Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روحانی بیماریوں کاروحانی علاج

ماہنامہ عبقری - اگست 2010ء

بیٹے کا حال میرے بیٹے کی عمر 6 سال ہے۔ غصہ اور ضد اس کے اندر بہت زیادہ ہے۔ ذرا ذرا سی باتوں پر چلانے لگتا ہے۔ چاہتا ہے کہ اس کی ہر خواہش فوراً پوری کی جائے۔ اس کی باتوں میں بہت زیادہ بچپنا ہے۔ ابھی تک اپنی بات دوسروں کو سمجھا نہیں سکتا کیونکہ وہ تتلا کر بولتا ہے۔ اکثر رات کو سوتے میں ڈر جاتا ہے اور رونے لگتا ہے۔ اندھیرے میں جانے سے ڈرتا ہے اور پڑھائی میں بھی کمزور ہے۔ (مسز آسیہ) جواب: اس مسئلے کے دو پہلو ہیں۔ اس طرح کی بعض کیفیات ماحول سے ڈر‘ خوف اور سختی سے پیدا ہوسکتی ہیں اور دوسرا پہلو یہ ہے کہ ذہنی اور اعصابی تربیت کی وہ رفتار نہیں ہے جو ہونی چاہیے۔ بہت سی علامات دوسرے پہلو کی نشان دہی کرتی ہیں۔ بچوں کی نفسیات کے کسی معالج سے مشورہ کرلینا بہتر ہوگا۔ ہوسکتا ہے کہ بالمشافہ ملاقات سے اصل وجوہات سامنے آجائیں۔ اگر ماحول میں سختی‘ ڈر‘ خوف اور اسی طرح کے دوسرے عوامل موجود ہیں تو ان کا سدباب کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ روزانہ تین مرتبہ کھجور پر ”یَااَللّٰہُ یَارَحَیمُ“ پڑھ کر دم کرکے بچے کو کھلائیں۔ بچہ رات کو سو جائے تو ایک بار اس کے سرہانے کھڑے ہوکر سورہ اخلاص مناسب بلند آواز سے پڑھ دیں کہ بچے کی نیند میں خلل نہ پڑے۔ تمام وظائف پر کم از کم چار ماہ کاربند رہیں۔ بہن کا مسئلہ یہ ہماری بہن کا مسئلہ ہے۔ ان کی دو بیٹیوں کی شادی ہوچکی ہے لیکن باقی دو بیٹیوں کے رشتوں میں تاخیر ہورہی ہے جسکی بظاہر کوئی وجہ سامنے نہیں ہے۔ دونوں تعلیم یافتہ اور اچھی شکل و صورت کی مالک ہیں۔ ہماری بہن بہت خوش اخلاق اور ملنسار ہے اور سارے خاند ان والے بہن کی تعریف کرتے ہیں۔ ان کی بیٹیاں بھی ان ہی کی طرح تمام امور میں ماہر ہیں۔ شادی میں مسلسل تاخیر کی وجہ سے بہن فکر مند رہنے لگی ہے اور اب تو ان کی صحت بھی متاثر ہورہی ہے۔ کسی نے انہیں بتایا کہ رشتوں کی بندش کی گئی ہے۔ ہمیں اس بات پر یقین نہیں آتا کیونکہ اس کی کوئی وجہ سمجھ میں نہیں آتی اور کسی سے بہن کے تعلقات بھی کشیدہ نہیں ہیں۔ (شاہینہ ستار۔ کراچی) جواب: بہن سے کہیں کہ وہ رات سونے سے پہلے اول آخر درود شریف کے ساتھ گیارہ بار سورة النساءکی آیت نمبر 113 پڑھ کر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں بیٹیوں کے رشتے کیلئے دعا کریں۔ صاحبزادیاں نماز عشاءکے بعد اول آخر درود شریف کے ساتھ سورہ اخلاص 21 بار پڑھ کر بارگاہ ایزدی میں دعا کیا کریں۔ صدقہ و خیرات کا بھی اہتمام پابندی سے کیا جائے۔ ان وظائف پر کم از کم 90 دنوں تک ضرور عمل کریں۔ ماضی و حال پانچ چھ سالوں سے والدہ کی ذہنی حالت عجیب ہے‘ بہکی ہوئی باتیں کرتی ہیں۔ کہتی ہیں کہ دشمن ہمارے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔ وہ میرے بچوں کو ضرور نقصان پہنچادیں گے تم لوگ احتیاط کرو۔ کبھی خود ہی زور زور سے باتیں کرنے لگتی ہیں اور یوں سمجھ میں آتا ہے کہ کسی سے لڑ رہی ہیں۔ کتنا بھی کہو‘ سمجھاو وہ توجہ دیتی ہیں نہ کسی کی بات تسلیم کرتی ہیں‘ کبھی بولتے بولتے ایسے خاموش ہوجاتی ہیں جیسے کسی گہری سوچ میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ ویسے گھر کے سب کام درست طریقے سے سر انجام دیتی ہیں۔ وہم‘ ڈر‘ خوف ان کے اندر بھرا ہوا ہے۔ گھر آئے لوگوں سے لڑپڑتی ہیں۔ رات کا بیشتر حصہ جاگ کر ٹہلتے ہوئے گزار دیتی ہیں‘ دن کو البتہ سکون سے رہتی ہیں۔ (نگہت‘ لاہور) جواب: صبح‘ شام پانی پر ایک سو ایک بار بِسمِ اللّٰہ شریف دم کرکے والدہ کو پلائیں۔ بہتر یہ ہے کہ کسی طرح والدہ کا طبی و نفسیاتی معائنہ کراکے علاج بھی کیا جائے۔ دوا اور دعا کے اصول پر عمل کرنے سے انشاءاللہ والدہ کی ذہنی حالت بہتر ہوجائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ والدہ کے ماضی و حال کے تمام حالات کو بھی ذہن میں رکھیں اور حکیمانہ انداز میں والدہ کا ذہنی و جسمانی طور پر پورا پورا خیال رکھا جائے اور ان کی دل جوئی کی جائے۔ قسمت کی ناراضگی والدین کے انتقال کے بعد ایک مایوس و محروم زندگی گزار رہی ہوں۔ ایک لمحہ سکون کا میسر نہیں ہے۔ دل برداشتہ ہوچکی ہوں۔ گزرتی عمر کے حوالے سے لوگ بہت سی باتیں کرتے ہیں۔ صاف ظاہر ہے کہ میری قسمت مجھ سے ناراض ہے یا پھر کسی نے بندش وغیرہ کرادی ہے۔ میری کوئی خواہش پوری نہیں ہوتی۔ (پوشیدہ) جواب: فرمان الٰہی ہے کہ مجھ سے مایوس ہونا گویا میرا اور میری قدرت کا انکار ہے لہٰذا ہمیشہ اللہ پر یقین کو قائم رکھیں اور اس یقین کو قوت دینے کے لئے روزانہ نماز فجر کے بعد اور اگر یہ ممکن نہ ہو تو نماز عشاءکے بعد سورہ توبہ کی آخری آیت 41 مرتبہ پڑھ کر بارگاہ الٰہی میں دعا کریں۔ اپنی طرف سے نتائج ذہن میں نہ رکھیں بلکہ اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں۔ انشاءاللہ نتائج سامنے آئیں گے اور آپ کا دل مطمئن ہوجائے گا۔ ویران زندگی اوہام اور پریشان کن خیالات کی بھرمار رہتی ہے‘ زندگی ویران اور افسردہ لگتی ہے‘ خوف کی زیادتی ہے ‘ایک سال شدید ذہنی دباو میں رہی ہوں‘ کبھی کبھی لگتا ہے کہ جیسے دل اچانک بند ہوجائے گا۔ سوتے سوتے اچانک بلاوجہ آنکھ کھل جاتی ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ زندگی مایوس کن ہوتی جارہی ہے۔ (اطہر....کراچی) جواب: نماز فجر کے بعد چلتے پھرتے پندرہ بیس منٹ تک دل ہی دل میں اسم ذات اَللّٰہُ اَللّٰہُ کا ورد پوری توجہ سے کریں۔ رات سونے سے پہلے سورہ فاتحہ اور سورہ فلق تین تین بار پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے ہاتھ چہرے پر پھیر لیا کریں انشاءاللہ خوف کا خاتمہ ہوجائے گا۔ عامل ہمارے محلے میں ایک صاحب آتے تھے جو خود کو بڑا عامل بتاتے تھے۔ ہمارے والد ین اس سے بڑے متاثر ہوئے اور اس شخص کا آنا جانا ہمارے گھر میں ہوگیا۔ ہمارے بڑے بھائی اسے پسند نہیں کرتے تھے اور اس کے دعوی کو تسلیم بھی نہیں کرتے تھے۔ بار بار گھر آنے کی وجہ سے گھر کے دوسرے افراد بھی اس شخص سے بیزار رہنے لگے۔ ایک روز والد صاحب کی کسی بات پر وہ خفاءہوگئے اور غصے میں آکر کہنے لگے کہ اب میں تمہیں مزا چکھاوں گا۔ یہ کہہ کر وہ کہیں چلے گئے۔ اس واقعہ کے کچھ عرصہ بعد والد صاحب کی اچھی بھلی ملازمت ختم ہوگئی‘ بظاہر کوئی بڑی بات نہیں تھی لیکن مالکان نے والد صاحب کو جواب دیدیا۔ والد صاحب نے اپنا کام شروع کیا لیکن وہ بھی نہ چل سکا۔ اب ہم لوگ سال بڑی سخت پریشانی کی حالت میں گزاررہے ہیں‘ بنتے ہوئے کام بگڑ جاتے ہیں‘ کسی سے سنا ہے کہ وہ صاحب کہتے ہیں کہ میں نے ان کاکاروبار باندھ دیا ہے۔ (رخشندہ) جواب: والد صاحب سے کہیں کہ وہ وہم نہ کریں‘ اللہ تعالیٰ کی قدرت پر یقین رکھیں اور نماز فجر کے بعد اور رات سونے سے پہلے سات بار سورہ فلق پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے ہاتھ چہرے اور پورے جسم پر پھیر لیں‘ علاوہ ازیں نماز مغرب کے بعد تین بار سورہ فلق پانی پر دم کرکے پی لیا کریں۔ گھر کا کوئی بھی فرد نماز عشاءکے بعد سورہ بقرہ کی تلاوت کرکے اللہ تعالیٰ سے حالات بہتر ہونے کی دعا کرے۔ سورہ بقرہ کا عمل والد صاحب کرلیں تو زیادہ بہتر ہے۔ کم از کم چالیس روز تک ان وظائف پر عمل کریں۔ انشاءاللہ ہر قسم کے جادو سے نجات ہوگی۔ بعدازاں خط کے ذریعے مطلع کریں۔ وہم کا اثر تین سال پہلے بخار ہوا‘ ٹھیک ہونے کے بعد دماغی طور پر انتشار کا شکار رہنے لگا ہوں۔ اگلے سال ملیریا ہوا اور اس کے بعد معدے کی خرابی کی وجہ سے بخار میں مبتلا ہوگیا۔ ذہن سے بیماری کا خوف نہیں جاتا۔ گھر سے باہر نہیں نکلتا کہ کہیں دھوپ سے بیمار نہ ہو جاوں۔ ذرا ذرا سی بات پر غصہ آجاتا ہے۔ کبھی وہم ہوجاتا ہے کہ جسم میں خون کم ہوگیا ہے۔ ڈاکٹر سمجھاتے ہیں کہ تم بالکل ٹھیک ہو لیکن مجھے اطمینان نہیں ہوتا۔ جواب: روزانہ صبح وشام پانی پر سات بار بِسمِ اللّٰہ شریف اور گیارہ گیارہ بار سورہ آل عمران کی ابتدائی دو آیات دم کرکے پی لیا کریں۔ انشاءاللہ ذہنی و جسمانی بے اعتدالیوں کا خاتمہ ہوجائے گا۔ وضو کے دوران وہم و شک مجھ پر غالب رہنے لگا ہے۔ نماز کی پابند ہوں لیکن ادائیگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وضو کے دوران اطمینان نہیں ہوتا کہ درست کیا ہے۔ لہٰذا کافی وقت صرف کرتی ہوں اور بار بار اعضاءکو دھوتی ہوں۔ نماز کے دوران بھی اسی طرح کی حالت ہوجاتی ہے۔ کبھی رکعت کی تعداد پر شک ہوجاتا ہے اور کبھی دوسرے خیالات پریشان کرنے لگتے ہیں۔ کپڑے ذرا بھی کسی چیز سے مس ہوجائیں تو ناپاکی کا خیال دل میں کانٹے کی طرح چبھنے لگتا ہے گھر والے سمجھاتے ہیں لیکن میں اپنے اندر موجود احساسات کو ختم کرنے میں تاحال ناکام ہوں۔ (آمنہ‘ لیہ) جواب: ہر نماز کے بعد تیسرا کلمہ تین بار پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے ہاتھ چہرے پر پھیرلیا کریں۔ نماز فجر کے کچھ دیر بعد پانی پر یَااَللّٰہُ یَارَبَّ الرَّحِیمِ ایک سو ایک بار دم کرکے پانی پی لیا کریں۔ غذا میں نمک کا استعمال کم کریں۔ سبزیاں اور پھل اعتدال پسندی سے کھائیں انشاءاللہ وہم پر مبنی خیالات کا خاتمہ ہوجائے گا۔ ارادہ میں کالج کی طالبہ ہوں۔ جب بھی کوئی کام شروع کرتی ہوں یا کسی کام کا منصوبہ بناتی ہوں تو پہلے پہلے میرا ارادہ بہت مضبوط ہوتا ہے جوش و خروش بھی زیادہ ہوتا ہے لیکن کچھ عرصہ بعد یا کام شروع کرنے کے بعد یہ محسوس ہوتا ہے کہ میں یہ کام نہیں کرسکوں گی یا پھر میری دلچسپی ختم ہونے لگتی ہے۔ کبھی یہ خیال شدت سے آنے لگتا ہے کہ میرا فیصلہ درست نہیں تھا۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ میں کوئی کام باحسن و خوبی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچاسکتی۔ تعلیمی معاملات میں بھی یہ کمزوری مختلف طرح سے اثر انداز ہورہی ہے۔ مستقل مزاجی کی کمی نے مجھے کئی معاملات میں نقصان پہنچایا ہے۔ (کرن بشیر‘ راولپنڈی) جواب: نماز فجر کے بعد چلتے پھرتے دل ہی دل میں اَللّٰہُ اَللّٰہُ کا ذکر پندرہ بیس منٹ تک کیا کریں۔ رات سونے سے پہلے سورہ آل عمران کی دوسری آیت ایک بار پڑھ کر سوجائیں۔ کم از کم چار ماہ ضرور ان وظائف پر عمل کریں۔ جن دنوں میں مجبوراً نہ پڑھ سکیں۔ وہ شمار کرکے بعد میں پورے کرلیں۔ حصول برکت ہم نے کثیررقم صرف کرکے گھر خریدا جو کافی وسیع و عریض ہے۔ سال بھر سے کوشش کررہے ہیں کہ اسے معقول کرائے پر اٹھادیں لیکن مسلسل ناکامی ہورہی ہے۔ لوگ گھر دیکھ کر جاتے ہیں لیکن کوئی جواب نہیں دیتے۔ جو لوگ دلچسپی ظاہر کرتے ہیں‘ ان کی کرایہ کی پیشکش کم ہوتی ہے۔ شوہر کی آمدنی کم تو نہیں لیکن پھر بھی اخراجات کی زیادتی کی وجہ سے تنگی ہوجاتی ہے۔ پیسوں میں برکت نہیں ہے‘کوئی نہ کوئی ایسی بات ہوجاتی ہے جس سے اخراجات بڑھ جاتے ہیں۔ مکان کی خریداری پر بھی اچھی خاصی رقم صرف ہوچکی ہے لہٰذا معاشی طور پر ہم دباو میں ہیں مکان فروخت کرنا بھی نہیں چاہتے۔ (مسز انوار) جواب: نماز عشاءکے بعد اول آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف کے ساتھ تین بار ”آیت الکرسی“ پڑھ کر دعا کیا کریں۔ آمدنی کے ذرائع کا خیال کریں اور جس قدر بھی استطاعت ہو‘ ضرورت مند افراد اور فلاحی کاموں میں اپنی آمدنی کا ایک حصہ ضرور خرچ کیا کریں۔ اللہ پر توکل کرکے اس سے بہتری و رہنمائی کی دعا کرتے رہیں۔ دیر ہونے میں کوئی نہ کوئی مصلحت و بہتری ہوگی۔ انشاءاللہ نتیجہ آپ کے حق میں بہتر ہوگا‘ اللہ پر ہر حال میں بھروسہ کرنا ضروری ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 653 reviews.