جو ایک بار آیت الکرسی پڑھے گا اس کے ہر حرف کے بدلے میں ہزار ہزار سال کا ثواب اس کے نام لکھا جائے گا۔
جو عصر کی نماز کے بعد 10 بار سورة القدر پڑھے گا اس دن کی تمام مخلوق کی نیکیوں کے برابر ثواب پائے گا۔
اللہ ہو کثرت سے پڑھنے والا روشن دل اور روشن قبر پائے گا اور قبر میں جسم اور کفن امانت رہے گا۔
ہر نماز کے بعد 7 بار یَابَارِیُ کا وظیفہ پڑھنے سے قبر میں سانپ کیڑے نہیں کھائیں گے۔
100 بار اَللّٰہُ اَکبَر روزانہ پڑھنے سے 100 غلام آزادکرنے کا ثواب پائے گا۔
جو ایک بار آیت الکرسی پڑھے گا اس کے ہر حرف کے بدلے میں ہزار ہزار سال کا ثواب اس کے نام لکھا جائے گا۔
جو فرض نماز کے بعد سورة المزمل پڑھے گا ہر حرف کے بدلے ایک لاکھ نیکی عطا ہوگی۔ اور اتنے ہی گناہ معاف ہونگے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جنت میں جائے گا۔
جو سوتے وقت سورة فاتحہ اور سورة اخلاص پڑھے گا بروز قیامت امینوں میں ہوگا اور پیغمبروں کے بعد سب سے پہلے جنت میں جائے گا اور جنت میں جاتے وقت عیسیٰ علیہ السلام کے نزدیک ہوگا۔
جو تیسرا کلمہ ایک بار پڑھے گا ایک لاکھ نیکیاں پائے گا ایک لاکھ برائیاں دور ہونگی ایک لاکھ درجے بلند ہونگے ۔
جو ایک دفعہ جَزَی اللّٰہُ عَنَّا مُحَمَّدًمَّا ھُوَاَھلُہ پڑھے گا 70 ہزار فرشتے ایک ہزار سال تک نیکیاں لکھتے رہیں گے۔
فجر کی نماز کے بعد 100آیات کلام پاک سے دیکھ کر پڑھنے سے آسمانوں کے تاروں سے لے کر ریت کے ذروں تک کل مخلوق کے تعداد کے مطابق نیکیاں ملیں گی۔
جو شخص چوتھا کلمہ بعد نماز فرض تین بار پڑھے گا ہر رکعت پر اسی سال کی عبادت کا ثواب پائے گا۔ بستر پر پڑھنے سے تمام گناہوں کا کفارہ ہوجائے گا۔ صبح بیدار ہوکر پڑھے تو ستر سال کی عبادت کا ثواب ملے گا جو شب جمعہ کو چالیس بار چوتھا کلمہ پڑھے حج کا ثواب پائے گا۔
جو ایک بار لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحدَہ لَاشَرِیکَ لَہ اَحَدًا صَمَدً الَم یَلِد وَلَم یُولَد وَلَم یَکُن لَّہ کُفُوًا اَحَد پڑھے بیس لاکھ نیکیاں پائے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 686
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں