محترم حکیم صاحب! السلام علیکم عبقری ایک ایسا جریدہ ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ حکیم صاحب آپ ایک ایسی نیکی کررہے ہیں جو صدقہ جاریہ ہے اس کا فیض دور دور تک پہنچ رہا ہے۔ میں گزشتہ تقریباً ڈیڑھ سال سے عبقری کا مطالعہ کررہا ہوں اور اب پہلی بار اپنا مسئلہ دریافت کررہا ہوں براہ مہربانی عبقری میں اس کا جواب جلدازجلد دیجئے۔
عبقری خاص نمبر ”مجھے شفاءکیسے ملی“ میں نے منگوائی۔ آپ کی اس کتاب مجھے شفاءکیسے ملی میں میں نے صفحہ نمبر 391 میں یَافَتَّاحُ کے فوائد پڑھے اور اس کا وظیفہ شروع کردیا روزانہ گیارہ سو بار اس کا ورد تقریباً ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے کررہا ہوں بہت فائدے حاصل ہوئے میرے کئی کام غیبی مدد سے ہونے لگے۔ مثلاً میرا کسی جگہ رشتہ نہیں ہورہا تھا اب الحمدللہ منگنی ہونے والی ہے۔ بات پکی ہوگئی ہے اس کے علاوہ میں کافی عرصے سے اپنا کلینک بنانے کی کوشش کررہا تھا لیکن کوئی نہ کوئی رکاوٹ آجاتی اور کاروبار نہ بن پاتا اب الحمدللہ یہ مسئلہ بھی حل ہوگیا ہے اور اب میں یَافَتَّاحُ کے ساتھ یَارَزَّاقُ بھی پڑھ رہا ہوں۔ کاروبار کی ترقی کیلئے دکان میں روزانہ اول وآخر درود شریف گیارہ مرتبہ اور گیارہ سو مرتبہ یَافَتَّاحُ یَارَزَّاقُ ورد کرتا ہوں میں آپ سے اجازت لینا چاہتا ہوں یہ اسم مستقل پڑھتا رہوں تاکہ مزید فوائد حاصل ہوں اور مشکلات آسانی میں بدلتی رہیں۔ یہاں میں نے کسی عامل کو بتادیا اس نے فوراً منع کردیا اور کہا یہ اسم نقصان دہ ہے اور پڑھائی چھوڑ دو اس سے جنات آتے ہیں اور وہ جنات سو روپے کا فائدہ اور ہزار کا نقصان کرتے ہیں اور یہ جنات تمہیںبہت تنگ کریں گے۔ آپ سے گزارش ہے کہ اس بارے میں مجھے بتائیں اور میرا ڈر دور کریں کہ یہ سچ ہے۔ کیا میں اس وظیفہ کو جاری رکھ سکتا ہوں آپ کی طرف سے اجازت ہے۔ یا میں اس کو چھوڑ کر یَاوَہَّابُ یَارَزَّاقُ پڑھا کروں کیونکہ اس سے بھی بہت فائدے حاصل ہوئے ہیں یا پھر تینوں اسم مبارک یَافَتَّاحُ یَاوَہَّابُ یَارَزَّاقُ پلا کر پڑھ لیا کروں مہربانی فرما کر میرا یہ ڈر وہم دور فرمائیں اور اپنی شفقت خاص سے اس مسئلہ سے آگاہ کریں۔
جواب: جس نے بھی جنات کا کہا ہے غلط کہا ہے یہ وظیفہ تینوں ملا کر پڑھیں۔ ایڈیٹر!
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 857
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں