Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

صدقہ اور دعا کے انوکھے کرشمے (محمدفاروق‘ کراچی)

ماہنامہ عبقری - اگست 2010ء

یہ آج سے کوئی ایک سال قبل کی بات ہے کہ میں کراچی سے ایبٹ آباد چھٹی پرگیا ہوا تھا اور واپسی کیلئے میں نے ہزارہ ایکسپریس پر بکنگ کروائی ہوئی تھی جو کہ اس وقت راولپنڈی سے سہ پہر چار بجے چلا کرتی تھی۔ میں ایبٹ آباد سے تقریباً ایک بجے ویگن میں بیٹھا میرے ساتھ گاوں کا ایک اور دوست بھی شریک سفر ہوگیا۔ میرا خیال اور اندازہ تھا کہ میں تین یا ساڑھے تین بجے تک راولپنڈی پہنچ جاوں گا اور آرام سے چار بجے گاڑی تک پہنچ جاوںگا کیونکہ ایبٹ آباد سے راولپنڈی دو گھنٹے کا سفر ہے تاہم ٹریفک کے رش کی وجہ سے ویگن راستے میں کافی لیٹ ہوگئی جب ہماری ویگن ٹیکسلا پہنچی تو اس وقت پونے چار ہورہے تھے یعنی گاڑی کے چلنے میں صرف پندرہ منٹ باقی رہ گئے تھے میں نے ایک اور مسافر سے پوچھا کہ راولپنڈی ابھی کتنی دور ہے تو انہوں نے کہا کہ سفر تو صرف بیس منٹ کا ہے تاہم رش کی وجہ سے آدھا گھنٹہ لگ جائے گا۔ اب میں انتہائی پریشان ہوا کہ اب تو کوئی صورت بھی نہیں کہ میں گاڑی تک پہنچ جاوں میری پریشانی کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ میری بکنگ فری واوچر پر تھی اور ٹکٹ کے واپسی کی صورت میں مجھے ڈھائی‘ تین سو روپے ملتے اور میرے پاس اتنے بھی پیسے نہ تھے کہ میں دوبارہ نوسویا ہزار روپے کا ٹکٹ لے کر کسی دوسری گاڑی پر چلاجاوں۔ اسی پریشانی کے عالم میں مجھے عبقری میں شائع ہونے والا ایک عمل دعا کی قبولیت کیلئے یاد آیا کہ ایک دفعہ درودشریف‘ ایک دفعہ الحمدشریف‘ تین دفعہ قل شریف اور پھر ایک دفعہ درود شریف پڑھ کر دعا کی جائے تو دعا ضرور قبول ہوتی ہے۔ اب میں نے اپنے دوسرے ساتھی کو بھی کہا کہ بھائی اب بظاہر ایسی صورت تو نظر نہیں آتی کہ ہم گاڑی تک پہنچ سکیں تاہم آپ بھی اللہ تعالیٰ کے حضور گڑ گڑا کر دعا کریں میں بھی اللہ تعالیٰ سے نہایت توجہ عاجزی وانکساری سے دعا کرتا ہوں شاید کوئی سبب بن جائے اب میں نے یہ عمل پڑھ کر دل ہی دل میں اللہ تعالیٰ سے التجا کی اے اللہ دنیا کا کون سا مسئلہ‘ کون سا کام اور کون سی مشکل ہے جو تیرے احاطہ قدرت سے باہر ہو۔ گاڑی خراب بھی ہوسکتی ہے‘ گاڑی لیٹ بھی ہوسکتی ہے وغیرہ وغیرہ اور جب ہم دونوں راولپنڈی پلیٹ فارم پر ٹرین پر سوار ہونے کے لئے پہنچے تو اعلان کی آواز ہمارے کانوں تک پہنچی کہ ٹھیک دس منٹ بعد گاڑی روانہ ہوگی‘ ہم فوراً اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سجدہ ریز ہوئے اللہ کالاکھ لاکھ شکر ادا کیا کہ اللہ نے ہماری دعا کو قبول فرمایا اور ہماری پریشانی کو دور فرمایا۔ اب گاڑی کس وجہ سے لیٹ ہوئی اس کی کوئی بھی وجہ ہوسکتی ہے تاہم میرے نزدیک اس کی وجہ صرف اور صرف میری دعا کی قبولیت ہی ہے۔ ایک صاحب فرمانے لگے میں نے سونا کھینچنے والی مشین خریدی‘ ایسے ہوا کہ شاگرد نے مشین الٹی لگادی میں نے مشین والے کو بلایا‘ مشین والے نے کہا اس کا کوئی حل نہیں ہے میں بڑا پریشان ہوا مشین والا کہنے لگا مشین دوبارہ لگے گی‘ صاحب کہتے ہیں میں نے 5 روپے اللہ کے راستے میں صدقہ کیا اور اس کے ساتھ اللہ کی بارگاہ میں دو نفل صلوٰة الحاجہ ادا کیے اوراللہ کے حضور رو رو کر دعاکی کہ اے اللہ ! تو ہی بگڑی بنانے والا ہے۔ اس صدقے ‘ نمازاور دعا کی برکت سے مشین خودبخود سیدھی ہوگئی ۔ مشین والا بھی حیران رہ گیا۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 646 reviews.