Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

گھریلو جھگڑے ختم

ماہنامہ عبقری - اگست 2010ء

اگر میاں بیوی میں اَن بَن ہو گئی ہو اور کوئی صورت صلح و صفائی کی نظر نہ آئے۔ تو ان میں جو فریق مائل بہ صلح ہو اس کو یہ تعویذ لکھ کر دیا جائے۔ برائے حب جمعرات کی شب کوآخری پہر میں دو رکعت نماز پڑھے پھر آیات لَقَد جَائَ کُم رَسُول مِّن اَنفُسِکُم آخر سورة تک تیس بار پڑھے۔ اس کے بعد سو مرتبہ درود شریف ورد کر کے یہ دعا کرے ۔ اَللّٰھُمَّ حَبِّب اِلَیَّ خَاضِعًا ذَلِیلًا مِن غَیرِ مُھلَةٍ وَاشغِلہُ بِمُجَبَّتِی اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَی ئٍ قَدِیرo زوجین کی محبت کیلئے اگر میاں بیوی میں اَن بَن ہو گئی ہو اور کوئی صورت صلح و صفائی کی نظر نہ آئے۔ تو ان میں جو فریق مائل بہ صلح ہو اس کو یہ تعویذ لکھ کر دیا جائے کہ اپنے پاس رکھے۔ وَاِن خِفتُم شِقَاقَ بَینِھِمَا فَابعَثُوا حَکَمًا مِّن اَہلِہ وَحَکَمًا مِّن اَہلِھَا اِن یُرِیدَا اِصلَاحًا یُّوَفِّقِ اللّٰہُ بَینَھُمَا وَاِنِ امرَاَ ة خَافَت مِن بَعلِھَا نُشُوزًا اَو اِعرَاضَا فَلَا جُنَاحَ علیہمَا اَن یُّصلِحَا بَینَھُمَا صُلحًا وَالصُّلحُ خَیر۔ عَسَی اللّٰہُ اَن یَّجعَلَ بَینَکُم وَ بَینَ الَّذِینَ عَادَیتُم مِنہُم مَوَدَّة حصول مرادات فجر کی سنتیں پڑھ کر فرض نماز سے پہلے سورہ یٰسین پڑھنی شروع کر دے۔ جب پہلی مرتبہ مبین آئے تو پھر سرے سے شروع کر دے پھر دوسرے کلمہ مبین پر از سر نو پڑھنے لگے اسی طرح تیسرے اور چوتھے پر نئے سرے سے پڑھنا شروع کر ے۔ سورہ ہذا میں یہ کلمہ سات مرتبہ آیا ہے۔ پس آٹھ مرتبہ سورہ کو شروع کرنا ہو گا اور اس طرح سے تقریباً پونے دو پارہ کے برابر قرات کرنی پڑتی ہے۔ اس کے بعد اپنا مقصد پیش نظر رکھ کر دعا مانگے۔ چالیس روز تک یہ امر جاری رہے۔ انشاءاللہ اس اثناءمیں مراد حاصل ہو جائے گی۔ حافظ نذیر احمد خاں دہلوی مرحوم لکھتے ہیں کہ میں نے تحصیل علم کے بعد حصول روزگار کیلئے یہ عمل کیا تھا تو چند روز کے بعد ایک بیش قرار ملازمت مل گئی۔ (مزید ایسے بہترین روحانی نسخے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات“ کا مطالعہ کریں)(نوٹ: جو عمل آزمائیں تفصیل سے لکھیں لاکھوں کانفع‘ آپکا صدقہ جاریہ)
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 643 reviews.