Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حضرت علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ کے خاص وظائف

ماہنامہ عبقری - اگست 2010ء

ہر ماہ کسی ایک بزرگ کی زندگی کے آزمودہ روحانی نچوڑ آپ عبقری میں پڑھیں۔ ہر قسم کی آفات و بلیات سے نجات قتل و غارت گری‘ لوٹ مار‘ ظلم و زیادتی کے دور میں ختم خواجگان ہر قسم کے ظلم و زیادتی سے محفوظ رہنے کا بڑا ذریعہ ہے۔ اکیلے پڑھ لے یا سب گھر والے یا اہل محلہ مل کر پڑھ لیں۔ انشاءاللہ تعالیٰ ہر قسم کی ناگہانی آفات و بلیات سے محفوظ رہیں گے اور دشمن ذلیل و ناکام ہوگا۔ ختم خواجگان پڑھنے کا طریقہ یہ ہے: اول دس بار درود شریف (کوئی بھی درود شریف جو یاد ہو پڑھے ورنہ نماز والا درود شریف پڑھ لے) نماز والا درود شریف درود ابراہیمی ہے۔ اس کے بعد 360 بار لَاحَولَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰہِ لَا مَلجَاَ وَلَا مَنجَا مِنَ اللّٰہِ اِلَّا اِلَیہِ۔ اس کے بعد 360 مرتبہ سورہ الم نشرح پڑھے۔ اس کے بعد 360 مرتبہ لَاحَولَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰہِ لَا مَلجَاَ وَلَا مَنجَا مِنَ اللّٰہِ اِلَّا اِلَیہِ۔ اس کے بعد دس مرتبہ درود شریف پڑھ کر دعا کرلیں۔ انشاءاللہ تعالیٰ ہر قسم کے جانی و مالی نقصان سے محفوظ رہیں گے۔ جادو کا اثر زائل کرنے کیلئے اگر کسی نے کسی پر جادو کیا ہو یا کالے علم کے ذریعے تباہی و بربادی کا وار کیا ہو تو اس سے بچنے کیلئے ”یَامُمِیتُ“ کو سات روز تک سات ہزار مرتبہ روزانہ پڑھیں اور پانی پر پھونک کر خود پئیں یا جادو سے متاثر آدمی کو پلائیں۔ انشاءاللہ جادو کا اثر ختم ہوجائے گا بلکہ الٹا جادو کرنے والے پر اسی کا اثر پڑے گا اگر کبھی محسوس کریںکہ کہیں سفلی وار ہونے والا ہے تو پھر بھی اسے پڑھیں انشاءاللہ آپ حفاظت سے رہیں گے۔ ہائی بلڈ پریشر کا علاج یہ اسم ہائی بلڈپریشر کے مرض کیلئے بہت مفید ہے لہٰذا ہائی بلڈپریشر میں جب پانی پئیں تو مندرجہ ذیل وظیفہ سات مرتبہ پڑھیں۔ انشاءاللہ ہائی بلڈپریشر نارمل رہے گا۔ ”یَاحَیُّ قَبلَ کُلِّ شَی ئٍ یَاحَیُّ بَعدَ کُلِّ شَی ئٍ“ پاگل کتے کے کاٹنے کا علاج اگر کسی کو اللہ نہ کرے پاگل کتا کاٹ لے یا کسی کو کاٹ کر کتا پاگل ہوجائے تو اول گیارہ بار یہ درود شریف پڑھے: اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَولٰنَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَعَلٰی نُوحِ نَبِیِّکَ۔ سَلٰم عَلٰی نُوحٍ فِی العٰلَمِینَ ط اِنَّا کَذٰلِکَ نَجزِی المُحسِنِینَ ط اس کے بعد تیسرا کلمہ‘ کلمہ تمجید گیارہ بار پڑھیں۔ اس کے بعد مندرجہ بالا درود شریف گیارہ بار پڑھیں۔ ان سب کو پڑھ کر چکنی مٹی کو پانی سے گوندھ کر اس پر دم کریں اور اس کی سات گولیاں بنائیں اور وہ گولیاں سات نابالغ بچوں کو دیں پھر ہر بچے سے ایک ایک گولی لے کر زمین پر مار کر توڑ دیں۔ یہ عمل تین دن تک جاری رکھیں۔ انشاءاللہ تعالیٰ مریض صحت یاب ہوگا۔ تیسرے دن ایک نمازی آدمی سے جو سگریٹ‘ بیڑی‘ حقہ نہ پیتا ہو اور نہ تمباکو کا پان کھاتا ہو۔ سوا پاو سوجی کا حلوا تیار کرائیں۔ حلوا تیار کرنے سے قبل اس کو وضو کرائیں اور اس حلوے کا ثواب حضرت خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ کی روح مبارک کو بخشیں۔ انشاءاللہ تعالیٰ مریض باولے کتے کے کاٹے کے اثرات بد سے محفوظ رہے گا۔یہ عمل مکمل توجہ اور یقین سے کیا جائے تو فائدہ ہوگا۔ گمشدہ کی واپسی کیلئے رات کو جب گھر کے سب افراد گہری نیند سوجائیں تو اٹھ کر تازہ وضو کرے اور گھر کے چاروں گوشوں (کونوں) میں کھڑے ہوکر ہر گوشے میں ستر (70) بار پڑھے یَامُجِید‘ رَدِّ عَلَیَّ (فلاں بن فلاں) (فلاں بن فلاں کی جگہ گمشدہ کا نام لے) یہ عمل سات دن متواتر کرے انشاءاللہ تعالیٰ سات دن میں گمشدہ آجائے گا یا اس کی خبر مل جائے گی۔ شریر آدمی کے شر سے حفاظت کیلئے شریر آدمی کے شر سے بچنے کیلئے اول تین بار درودشریف پڑھے اس کے بعد دس بار بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِپڑھے آخر میں تین بار درود شریف پڑھے۔انشاءاللہ اس عمل کی برکت سے پتھر سے پتھر دل نرم ہوجائے گا اور کسی قسم کا نقصان نہ پہنچا سکے گا۔ رشتہ دار ناراض ہوگئے ہوں تو اگر کوئی شخص چاہتا ہے کہ اس کا کوئی عزیز‘ رشتہ دار‘ بیٹا‘ بیٹی‘ والد‘ والدہ اس سے ناراض ہوگئے ہوں اور کسی صورت راضی نہ ہوتے ہوں تو سات سو چھیاسی (786) بار پانی کی ایک بوتل پر باوضوبِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِپڑھ کر دم کریں اور وہ پانی اس شخص کو پلادیں۔ انشاءاللہ آپس میں محبت کا رشتہ دوبارہ قائم ہوجائے گا۔ مجرب عمل ہے۔ شاندار حافظہ کیلئے اگر کند ذہن بچے کو یا طالب علم کو 131 مرتبہ پانی پر دم کرکے درج ذیل آیت روزانہ پلائیں انشاءاللہ اسکی برکت سے وہ عالم فاضل ہوجائیگا۔وَعَلَّمَکَ مَالَم تَکُن تَعلَمطوَکَانَ فَضلُ اللّٰہِ عَلَیکَ عَظِیمًاo (پ 5 آیت نمبر 113 سورة النسائ)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 641 reviews.