Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جو میں نے دیکھا سنا اور سوچا حال دل

ماہنامہ عبقری - اگست 2010ء

کہنے لگے میرے گھر میں دوائیاں‘ گولیاں ‘سیرپ اور کیپسول کبھی داخل نہیں ہوئے میں حیران ہوا 5 بچے اور گھر میں ڈاکٹر اور ڈاکٹر کی ادویات نہ آئیں آخر کیسے ممکن ہے؟ بڑے اعتماد سے کہنے لگے ہاں ایسا ہی ہے کیونکہ میرے پاس بیماریوں سے بچاو کا ایک ویکسین ہے جو ہر بیماری کیلئے انوکھا اور لاجواب ہے بس یوں کیا اور بیماریاں ختم بلکہ میرے گھر میں بیماری داخل ہی نہیں ہوتی آخر بیماری داخل کیوں ہو کیونکہ اس بیماری کا میں پہلے ہی حل کرچکا ہوتا ہوں وہ حل یہ خاص عمل ہے پھر یہ خاص عمل میں نے کئی لوگوں کو بتایا جس جس کوبھی بتایا اسی کو فائدہ ہوا کوئی ایک شخص ایسا نہیں جس کو بتایا ہو اور اسے فائدہ نہ ہوا ہو ورنہ ہر فرد اس کے فائدہ سے مستفید ہوتا ہے۔ میں اپنے سسرال جب بھی جاتا ہوں لوگ اپنے بچوں کو لے کر آجاتے ہیں آپ دم کردیں کیونکہ آپ کے دم سے بیماریاں ختم اور بچے تندرست ہوجاتے ہیں حالانکہ میںنہ کوئی عامل کامل ہوںاور نہ ولی‘ ایک دفعہ میں اچانک اپنے سسرال گیا ایک بچہ سخت بیمار تھا میں نے درج ذیل اعمال پڑھ کر اسے دم کیا وہ تندرست ہوگیا اب لوگ میرا انتظار کرتے ہیں۔ یہ اعمال میں بھی پڑھتا ہوں اور میری بیوی بھی پڑھتی ہے‘ ایک بوتل پانی کی رکھی ہوئی ہے سب گھر والے اسی میں پڑھ کر دم کردیتے ہیں اور اسی میں سے پانی پیتے رہتے ہیں بس یہی اصل نسخہ ہے قارئین !واقعی جنہوں نے بتایا ان کے بتانے کے بعد اسے آزمایا اورنہایت مفید پایا آپ کی خدمت میں پیش ہے۔ اول و آخر درود شریف ابراہیمی 3 بار 7 بار سورة فاتحہ مع تسمیہ ایک بار آیت الکرسی 3-3 بار آخری چاروں قل‘ 3 بار بِسمِ اللّٰہِ لَایَضُرُّ مَعَ اِسمِہ شَیئ فِی الاَرضِ وَلَا فِی السَّمَائِ وَہُوَ السَّمِیعُ العَلِیم3 بار اَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِن شَرِّ مَاخَلَقَ 7 بار وَاِلٰھُکُم اِلٰہ وَّاحِد لَااِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الرَّحمٰنُ الرَّحِیم ....7بار ....7بارآیت الکرسی مکمل‘ مَاشَائَ اللّٰہ لاَحَولَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰہِ 1باریہ عمل ہر نماز کے بعد صبح و شام مستقل کریں زندگی کا معمول بنالیں تو کمال ہوگا۔ قارئین! اس مبارک ماہ کے رسالہ میں انتہائی محنت کے ساتھ اولیاءاللہ کے نہایت آزمودہ وظائف اور رمضان کے حوالے سے بڑوں کے سالہاسال سے گھریلو آزمودہ ٹوٹکوں ‘تجربات اور نورانی عبادات سے آراستہ کیا گیا ہے جو عمل یا ٹوٹکہ آزمائیں اس کے فوائد ضرور لکھیں۔ لاکھوں کا نفع ہوگا اور آپ کا صدقہ جاریہ۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 629 reviews.