Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آسیب وسحر سے نجات کا عمل

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2010ء

محبوب الٰہی سلطان المشائخ حضرت مولانا نظام الدین اولیاءرحمتہ اللہ علیہ سورہ مزمل کے ذریعہ جادو کا علاج کیا کرتے تھے۔ سورہ مزمل باوضو پانی پر دم کرکے مریض کو دیا کرتے تھے۔ صبح و شام مریض یہ پانی پینے سے جادو کے اثرات سے نجات پاتا تھا۔ ایک مرتبہ آپ نے فرمایا تھا کہ جو شخص سورہ مزمل کو روزانہ پڑھے گا اور اس کو اپنے پاس (باوضو) لکھ کر رکھے گا اس پر کوئی بلا نازل نہ ہوگی۔ اللہ کی مخلوق کی نظروں میں وہ ذی عزت ہوگا۔ اللہ اس کو اپنا ولی بنائے گا اور اس سورہ کی پابندی سے تلاوت کرنے والے پر آسیب و سحر اثرانداز نہ ہوں گے۔ سحر کے اثرات حضرت شاہ کلیم اللہ شاہجہان آبادی کا ارشاد گرامی ہے کہ اگر کوئی شخص عشاءکی نماز کے بعد بیت اللہ کی طرف رخ کرکے گیارہ سو مرتبہ یَاسُبُّوحُ یَاقُدُّوسُ یَاغَفُورُ یَاوَدُودُ یَاذَاالجَلَالِ“ پڑھے گا تو انشاءاللہ تعالیٰ اکیس روز میں سحر کے اثرات سے نجات نصیب ہوگی۔ سحر کا اثر ختم کرنا سفید کاغذ پر یہ عبارت باوضو کالی روشنائی سے لکھیں۔ یَاقَاھِرُ ذَاالبَطشِ الشَّدِیدِ اَنتَ الَّذِی لَایُطَاقُ اِنتِقَامُہ یَاقَاھِرُ اس کو موم جامہ کرکے مریض کے دائیں بازو پر باندھیں۔ دوسرے کاغذ پر یہ عبارت لکھیں۔ یَامُذِلُّ کُلَّ جَبَّارٍ عَنِیدٍ بِقَھرِ عَزِیرِ سُلطَانِہ یَامُذِلُّ اس کو مریض کے بائیں بازو پر باندھیں اور یہ دونوں عبارتیں ایک کاغذ پر لکھ کر موم جامہ کرکے مریض کے گلے میں ڈال دیں۔ انشاءاللہ تعالیٰ دس دن کے اندر سحر کے اثرات زائل ہوجائیں گے۔ (مزید ایسے بہترین روحانی نسخے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات کا مطالعہ کریں“ نوٹ: جو عمل آزمائیں تفصیل سے لکھیں لاکھوں کا نفع‘ آپ کا صدقہ جاریہ)
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 891 reviews.