Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

الجھنوں سے نجات کیلئے ضرور پڑھیں (عظمٰی عبد الستار میمن‘ سکھر)

ماہنامہ عبقری - اگست 2010ء

یہ عمل شب قدر کے نام سے مشہور و معروف ہے‘ یہ عمل رمضان المبارک کا چاند دیکھ کر شروع کریں‘ یہ عمل سورة القدر کا انتہائی جلیل القدر عمل ہے جو کہ تیسویں پارہ میں ہے۔ سب سے پہلے 2 رکعت نفل صلوٰة الحاجات کے ادا کریں‘ پہلی رکعت میں الحمد شریف کے بعد سورة القریش13 بار اور دوسری رکعت میں سورة النصر 13 بار پڑھیں اور پھر اپنے مقاصد کیلئے دعا کریں۔ اس کے بعدجس نے مغرب اور عشاءخلوص نیت سے اداکی اس نے عمل کی تمام شرائط پوری کیں۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب کے طفیل ان کی حاجات پوری کیں۔ جن لوگوں کو اس عمل سے فائدہ پہنچے وہ مجھے‘ میرے والدین‘ بہن بھائیوں اور میرے اساتذہ کو ضرور دعاوں میں یاد رکھیں۔ رمضان المبارک کامہینہ کیسے گزاریں؟ ٭صبح آنکھ کھلتے ہی3 مرتبہ ”درود شریف“ پڑھیں اور اپنی ہتھیلیوں پر پھونکیں پھر یہ ہتھیلیاں چہرے پر پھیر لیں٭ روزے کی نیت کرنے کے بعد 21 مرتبہ ”یَامَالِکُ“ پڑھیں اور سینے پر پھونک ماریں٭ اپنا کام شروع کرنے سے پہلے21 مرتبہ ”یَاغَفَّارُ“ پڑھیں پھر اپنا کام شروع کریں٭ دوپہر ظہر کی نماز کے بعد21 مرتبہ ”یَاقَہَّارُ“ پڑھ لیں اور دل کی دھڑکن کی جگہ پھونکیں ٭ بعد ظہر تھوڑی دیر سونے کیلئے لیٹیں تو21 مرتبہ ”یَاخَبِیرُ“ پڑھیں ٭اگر کسی وقت غصہ آئے تو 21 مرتبہ ”یَاحَفِیظُ“پڑھیں٭اگر روزے میں قوت ختم ہورہی ہو تو21 مرتبہ ”یَامُقِیتُ“ پڑھیں اور انگلیوں پر پھونک لیں‘ سر سے لے کر پاوں تک سکون ملے گا٭ روزہ افطار سے کچھ دیر پہلے دستر خوان پر بیٹھیں اور21 بار ”یَاوَاسِعُ“ پڑھیں٭ عشاءنماز اور تراویح کے بعد 21 مرتبہ ”یَاقَوِیُّ“ پڑھیں٭ رات کو سوتے وقت سینے پر ہاتھ رکھ کر 100 مرتبہ ”یَابَاعِثُ“ پڑھیں اور پھر 21 مرتبہ درود شریف پڑھ کر سوجائیں٭ بستر پر لیٹنے کے بعد 19 مرتبہ ”اَللّٰھُمَّ بِاسمِکَ اَمُوتُ وَاَحیَا“ پڑھیں اس کے پڑھنے سے یہ فائدہ ہوگا کہ رمضان المبارک کے بعد آپ اپنے آپ کو ایک نیا انسان محسوس کرینگے۔کوشش کریں کہ ہر نماز کے بعد ایک بار سورہ فاتحہ‘ تین با سورہ اخلاص پڑھ کر تمام مرحومین کی روحوں کو بخشیں اس سے دلی سکون حاصل ہو گا۔ آزمودہ ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کا مجرب عمل جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ہم کلام ہونے کا یا ان کی زیارت کا خواہشمند ہو وہ رات کو سوتے وقت اس کی تسبیح پڑھے انشاءاللہ جلد ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہوگی۔ اِنَّ اللّٰہَ وَمَلٰئِکَتَہ یُصَلُّونَ عَلٰی النَّبِیِّ ط یَااَیُّھَااللَّذِینَ اٰمَنُوا صَلُّوا عَلَیہ وَسَلِّمواُ تَسلِیماً اولاد کی حیات اور مصیبت سے نجات اگر کسی شخص کی اولاد مرجاتی ہو زندہ نہ رہتی ہو‘ یا وہ کسی سخت مصیبت میں مبتلا رہتا ہو تو اس آیت کو روزانہ صبح و شام گیارہ دفعہ پڑھے‘ اللہ تعالیٰ زندگی والی اولاد نرینہ عنایت فرمائیں گے اور سخت سے سخت مصیبت بھی ٹل جائے گی۔ وَنَجَّینٰہ وَاَھلَہُ مِنَ الکَربِ العَظِیمِ
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 657 reviews.