Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

لکنت اور لقوہ کا قرآنی علاج

ماہنامہ عبقری - نومبر 2010ء

ٹیڑھا منہ ٹھیک ہوگیا میں پہلے ٹیکسی ڈرائیور تھا۔ 13 سال تک ٹیکسی چلائی ہے۔ مختلف لوگ ٹیکسی میں سفر کرتے تھے اور مختلف واقعات سناتے تھے۔ ایک شخص نے اپنا واقعہ سنایا کہ میرا منہ ٹیڑھا تھا اور میں توتلی زبان میں بات کرتا تھا۔ امریکہ میں ایک پادری تھا۔ وہ کسی سے بات نہیں کرتا تھا۔ میں دعوت کیلئے اس پادری کے پاس گیا میں نے کہا کہ اگر میں حضرت عیسیٰ ؑکو نہ مانوں تو کافر ہوں۔ وہ پادری ایک دم میری طرف متوجہ ہوا۔ میں نے اس کو قرآن اور آسمانی کتابوں کے بارے میں سمجھایا۔ اس پادری نے کہا کہ میں سمجھتا تھا کہ مسلمان حضرت عیسیٰ ؑکو نہیں مانتے اور وہ پادری مسلمان ہوگیا۔ پھر وہ شخص کہنے لگا کہ اب میری زبان توتلی نہیں ہے میری زبان کثرت سے ”الم نشرح“ پڑھنے سے ٹھیک ہوگئی ہے۔ واقعی قرآن میں طاقت ہے مگر ہم اس کی طاقت سے ناواقف ہیں۔ فلموں سے توبہ‘ حالات سنور گئے میرا ایک دوست ڈرائیور تھا‘ وہ بہت فلمیں دیکھتا تھا۔ اس نے مجھے فلمیں دیکھنے پر لگادیا جب بھی کوئی پریشانی ہوتی فلمیں دیکھنے بیٹھ جاتا تھا۔ پریشانی مزید بڑھ جاتی تھی۔ اسی طرح کرتے کرتے دس سال گزر گئے۔ حالات مزید بگڑتے گئے۔ مزید سے مزید تنگی ہوتی گئی۔ ایک رات پریشان بیٹھا تھا یاد آیا کہ کافی عرصہ ہوگیا ہے نماز نہیں پڑھی۔ بیٹھ کر اپنی خامیاں تلاش کرنا شروع کردیں اور ہر بار بات یہیں پر رک جاتی تھی کہ فلمیں بہت دیکھتا ہوں۔ اسی وقت اللہ کے ہاں سجدہ ریز ہوگیا کافی دیر سجدہ کی حالت میں رہا بہت رویا‘ اللہ پاک سے رو رو کر توبہ کی کہ آئندہ فلمیں نہیں دیکھوں گا اور استقامت کی دعا مانگی۔ وہی قبولیت کی گھڑی تھی۔ اللہ پاک نے معاف کردیا۔ صبح اٹھا تو روزگار مل گیا۔ رونے کے بعد مجھے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ جیسے داغ دھل گئے ہیں جیسے کپڑا دھل کر صاف ہوجاتا ہے یہ احساس ہوتا تھا کہ اللہ پاک نے سارے گناہ دھودئیے ہیں۔ 12 اپریل 1997ءکی رات کا واقعہ ہے اس دن کے بعد سے آج تک کوئی فلم نہیں دیکھی اور اس دن کے بعد روزگار میں بھی کوئی تنگی نہیں ہوئی اور ساری پریشانی ختم ہوگئی ہے۔ یہ سچ ہے کہ اگر انسان صدق دل سے توبہ کرے تو اللہ پاک توبہ قبول کرتا ہے اور استقامت عطا فرماتا ہے۔ پریشانی کو ختم کردیتا ہے اور راستے خودبخود کھلتے چلے جاتے ہیں روزگار ملنا شروع ہوجاتے ہیں۔ کتا مرگیا....بھائی صحت یاب ہوگیا میرے چھوٹے بھائی کی جب عمر 6/7 سال تھی اس کو عجیب بیماری لگ گئی پہلے سر میں دانے نکلے‘ پھر کھال اترنا شروع ہوگئی بال جھڑ گئے اور سر کی ساری کھال اتر گئی۔ کئی ادویات استعمال کرائیں مگر کوئی افاقہ نہیں ہوا۔ بعد میں سر میں کیڑے پڑگئے۔ گھر کے کچھ افراد سارا دن سر سے کیڑے نکالتے تھے اور باقی افراد سر سے مکھیاں اڑاتے تھے۔ ہمارا گھر گاوں میں ہے اور بڑے راستے کے قریب ہے۔ دوپہر کے کھانے کا وقت تھا ایک شخص جارہا تھا ابا نے بلایا ‘ کہا مسافر ہو کھانا کھا کر جاو۔ جان پہچان نہیں تھی۔ کھانا کھلایا‘ ا س دوران چھوٹا بھائی بھی آگیا۔ اس نے ابا سے پوچھا کہ بچے کو کیا ہوا ہے۔ ابا نے بتایا کہ لاعلاج مرض ہے اس مسافر نے کہا کہ کوئی مسئلہ نہیں ہے اور دہی لانے کو کہا جوکہ گھر میں موجود تھا۔ فوراً لے آئے اس نے کہا کہ دہی کو بچے کے سر پر لگادو جیسے مہندی لگاتے ہیں۔ بچے کے سر پر دہی لگادیا گیا۔ اس نے کہا کہ اس بچے کو باہر لے جاو اور کتے کے بچے کر پکڑ لاو اور کتے کا بچہ اس بچے کے سر سے دہی چاٹ لے۔ کتے نے دہی چاٹ لی۔ اسی دن کتا مرگیا اور بھائی کے سر کے زخم ٹھیک ہونا شروع ہوگئے۔ کیڑے ختم ہوگئے۔ کھال دوبارہ بن گئی اور بھائی بالکل ٹھیک ہوگیا۔ مہمان کی برکت سے اللہ پاک نے شفاءدیدی اگر مہمان گھر میں نہ آتا اور خوش ہوکر عظیم نسخہ نہ بتاتا تو شاید میرا بھائی فوت ہوچکا ہوتا۔ واقعی مہمان رحمت ہوتے ہیں۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 863 reviews.