے عاقبت نااندیش بھائی بندوں سے الگ ہو کر مشرف با سلام ہو گئی (سیرة ابن ہشام)
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 901 reviews.