Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں

ماہنامہ عبقری - اگست 2010ء

پانچ آدمی اللہ کی ذمہ داری میں ہیں حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جو آدمی اللہ کے راستے میں نکلتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی ذمہ داری میں ہوتا ہے اور جو کسی بیمار کی عیادت کرنے جاتا ہے وہ بھی اللہ کی ذمہ داری میں ہوتا ہے اور جو صبح یا شام کو مسجد جاتا ہے وہ بھی اللہ کی ذمہ داری میں ہوتا ہے اور جو مدد کرنے کیلئے امام کے پاس جاتا ہے وہ بھی اللہ کی ذمہ داری میں ہوتا ہے اور جو گھر بیٹھ جاتا ہے اور کسی کی برائی اور غیبت نہیں کرتا وہ بھی اللہ کی ذمہ داری میں ہوتا ہے۔ (حیاة الصحابہ) ورم گردہ کیلئے اکسیر نسخہ ہمارے سکول میں ایک ایس ایس ٹی ٹیچر پرویزاقبال لالہ صاحب ہیں جو کہ ورم گردہ کے مریض ہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی میں چیک کروایا انہوں نے گردے کی پتھری کا علاج کیا مگر افاقہ نہ ہوا تو سرگودھا کے ایک یوریالوجسٹ سے ورم گردہ کاعلاج شروع کیا میں نے ایک دن پوچھا تو کہنے لگے استاد جی (چونکہ مریض میرے شاگرد بھی ہیں) میڈیسن لے رہا ہوں۔ سارا جسم اور چہرہ متورم‘ مریض کی طبیعت کافی علاج کے باوجود کافی خراب ہوتی چلی گئی حتیٰ کہ مسجد میں مریض کی شفاءیابی کی دعائیں ہونے لگیں لیکن افاقہ ندارد۔ ایک دن میں ان کی کلاس کے قریب سے گزر رہا تھا مجھے کہنے لگے استاد جی میرا کچھ کریں میری صحت بہت خراب ہورہی ہے میں نے مرض اچھی طرح جانچنے کے بعد کلونجی کی چائے دن میں دوبار نہار منہ (یعنی خالی پیٹ) پینے کو کہا پہلی خوراک نے شاندار اثر دکھایا۔ سارے مایوسی کے بادل چھٹ گئے مریض صحت کی طرف گامزن ہوا۔ مریض نے ساری دوائیاں چھوڑ دیںصرف کلونجی کی چائے کے باقاعدہ استعمال سے وہ صحت یاب ہوگیا۔ سروے کالج کے ایک طالب علم آفتاب صاحب کو ایک دن میں نے دیکھا کہ سارا چہرہ سرخ دانوں سے بھررہا ہے۔ میں نے پوچھا تو پتہ چلا کہ ورم گردہ کی دوا استعمال کررہے ہیں جس سے الرجی کے نتیجہ میں چہرہ پر دانے ہورہے ہیں ورم گردہ کے ساتھ پیشاب میں پیپ بھی آرہی تھی۔ میں نے ان کو بھی کلونجی کی چائے دن میں دو مرتبہ پینے کی ہدایت دی‘ پہلی ہی خوراک سے کافی افاقہ محسوس کیا اور پوچھا باقی انگریزی ادویہ چھوڑ دوں تو عرض کی کہ آہستہ آہستہ کم کرتے کرتے چھوڑ دیں چند دن کے استعمال سے مریض ٹھیک ہوگیا۔ میانوالی ہسپتال میں یوریالوجسٹ کو چیک کروایا تو انہوں نے فرمایا تم بالکل ٹھیک ہوگئے ہو پیپ آنا بند ہوگئی ہے تمہیں کسی دوا کی ضرورت نہیں‘ دانے بھی ٹھیک ہوگئے ہیں۔ (حکیم ریاض حسین ‘مکڑوال ) آیت قرآنی سے کینسر کا مکمل علاج میری بہن انتہائی خطرناک مرض کینسر میں مبتلا تھی۔ حکیم صاحب سے رابطہ کیا تو آپ نے سورة انعام کی آیت نمبر 40 فَقُطِعَ دَابِرُ القَومِ الَّذِینَ ظَلَمُوا وَالحَمدُلِلّٰہِ رَبِّ العَالَمِینَ نہایت کثرت‘ عاجزی‘ مفلسی اور مستقل مزاجی سے پڑھنے کی تجویز کی۔بہن نے اس آیت کو نہایت توجہ و گریہ زاری‘ عاجزی‘ مفلسی اور مستقل مزاجی سے پڑھا‘ دوران علاج بھی اور بعد میں بھی اس کی کیفیات دوسرے مریضوں سے بالکل مختلف تھی بالکل نہیں لگتا کہ وہ کبھی بیمار بھی رہی ہے۔ ماشاءاللہ صحت مند اور تمام رپورٹیں بالکل کلیئر آرہی ہیں۔ باقی مریض عورتیں دیکھ کر اور سن کر حیران ہوتی ہیں کہ علاج کا ہمارے اوپر کتنا گہرا اثر ہوتا ہے مگر یہ تو بالکل فریش رہتی ہے یہ تمام میرے مولا کا کرم اور حکیم صاحب جیسے نیک مرشد کی دعاوں کا نتیجہ اور ان کے بتائے ہوئے وظیفے کا کمال ہے جس کو میری بہن نے فقیروں کی طرح پڑھا۔ وہ گھنٹوں ایک جگہ بیٹھ کر منہ نیچے کرکے دنیا و مافیہا سے بے خبر ہوکر اللہ کے سامنے مستقل مزاجی سے اس وظیفہ کے ذریعہ سے عاجزانہ درخواست کرتی رہی کہ اللہ کی توجہ بھی ایسے بندوں پر ضرور جاتی ہے جو اس کی طرف صحیح توجہ کرتے ہیں۔ مزید دعا کریں کہ آئندہ زندگی میں اللہ تعالیٰ اس کو اس موذی مرض سے بچائے رکھیں۔ آمین ثم آمین۔ (صفورا سلطانہ‘ لالہ موسیٰ) پرخلوص روحانی مشورہ امراض چاہے روحانی ہوں یا جسمانی ذہنی ہوں یا نفسیاتی‘ موت کے سوا ہر بیماری کا سبب اور علاج ہے۔ ہر قسم کے روحانی‘ جسمانی‘ ذہنی اور نفسیاتی امراض وعوارض سے دائمی شفاءا ور صحت اور قلبی سکون صرف اور صرف اللہ جل جلالہ کی خصوصی رضا ہی کے تحت ہے۔ یاد رکھیں پیارے دوستو! مقدر جو اللہ نے لکھ دیا وہ اٹل ہے۔ عملیات ایک سبب ہیں‘ وسیلہ‘ بہانا اور ذریعہ ہیں۔ عمل یا تعویذ بھی اسی وقت کام کرتا ہے جب اللہ کا حکم ہو اس لئے مرکز صرف اللہ کی ذات ہے۔ لہٰذا اپنے رب کی رضا کو سمجھنے کی کوشش کرو‘ اپنی خامیوں اور کوتاہیوں پر نظر رکھو اور پھر سے نہ دہراو۔ سوائے اپنے اللہ کے کسی سے توقعات نہ رکھو۔ ہر حال میں صبر اور شکر کرتے رہو اپنی زبانوں کو شکوہ‘ شکایت سے بچاتے رہو۔ معاش کا کام پوری تن دہی اور کوشش سے انجام دو مگر! نتیجے پر نظر نہ رکھو اور اپنے اللہ پر چھوڑ دو۔ ہر وقت اپنی آخرت کو سنوارنے کی فکر کرتے رہو۔ اپنے تمام رنج و الم کو صدق دل کے ساتھ اپنے اللہ کے سپرد کردو۔ دوستو! جلدبازی سے توبہ کرو۔ غصے کے سومنات کو توڑ دو۔ پھر دیکھنا کہ غفلت کے پردے ہٹ جائیں گے۔ دشمن دوست بن جائیں گے۔ نیک ساعتیں قدم قدم پر تمہارا استقبال کریں گی۔آنے والی دائمی خوشیوں کو تمہارا انتظار رہے گا۔ بے حساب رزق حلال حیرت انگیز طریقے سے کہاں کہاں سے ملے گا اور تاحیات یعنی ساری زندگی ملتا رہے گا۔ پابندی نماز کے ساتھ روزانہ صبح 9 تا 11 کے درمیان وقت چاشت باوضو کم از کم ایک گھنٹے تک اپنے اللہ سے مخاطب ہوں یعنی یَاحَیُّ یَا قَیُّوم کا ورد کریں۔ اول و آخر درود خضریٰ ۷‘۷ مرتبہ کے ساتھ۔ اسی طرح عصر و مغرب کے درمیان ورد کیجئے اور ہر جمعرات کو عصرو مغرب کے درمیان 11 روپے خیرات کردیا کریں۔ جھک جائیں اپنے سچے اور پیارے دوست اپنے انتہائی مہربان پالنہار کے حضور اور اپنے مقدر سنوار لیں۔ بواسیر سے نجات میرے دوست کے ہمسفر اکثر کلینک پر بیٹھتے ہیں ایک روز گھر پر آئے تو ہاتھ میں ایک نسخہ تھا بواسیر ختم کسی بھی قسم کی ہو۔ نسخہ: کوڑ تما(حنظل) 1/2 کلو تازہ لے لیں یہ مئی اور جون کے مہینے میں کثیرتعداد میں مل جاتے ہیں۔ یہ دیکھنے میں خربوزے سے مشابہ ہوتے ہیں سبز اور پیلے سائز کے چھوٹے خربوزے کے برابر ہوتا ہے۔ طریقہ: ان کو بیل سے توڑ لیں اور ہاون دستے میں کوٹ لیں خوب باریک کرلیں۔ طریقہ استعمال: جس فرد یا خاتون کو بواسیر ہو وہ اس باریک حنظل کو کسی لوہے کے برتن میں ڈال لے اور خود کھڑے ہوکر اس برتن میں اپنے دونوں پاوں سے اس کو گوندھنے کے انداز میں آدھے گھنٹے مکس کرے۔ دن میں دو بار یہ عمل دوہرائیں سات روز میں مکمل شفاءہوگی۔ مجرب ہے۔ جو صاحب یہ نسخہ لائے تھے بقول ان کے وہ کسی کو نہیں دیتے لیکن ایک ڈاکٹر نے مانگ لیا تو دینا پڑا۔ اگر آدھا گھنٹہ کھڑا نہ ہوسکیں تو کرسی یا چارپائی پر بیٹھ کر یہ عمل کریں انشاءاللہ زندگی میں دوسری بار کبھی یہ مرض نہ ہوگا انشاءاللہ۔ اگر سات روز میں شفاءنہ ہوتو دن بڑھالیں۔ مگر کوڑتخم روز تازہ بنائیں نیاتوڑ کر لائیں۔ (ذ۔ق سرگودھا) اخلاقی زوال قرآن وسنت سے دوری لوگ کہتے ہیں کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی نے دنیا کو ایک دوسرے سے بہت قریب کر دیا کہ اب ہم دنیا کے کسی بھی حصے میںکوئی واقعہ یا سانحہ رونما ہو جائے تو ہم اس سے اس سانحے اور اس پر تبصروں سے ایک پل میں آگاہ ہو جاتے ہیں لیکن دوسری طرف یہ حال ہے کہ دیوار کے دوسری طرف موجود اپنے ہی جیسے انسان کے احوال سے بے خبر رہتے ہیں۔موٹر کار کا یہ اثر ہوا کہ جن کے پاس موٹر ہے وہ موٹر سے محروم عزیز اور ہمسایوں سے میل جول رکھنا پسند نہیں کرتے چنانچہ ہر شہری آبادی دو طبقوں میں بٹ گئی ہے۔ مضافاتی علاقوں میں رہائش رکھنے والے انسان اور شہری آبادیوں میں رہنے والوں کے درمیان منافرت کا اتنابڑا خلیج واقع ہوگیا ہے کہ شہری علاقے کے رہنے والا طبقہ مضافاتی علاقوں کے رہنے والوںسے تپاک سے نہیں ملتا اور ان کے ملنے کا انداز رسمی سا ہوتا ہے۔ ٹیلیفون کے رواج سے بھی اچھی گفتگو کا ستیا ناس ہو کر رہ گیا ہے۔ گفتگو روانی سے بے ربط جملوں کے ساتھ اخلاص سے خالی جاری رہتی ہے اور پھر کئی مرتبہ درمیان میں ہیلو ہیلو کا نعرہ بھی لگتا ہے۔ ای میل کی ایجاد نے اچھی ہینڈرائٹنگ میں اپنے دوست احباب کو محبت نامے لکھنے کی رسم ختم کر دی ہے ادب کی ایک بیش قیمت سند کا خاتمہ ہوگیا۔سہولتوں کی فراہمی نے ہمیں ایک دوسرے کیلئے مانوس اجنبی بنا دیا ہے وہ جن کے پاس موجود ہے وہ اس سے بہتر کیلئے اپنے اقدار بھلا رہے ہیں جن کے پاس نہیں ہے ان کا احساس محرومیت انہیں اپنائیت کے احساس سے محروم کر رہا ہے۔ گھر اور خاندان کی خوشیاں اپنی نہیں رہیں۔ اپنی خوشیوں میں دوسروں کوشریک کرنے کا تصور بھی ختم ہوتا جارہا ہے۔ صاحب نے گھر کا صوفہ اور قالین بدلا تو بڑے شاہانہ انداز سے اپنے ملازم کو بخش دیا حالانکہ ان کے اپنے کسی کم حیثیت رشتہ دار کیلئے ایک اچھا تحفہ بھی بن سکتا تھا۔ ملازم نے تو کباڑیے کو بیچ کر رقم کھری کرکے اپنی جیب میں ڈال لی ہے لیکن دوسرے بھائی کے بچے کرسی اور پلنگ اور چٹائی سے محروم ہوں تو ان کو تحفہ میں دے دیتا تواچھے اخلاق اور حقوق العباد کا فریضہ ادا ہو جاتا‘ بھائی اوراس کے بچے خوش ہو جاتے اور اللہ کی رضا بھی حاصل ہوجاتی۔ بخشش ہمیشہ گھر سے شروع ہوتی ہے مگر ہم نے ترتیب بدل ڈالی ہے۔اب آنے جانے کا رواج بالکل ختم ہو کر رہ گیا ہے جس کی وجہ سے ذہنی اور نفسیاتی مریض بڑھتے جارہے ہیں۔ نوجوان کو عضو معطل بنا دیا گیا ہے جس کی وجہ سے محلے کے لوگ ان کی آوارگی سے پریشان ہیں۔ (قاری محمد نصیر عثمانی‘ کراچی) پھر مجھے کبھی بخار نہیں ہوا معروف سرجن ڈاکٹر A.H جو کئی برس مدینہ منورہ کے کنگ فہد ہسپتال کے شعبہ آپریشن کے انچارج رہے‘ کافی عرصہ لندن ہسپتال میں خدمات انجام دیتے رہے عمر کی ستر سے زائد بہاریں دیکھ چکے ہیں‘ بچپن کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے ہوئے ایک دن بتانے لگے کہ میرا اکثر تعلیمی دور سندھ میں گزرا ہے‘ دادو میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کیا، مجھے ہر سال ایک دو بار بخار آتا‘ غالباً 60 کی دہائی کے ایک سال بخار کی وبا آئی، بے شمار لوگ بخار میں مبتلا ہوئے، حکومت نے تمام ہسپتالوں میں بخار توڑ ٹیکے لگانے کا انتظام کردیا، میں اس وقت تھرڈ ایئرکاطالبعلم تھاکبھی کبھار ہسپتال میں حاضری لگانا پڑتی، ہسپتال میں ٹیکہ لگوانے والوںکا بڑا رش تھا‘میں نے دیکھاکہ ایک آدمی اپنے والدکوکمرپر اٹھائے ہسپتال کے برآمدے میںکلرک کی منت سماجت کررہا ہے‘ میں اتنی دور سے آیا ہوں میرے پاس ٹیکہ کے پانچ روپے نہیں ہیں‘دو تین بار تکرار کے بعد ڈسپنسر نے بھرا ہوا ٹیکہ ہوا میں پھینک کرضائع کردیا لیکن اس غریب کو نہ لگایا۔ مجھ سے غریب کی بے بسی دیکھی نہ گئی میں نے5 روپے کلرک کو دئیے تاکہ بوڑھے آدمی کو انجکشن لگادے۔ (جہانگیر صفدر) اندرونی چوٹ سے یقینی نجات اللہ تعالیٰ آپ جیسے بزرگوں کا سایہ ہم فقیروں پر تادیر سلامت رکھے۔ اللہ آپ کے علم و عمل مال و جان میں وقت میں برکت نصیب فرمائے‘ مخلوق کی خدمت آخری دم تک کرنے کی توفیق نصیب فرمائے اور آخر میں خاتمہ بالخیر نصیب فرمائے۔ میں پچھلے رمضان المبارک میں خانقاہ سراجیہ کندیاں ضلع میانوالی میں تھا ۔وہاں پر ایک بوڑھے بزرگ تھے ان کو گیس کی بیماری تھی آپ کی دوا” ہاضم خاص“ میں نے انہیں استعمال کروائی وہ چند دنوں میں صحت یاب ہو گئے ۔ انہوں نے پھر مجھے ایک نسخہ عنایت فرمایا۔ اگر آدمی کو گرنے کی وجہ سے یا چوٹ لگ جائے‘ جسم پھٹ جائے‘ خون جم جائے‘ پٹھوں میں یا ہڈی میں کچھاو ہو‘ جوڑوں میں خون کا جم جانا ہر قسم کی ایسی چوٹ وغیرہ کیلئے بندہ نے سالہا سال سے خود آزمایا اور لوگوں کو بھی آزمایا اور لاجواب پایا ۔ نسخہ یہ ہے ھوالشافی: تل کا تیل 1پاو ‘ گندم کے دانے آدھی چھٹانک‘ مغز اخروٹ 2عدد‘ تیل کو ہلکی آنچ پر رکھ کر گندم کے دانے اور مغز اخروٹ ڈال دیں حتیٰ کہ یہ جل کر کوئلہ بن جائیں پھر اس کو اتار کر ٹھنڈا کرکے چھان لیں۔ تیل کو شیشی میں ڈال لیں۔ سردی میں متاثرہ جگہ پر لگا کر گرم پٹی باندھ دیں۔ پٹی کھول کر پانی کو گرم کریں اور اس میں نمک ڈال کر کسی کپڑے یا روئی کیساتھ متاثرہ جگہ پر پانی ڈالتے رہیں متاثرہ جگہ کو ہوا لگنے سے بچائیں متاثرہ حصے کو لپیٹ دیں یہ عمل متواتر ایک ہفتہ کریں۔ انشاءاللہ مکمل شفاءہو گی۔ بندہ کو اپنی دعاوں میں ضرور یاد رکھیں۔ (حبیب الرحمن‘ اٹک)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 687 reviews.