میرے پیرومرشد السلام علیکم!
سب سے پہلے میں اپنے معمولات کے متعلق آپ کو بیان کروں گا۔ پانچ وقت کی نماز کا معمول الحمدللہ جاری ہے۔ ہر نماز کے بعد انمول خزانہ نمبر 1 باقاعدگی سے پڑھتا ہوں۔ نماز فجر کے بعد سورہ یٰسین اور سورہ مزمل باقاعدگی سے پڑھتا ہوں اور آپ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق 11 مرتبہ درود ابراہیمی پڑھتا ہوں ۔ نماز فجر کے بعد 100 مرتبہ اللہ تعالیٰ کے11 نام پڑھتا ہوں۔ ”یَااَللّٰہُ، یَارَحمٰنُ، یَارَحِیمُ، یَاحَیُّ، یَاقَیُّومُ، یَاغَنِیُّ، یَامُغنِی ، یَافَتَّاحُ، یَاوَہَّابُ، یَاکَرِیمُ، یَالَطِیفُ کل ملا کر نماز فجر کے بعد تقریباً ایک گھنٹہ 10 منٹ لگتے ہیں۔ نماز فجر کے بعد 1 مرتبہ درود ابراہیمی 27 مرتبہ اَللّٰھُمَّ اغفِرلِی وَلِلمُومِنِینَ وَالمُومِنَاتِ وَالمُسلِمِینَ وَالمُسلِمَاتِ بھی پڑھتا ہوں۔ 27 مرتبہ اَستَغفِرُاللّٰہَ رَبِّی مِن کُلِّ ذَنبٍ وَّاَتُوبُ اِلَیہِ اور یہی معمول عشاءکے بعد بھی کرتا ہوں۔ عشاءکے بعد اوپر لکھی ہوئی چیزوں کے علاوہ 27 مرتبہ سورہ اخلاص بھی درود شریف سمیت پڑھتا ہوں۔ اللہ سے امید ہے کہ وہ مجھے یہ معمولات موت تک جاری رکھنے کی توفیق دے۔ آمین۔ الحمدللہ ان اعمال کی برکت سے دل کی دنیا بدل گئی اللہ کا تعلق ملا گھریلو مسائل حل ہوئے‘کاروباری تنگی ختم ہوئی‘قرضے اتر گئے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 664
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں