Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہاتھوں سے آپ کے حسن کا نکھار (عظمیٰ ریاض‘ لیاقت پور)

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2010ء

ہاتھوں کے گناہ سے بچیں یعنی اپنے ہاتھوں سے کسی کو ایذا نہ دو (حدیث مبارکہ ہے) سلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرا مسلمان محفوظ رہ سکے۔ اس کے علاوہ کچھ ٹوٹکے ہیں جس کہ استعمال کرکے آپ اپنے ہاتھوں کے حسن میں مزید اضافہ کرسکتے ہیں ہاتھ آپ کی شخصیت کا آئینہ ہیں۔ ہاتھ آپ کی عمر کی عکاسی کرتے ہیں۔ ہاتھ آپ کی خوبصورتی میں ایک اہم پوائنٹ ہیں۔ یہ سب باتیں اور اس سے ملتے جلتے الفاظ ہم اکثر پڑھتے اور سنتے ہیں مگر اس پر عمل بہت ہی کم کرتے ہیں۔ ہمارا سارا دھیان ہماری ساری توجہ اور ہماری ساری جمع پونجی چہرہ کی خوبصورتی اور دلکشی پر ہی خرچ ہوجاتی ہے یا پھر بالوں وغیرہ پرکیونکہ یہ چیزیں بھی توجہ چاہتی ہیں اور ہمارا وقت مانگتی ہیں۔ مگر اس کیساتھ ساتھ ہاتھ بھی آپ کی توجہ کے طالب ہیں۔ میں نے اپنے طور پر خاموش سروے کیا (قریبی رشتہ داروں اور عزیزوں میں ہونے والی شادیوں وغیرہ میں)چہرہ پر مختلف کریمیں لگائی جارہی ہیں۔ فیشل ہورہے ہیں۔ دھوپ سے بچا جارہا ہے بلکہ اب تو بعض عورتوں نے باقاعدہ پردہ شروع کردیا ہے صرف اس وجہ سے کہ دھوپ اور آلودگی سے بچا جاسکے۔ مگر ہاتھوں کے لئے کیا کیا جارہا ہے توجواب میں صرف دو تین خواتین نے یہ کہا کہ ویکس کرلی اور بلیچ کرلی۔ لو جی ہاتھوں کا کام مکمل کرلیا لیکن اگر دیکھا جائے تو ہاتھ ہر جگہ ہی استعمال ہوتے ہیں۔ آپ سو رہے ہوں تو تکیہ کا کام، برتن دھورہے ہوں یا کپڑے۔ فرش پر گیلا کپڑا مار رہے ہوں یا جھاڑو ہر جگہ ہی ہاتھ استعمال ہوتے ہیں اگر آپ کہیں جائیں تو بھی مصافحہ کے لئے ہاتھ ہی آگے آتے ہیں۔ گفتگو کے دوران بھی ہاتھوں کو زبان کے ساتھ ساتھ حرکت ملتی رہتی ہے۔ مگر ہم ہاتھوں کو اہمیت بالکل ہی نہیں دیتے۔ ہمارے ہاتھ کتنے خراب ہوگئے ہیں، سیاہ ہوگئے ہیں، بوڑھے ہوگئے، ناخن کتنے خراب ہوگئے ہیں۔ یہ احساس ہمیں اس وقت ہوتا ہے جب ہم چوڑیاں یا انگوٹھیاںپہنیں یا پھر مہندی لگانی ہو یا کسی کے خراب ہاتھوں کو دیکھیں۔ لیکن اکثر اوقات یہ سوچ اور خیال اس وقت آتا ہے جب کافی دیر ہوچکی ہوتی ہے اور پھر ہاتھوں کی صحت اور خوبصورتی کیلئے سو جتن کرنے پڑتے ہیں اور پریشانی علیحدہ اٹھانی پڑتی ہے چہرے کی طرح ہاتھوں کو بھی ہم چھپا نہیں سکتے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ چہرے جیسی توجہ بھی ہم ہاتھوں کو نہیں دیتے۔ آئیے آپ کو چند آسان اور آزمودہ گھریلو ٹوٹکے بتاتے ہیں جن سے آپ کے ہاتھوں کی صحت بحال ہوگی بلکہ ان کا حسن اور نزاکت بھی بڑھ جائیگی۔ آزمائش شرط ہے۔ .1اسلامی طریقے کے مطابق ناخنوں کو صاف رکھنا اور کاٹنا چاہئے۔ .2دھوپ اور کیمیکل ملی چیزوں سے ہاتھوں کو محفوظ رکھیں۔ اس کے لئے ہم دستانے استعمال کرسکتے ہیں خصوصاًکپڑے اور برتن دھوتے وقت ۔ .3سبزی بناتے وقت اگر کٹ وغیرہ لگ جائے فوراًتوجہ دی جائے اور موثر علاج کرنا چاہئے۔ .4دھوپ میں جانے سے پہلے الکوحل سے پاک ایسا لوشن لگائیں جو دھوپ سے بچاسکے۔ ایک آسان اور مفید لوشن یہ بھی ہے عرق گلاب‘ لیموں کا رس‘ ہم وزن اور مناسب مقدار میں گلیسرین شامل کرنے سے جو موسچرائزر بنے وہ دن میں وقتاً فوقتاً ملیں اور رات سونے سے پہلے بھی اس سے مساج کریں بہت مفید اور آزمودہ ہے۔ .5کچن میںکوئی معیاری Hand Loation رکھیں اور کام کے بعد ہاتھوں پر لگائیں۔ مگر قدرتی ہینڈ لوشن وہی ہے جو اوپردیا گیا ہے اس سے سستے داموں آپ ہاتھوں کی خوبصورتی بڑھا سکتی ہیں۔ .6ہاتھوں کا مساج کم از کم 5 منٹ تک رات کو روزانہ کریں۔ .7اگر آپ کمپیوٹر چلاتے یا لکھتے یا کوئی بھی کام ہاتھوں سے کرتے ہیں ہر 20 منٹ بعد ہاتھوں کو آرام ضرور دیں۔ .8سب سے اہم اور ضروری احتیاط کہ ہاتھوں کے گناہ سے بچیں یعنی اپنے ہاتھوں سے کسی کو ایذا نہ دو (حدیث مبارکہ ہے) مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرا مسلمان محفوظ رہ سکے۔ 9ہاتھوں کے رنگ کو نکھارنے کے لئے رات کو ہاتھوں پر کولڈ کریم لگاکر سوئیں صبح پانی میں ایمونیا ڈال کر ہاتھ دھولیں۔ 10ہاتھوں کی جلد اگرخشک‘ کھردری‘ کالی اور جھریوں بھری ہو تو یہ نسخہ استعمال کریں۔ 11لیموں کا رس تین چمچے، شہد چھ چمچے، بادام کا تیل آٹھ چمچے، سب کو مکس کرکے لوشن بنالیں۔ روزانہ دس منٹ مساج کریں یہ لوشن دو ہفتوں کے لئے موزوں ہے۔ ٭ناخنوں کی چمک کے لئے لیموں کے رس دار چھلکے سے جس میں نمی موجود ہو ناخن کا مساج کریں اور لیموں آدھا جس میں رس موجود ہو بیسن لگاکر ہاتھوں پر مساج کریں۔ ناخن چمکدار اور ہاتھ صاف ہوجائیں گے۔ ٭ہاتھوں کی سیاہی دور کرنے کے لئے اوپر جو قدرتی موسچرائزر لکھا گیا اس کی رات کو اچھی طرح مالش کریں اور سوجائیں۔ ٭معیاری صابن استعمال کریں لیکن بہتر ہے بیسن ہی استعمال کریں۔ امید ہے آپ اس تحریر سے فائدہ اٹھائیں گے اور ہاتھوں کی پکار پر ضرور توجہ دیں گے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 893 reviews.