زیادہ آرام سے صحت یابی کی رفتار سست
طبی رسالے ” لین سیٹ“ کی ایک رپورٹ کے مطابق 39 مطالعوں سے ثابت ہوا ہے کہ15 مختلف شکایات میں بستر میں لیٹے رہنے سے مریض کی حالت میں بہتری نہیں دیکھی گئی۔ آسٹریلیا سے ایک ماہر معالج پال گلاس زیو کی تحقیق کے مطابق سرجری اور دیگر علاج کے بعد بستر میں آرام کرنا شروع میں تو یقینا ضروری ہوتا ہے اور آرام دہ بھی‘ لیکن ہر وقت لیٹے رہنا بھی درست نہیں ہوتا۔ ہر باشعور مریض کو اپنے جسم کی بات سننی چاہیے اور آرام کی حدود میں رہتے ہوئے اسے حرکت دیتے رہنا چاہیے۔ مثلاً یہ بات پہلے ہی ثابت ہو چکی ہے کہ عرق النساء(شیاٹیکا) کے مریض کو ہلکی ورزش سے زیادہ اور دیر پا آرام ہوتا ہے۔
مچھلی پیٹ بھرکر کھائیے
سائنسی تحقیق اور تجربات نے ثابت کر دیا ہے کہ جو لوگ ہفتے میں کم از کم دو مرتبہ بلکہ ایک بار بھی مچھلی کھاتے ہیں وہ قلب کی تکلیف اور فالج سے محفوظ رہتے ہیں۔ ہارورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ کی جانب سے 80 ہزار خواتین کا جو مطالعہ ہوا ہے اس سے پتا چلا ہے کہ جو خواتین ہفتے میں دو بار یا اس سے زیادہ مرتبہ مچھلی کھاتی ہیں ان پر حملہ قلب اور ایک خاص قسم کے فالج کے حملے کا خطرہ گھٹ کر آدھا رہ جاتا ہے۔ اسی لئے اب امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن نے لوگوں کو ہفتے میں دوبار مچھلی کھانے کا مشورہ دیا ہے۔ مچھلی کا گوشت نہایت کم مقدار چکنائی والی پروٹین کا بہترین ذریعہ ہوتا ہے۔ اس سے جسم کو اومیگا 3 نامی چکنائی کے تیزابات (ایسڈز) بھی ملتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق اسکی وجہ سے خون میں چونکہ ٹرائی گلیسرائڈز نامی چکنائیوں کی سطح کم ہو جاتی ہے اس لئے خون میں گلٹیاںبننے کا عمل گھٹ جاتا ہے اور بلڈ پریشر بھی کم رہتا ہے۔
جاگنگ سے ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ
جاپان کی ایک یونیورسٹی کے محققین نے کہا ہے کہ روزانہ تیز قدمی (جاگنگ) کرنے والے افراد ذہنی آزمائشوں میںبہتر اورا ضافی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ تحقیق میں سات صحت مند افراد کو ہفتے میں تین بار 30 منٹ تک دوڑنے کی ورزش کا پروگرام دیا گیا ۔ اس دوران ان کے لئے کمپیوٹر پر ذہنی آزمائشوں کا سلسلہ بھی رکھا گیا۔ 12 ہفتوں کے بعد ان افراد کے حافظے اور ادراک کی صلاحیتوں میں ہر طرح سے اضافہ نوٹ کیا گیا ۔ ورزش ترک کرنے سے یہ کارکردگی بھی کم ہو گئی۔ محققین کے مطابق معا لجین کو عمر رسیدہ افراد میں الزائمر اور ایسے دوسرے مسائل پر قابو پانے کےلئے ورزش کے منظم پروگراموں کو استعمال کرنے سے مدد ملے گی۔
ایام کی تکلیف میں سبزی خوری سے کمی
جارج ٹاﺅن یونیورسٹی ‘ واشنگٹن کی تحقیق کے مطابق ایام کے دوران معمولی اور شدید قسم کی اینٹھن اور درد وغیرہ کی تکالیف میں مبتلا رہنے والی 33 خواتین کو کم چکنائی والی سبزیوں پر مشتمل غذا کے استعمال سے نمایاں طور پر آرام ملا اور درد کی شدت میں کمی آئی۔ ان خواتین نے دوران تجربہ گوشت‘ مچھلی‘ دودھ اور اس کی مصنوعات‘ انڈے‘ مکھن‘ تیل یہاں تک کہ مونگ پھلی بھیش استعمال نہیں کی۔ صرف دو مہینے سادہ سبزی والی غذاﺅں کے استعمال سے ان خواتین کو نمایاں فائدہ ہوا۔ تحقیق کاروں کے مطابق در اصل حیوانی غذاﺅں کے استعمال سے ان خواتین کے جسم میں جنسی ہارمون زیادہ بنتے ہیں۔ چنانچہ ایسٹروجن کی سطح بڑھ کر درد اور اینٹھن وغیرہ کا سبب بن جاتی ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 870
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں