Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بیماریوں میں درود شریف سے علاج (ع، م چوہدری)

ماہنامہ عبقری - اگست 2010ء

اگر کسی شدید قسم کی بیماری میں مبتلا مریض کے سرہانے اس درود پاک کو سو مرتبہ پڑھا جائے اور اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطہ سے اللہ تعالیٰ سے بیمار کی صحت یابی کیلئے دعا کرے تو اللہ تعالیٰ بحرمت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دعا قبول فرمائے گا۔ قید سے رہائی کا مجرب درود شریف ایک دفعہ سلطان عبدالحمید نے مدینہ منورہ کے گورنر بصری (پاشا) کو حضرت علامہ یوسف بن اسماعیل بنہائی رحمتہ اللہ علیہ کی گرفتاری کا حکم دیا مگرعلامہ یوسف نبہانی بالکل مطمئن گھبراہٹ اور پریشانی کا نام تک نہ تھا۔ آپ عالم اسلام کی ممتاز شخصیت تھے۔ شہر کے لوگ ملاقات کیلئے امڈ پڑے۔ دوران ملاقات علماءاور زعماءملت نے علامہ سے کہا کہ اگر اجازت ہوتو ہم آپ کی رہائی کیلئے سلطان سے اپیل کرتے ہیں آپ نے فرمایا کہ اگر اپیل کرنا ہی ہے تو سلطان کونین صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں اس درود و سلام کے ذریعے استغاثہ کریں۔ چنانچہ اس درود پاک کی برکت سے تین دن کے اندر ہی سلطان نے علامہ یوسف بنہانی کے باعزت بری کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔ جو کوئی قید میں اس درود پاک کو کثرت سے پڑھے گا وہ قید سے انشاءاللہ جلد رہائی پائے گا۔ درودشریف یہ ہے:۔ صَلّٰی اللّٰہُ عَلٰی النَّبِیِّ الاُمِّیِّ صَلّٰی اللّٰہُ عَلَیہِ وَسَلَّم صَلٰوةً سَلَامًا عَلَیکَ رَسُولَ اللّٰہِ قَلَّت حِیلَتِی اَنتَ وَسِیلَتِی اَدرِکنِی سَیِّدِی۔ سکون قلب کیلئے اس درود شریف کا سب سے بڑا فائدہ ہے کہ سکون قلب کی دولت سے مالامال ہوجاتا ہے۔ دین و دنیا میں اسے کسی چیز کی کمی نہیں رہتی۔ درودشریف یہ ہے:۔ صَلّٰی اللّٰہُ عَلٰی حَبِیبِہ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَاَصحَابِہ وَسَلَّم۔ پاوں سن ہوجائے تو اگر کسی کا پاوں سن ہوجائے تو مندرجہ ذیل درود شریف کو پڑھے اور پاوں کے ناخوں پر تھوک لگائے انشاءاللہ فوراً سن اتر جائے گی۔ درود پاک یہ ہے:۔ صَلّٰی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّدٍ ہربلا اور مصیبت کیلئے ہر مصیبت اور بلا جو لوگوں پر نازل ہوتی ہے اس کو یہ درودشریف دفع کردیتا ہے درود پاک یہ ہے: اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ وَّبَارِک وَسَلِّم شدید بیماری میں اگر کسی شدید قسم کی بیماری میں مبتلا مریض کے سرہانے اس درود پاک کو سو مرتبہ پڑھا جائے اور اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطہ سے اللہ تعالیٰ سے بیمار کی صحت یابی کیلئے دعا کرے تو اللہ تعالیٰ بحرمت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دعا قبول فرمائے گا۔ اگر کوئی اس درود پاک کا ورد ہر نماز کے بعد رکھے گا وہ ذلت سے نکل کر عظمت میں آجائے گا اگر کسی حاکم یا کسی افسر کے پاس جائے گا تو وہ عزت کرے گا۔ درودشریف یہ ہے: اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّم وَبَارِک عَلٰی حَبِیبِکَ المُصطَفٰی وَعَلٰی اٰلِہ وَسَلِّم۔ حل مشکلات کیلئے اکسیر اعظم یہ درود شریف خیروبرکت کیلئے بہت اکسیر ہے لہٰذا جو شخص چاہے کہ اس کے گھر بار‘ کاروبار اور مال و دولت میں خیروبرکت ہو اور اولاد پر اللہ کی رحمت ہو تو اسے چاہیے کہ بعد نماز فجر روزانہ اس درود پاک کو گیارہ مرتبہ پڑھے۔ جو شخص سوتے وقت 100 مرتبہ یہ درود شریف پڑھے اللہ تعالیٰ اس کے مال و جان کو ہمیشہ حفاظت میں رکھے گا اور جو ادائے قرض کی نیت سے گیارہ دن تک روزانہ بعد نماز عشاء313 مرتبہ پڑھے بہت جلد قرضے سے انشاءاللہ نجات پائے گا۔ اگر کوئی شخص کسی ذہنی پریشانی میں مبتلا ہو تو اسے چاہیے کہ سات دن تک بعد نماز عشاءاسے 111 مرتبہ پڑھے انشاءاللہ ذہنی پریشانی فوراً ختم ہوجائے گا۔ یہ درود شریف حل مشکلات‘ دفع رنج و الم اور دفع مرض کیلئے بہت موثر ہے۔ 92یا 121 یا 313 مرتبہ تین ہفتہ یا چالیس روز تک وقت معینہ میں پڑھے۔ درود پاک یہ ہے: اَللّٰہُمَّ اجعَل صَلَوَاتِک وَبَرَکَاتِکَ وَرَحمَتِکَ عَلٰی سَیِّدِ المُرسَلِینَ وَاِمَامِ المُتَّقِینَ وَخَاتَمِ النَّبِیِّینَ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ عَبدِکَ وَرَسُولِکَ اِمَامِ الخَیرِ وَقَآئِدِ الخَیرِ وَرَسُولِ الرَّحمَةِ۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 685 reviews.