Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

عمل ذرہ، ثواب پہاڑ

ماہنامہ عبقری - نومبر 2010ء

چھوٹا عمل بڑا ثواب کتاب ریاحین میں لکھا ہے کہ ہر شب ماہ ذی الحجہ میں بعد وتر کے سونے سے پہلے دو رکعت پڑھے ہر رکعت میں ایک سو بار سورہ کوثر اور ایک بار سورہ اخلاص پڑھے تو خدائے تعالیٰ اس کے بدن کے ہر بال کے برابر دس نیکی اور صدقہ ہزار دینار اور آزادی سات غلام کا ثواب عطا فرمائیں گے۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ماہ ذی الحجہ کی ہر شب جمعہ کو چھ رکعت نماز پڑھے ہررکعت میں سورہ اخلاص پندرہ بار ہو۔ بعد فراغت نماز دس بار کہے۔ لَا اِلٰہَ اِلَااللّٰہُ المَلِکُ الحَقُّ المُبِینُ اور دس بار درود شریف پڑھے تو خدائے تعالیٰ اس کو نوغلام آزاد کرنے کا ثواب دے اور موت کے وقت فرشتہ اسے خوشنودی خدا سے مطلع کرے اور وہ قیامت تک اس کی مغفرت کی دعا کرتا رہے۔ایک اور روایت ہے کہ اس ماہ ہر روز دو رکعت نماز پڑھے۔ ہر رکعت میں تین بار سورہ اخلاص ہو تو اللہ پاک اس کی نیکی زیادہ کرے اور بدی کو دور کرے۔ بڑے ثواب کے کلمات حضرت جویریہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ہاں سے صبح سویرے نماز کے وقت سے نکلے اور چاشت کے وقت واپس لوٹے تو وہ ویسے ہی بیٹھی تھیں (مصلّے پر بیٹھی ذکر میں مشغول تھیں)آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب سے میں تمہارے پاس سے گیا ہوں تم اسی حال میں بیٹھی ہوئی ہو؟ انہوں نے عرض کیا جی ہاں! تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ”میں نے تیرے بعد چار کلمات تین مرتبہ پڑھے ہیں جو کچھ تم نے سارے دن میں پڑھا ہے ان کے ساتھ ان کلمات کا وزن کیا جاسکتا ہے۔ سُبحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمدِہ عَدَدَ خَلقِہ وَرِضَا نَفسِہ وَزِینَةَ عَرشِہ وَمِدَادَ کَلِمَاتِہ۔ (مسلم والترمذی) دافع ضرر و سقم حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ باہر نکلے ایک شخص شکستہ حال دکھائی دیا۔ رسول رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا اے شخص تیرا یہ حال کیسے ہوا! اس نے کہا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! بیماری اور ضرر کی وجہ سے میرا یہ حال ہوا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا میں تجھے وہ کلمات سکھلاوں جو تجھ سے ضررو بیماری کو دفع کردیں؟ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا آپ مجھے ان کی تعلیم فرمائیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہوتَوَکَّلتُ عَلَی الحَیِّ الَّذِی لَایَمُوتُ وَالحَمدُلِلّٰہِ الَّذِی لَم یَتَّخِذوَلَدًا وَّلَم یَکُن لَّہ شَرِیک فِی المُلکِ وَلَم یَکُن لَّہ وَلِی مِّنَ الذُّلِّ وَکَبِّرہُ تَکبِیرًاoبیمار کو چاہیے کہ ان کلمات کی بار بار تکرار کیا کرے انشاءاللہ اس کا حال بہت جلد درست ہوجائے گا اور تمام امراض و اسقام سے نجات پائےگا۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 842 reviews.