السلام علیکم! محترم حکیم صاحب دو سال پہلے عبقری میں سرسوں کے تیل کو مخصوص جگہ (ناک کے نتھنے‘ ناف اور مقعد پر)دن میں 3 یا پھر زائد بار لگانے کے فوائد درج تھے۔ سرسوں کے تیل کا خالص ہونا اولین تھا۔ قارئین! میرے پاس اس ٹوٹکے کی تعریف میں لکھنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں ۔ لاکھوں فوائد جو استعمال کرو تو پتہ چلتا ہے کہ کیا جادو ہے۔
ہم سب گھر والوں کو ناک بند رہنا، سردیوں میں سر میں درد، بلغم کا حلق میں گرنا، بھوک نہ لگنا، قبض رہنا، بواسیر کے مسوں میں تکلیف ہونا، چھینک نہ آنا وغیرہ حالانکہ مہنگی مہنگی ادویات کھا کر تنگ آچکے تھے۔ Nasal Drops زیادہ استعمال کرنے سے ناک کی جھلی جلن میں مبتلا تھی مگر تیل سے ایسا نہیں ہوتا۔ ناف میں استعمال کرنے سے گیس کا اخراج ہونا‘ اسٹول نرم ہوکر پاس ہونا، بھوک بھرپور لگنا طبیعت چاق وچوبند رہتی ہے۔ ناک کی ہڈی بھی کم ہونے لگی ہے اور ناک کی شکل درست رہتی ہے حتیٰ کہ میری بیٹی چند یوم کی تھی اسے ناک بند ہوجانے کی وجہ سے تکلیف کا سامنا تھا۔ ڈاکٹر نے ڈراپس دئیے جو چند گھنٹے اثر کرتے پھر معاملہ جوںکا توں ہوجاتا‘ میں نے اسے یہ ہی استعمال کروایاسب حیران رہ گئے بچی پرسکون سوتی ہے اسے اب کوئی تکلیف بھی نہیں۔ میرے میاں ٹوٹکے وغیرہ کو تسلیم نہیں کرتے تھے مگر اب تو فین ہوگئے ہیں اور عبقری رسالے کے بارے میں نت نئے ٹوٹکے پوچھتے اور دوسروں کو بتاتے ہیں۔ آخر دس سال کا پرانا ناک بند اور رعشہ حلق میں گرنا جو بند ہوگیا۔اللہ آپ کو اور عبقری کو دن دگنی رات چوگنی ترقی دے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں