محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آج میں آپ کو پہلی بار خط لکھ رہی ہوں‘ تقریباً 6 ماہ پہلے میری ایک سہیلی نے میرا تعارف عبقری سے کروایا۔ اس کے مضامین دیکھ کر میں بہت خوش ہوئی جو کہ آج کے دور کی انتہائی اہم ضرورت ہیں۔ اس میں ایک روحانی محفل کے نام سے سلسلہ تھا۔ میں اسی ماہ سے اسی روحانی محفل میں شرکت کرنے لگی۔ پہلے پہل تو مجھے وقت نکالنا پڑتا تھا لیکن اللہ کا ایسا کرم ہوا کہ میرے وقت میں برکت آتی چلی گئی اور جو کام گھنٹوں میں ہوتا تھا وہ منٹوں میں ہونے لگا۔ پہلے مجھے گھر کے کاموں اور بچوں کی دیکھ بھال سے ہی فرصت نہیں ملتی تھی اور میں ہر وقت ان میں الجھی رہتی تھی لیکن اب سب کام وقت پر بہت جلد ہوجاتے ہیں اور بچے بھی زیادہ تنگ نہیں کرتے۔ ہر کام میں ایک حسن‘ ترتیب اور سلیقہ آگیا ہے۔ میرے شوہر اور سسرال والے بھی پہلے سے بہت زیادہ عزت کرنے لگے ہیں اور ہر معاملے میں مشورہ کرتے ہیں۔ روحانی محفل میں شرکت کرنے سے پہلے میری کوئی عزت نہیں کرتا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ اس محفل کی برکت سے میرے اندر جو سکون پیدا ہوا ہے میں بیان نہیں کرسکتی۔ عبادت کرنے کو خودبخود دل چاہتا ہے اور نماز اور اعمال کی پابندی بھی ہونے لگی ہے۔ میں تو اپنی سب بہنوں سے گزارش کروں گی کہ وہ روحانی محفل میں ضرور شرکت کیا کریں۔ اس کے ایسے لاجواب فوائد ہیں جن کو شمار نہیں کیا جاسکتا۔ اللہ عبقری کو دن دگنی رات چگنی ترقی نصب کرے۔ آمین (فرخندہ بتول‘ سندھ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں