جو دعائیں مانگتی تھی اللہ نے پوری کیں۔ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے۔ میں نے آپ کے دونوں وظیفے نہایت لگن اور توجہ سے کئے ہیں
السلام علیکم !کے بعد عرض ہے کہ مجھے روحانیت اور معرفت کی منازل طے کرنے کا بہت شوق تھا لیکن کچھ سمجھ نہیں آتا تھا کہ کس سے رہبری لوں ۔ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ مجھے عبقری ملا اور یہ میری زندگی میں روحانیت کے استاد کی حیثیت رکھتا ہے۔میں نے اس سے بہت کچھ پایا ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ میں جو دعائیں مانگتی تھی اللہ نے پوری کیں۔ عبقری میں دو انمول خزانے کا بارہا تذکرہ آیا ہے۔ میں دوانمول خزانے نہایت لگن اور توجہ سے پڑھتی ہوں۔ میں نے خواب دیکھا کہ وظیفہ نمبر 2 جوکہ ایک بہت بڑی سونے کی تختی پر لکھا ہوا ہے اور اس کو پیچھے سے دو ہاتھوں نے پکڑ رکھا ہے۔ اتنی دیر میں شور پڑتا ہے کہ یہ تختی میرے گلے میں ڈالی جائے اس وقت میں بہت ڈرتی ہوں کہ یہ اتنی بڑی میں کس طرح سنبھال سکتی ہوں اور میرے گلے میں کس طرح ڈل سکتی ہے۔ آپ یقین کریں کہ وہ تختی سونے کی ہے اور بہت خوبصورت ہے۔ میں ابھی یہ سوچ رہی ہوں وہ میرے گلے میں سونے کی زنجیر کے ساتھ پڑ جاتی ہے اور میں اس کو دیکھتی ہوں اور بڑی خوش ہوتی ہوں۔ پچھلے دنوں خواب میں مجھے حضرت رابعہ بصریہ رحمتہ اللہ علیہ نے مجھے تسبیح دی تھی میرا چھوٹا بیٹا بھی میرے ساتھ تھا۔ وہ کہتا کہ امی ان کے پیشانی پر نماز کا نشان تھا۔اللہ نے مجھے وہ چیزیں عطاءکیںجن کا میں کبھی تصور بھی نہ کرسکتی تھی۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 898
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں