Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مثالی خواتین کیلئے عظیم خوشخبریاں (روحہ شہزادی‘یزمان منڈی)

ماہنامہ عبقری - جولائی 2010ء

اسلام نے عورت کو وہ مقام عطا فرمایا جو مقام کسی اور مذہب نے عورت کو نہیں دیا۔ معاشرے میں عورت کا مقام بتانے کیلئے اللہ رب العزت نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی کو ایسے وقت میں بھیجا جب کہ عورت کا کوئی پرسان حال نہ تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے ارشادات اور پچھلی قوموں کے واقعات بیان فرمائے جس سے عورت کو جس کی اس وقت معاشرے میں کوئی حیثیت و وقعت نہ تھی معاشرے میں اعلیٰ مقام حاصل ہوا۔ چنانچہ بہت ہی ضروری ہے کہ تمام خواتین ان فرمودات پر عمل کریں جن سے انہیں آخرت میں بھی اعلیٰ مقام حاصل ہو کیونکہ اصل زندگی تو آخرت کی ہے۔ عورت.... جس نے اپنی عزت کو محفوظ رکھا‘ عصمت کو داغدار نہ ہونے دیا‘ عفت کو گدلا نہ ہونے دیا ‘اپنی آبرو کو اس طرح سنبھال کر رکھا جس طرح کوئی مالدار اپنے مرجان اور یاقوت ڈاکووں اور چوروں سے محفوظ کرکے رکھتا ہے‘ وہ عورت اللہ کی ولی ہے‘ وہ اللہ کے ہاں بڑا مقام رکھتی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو عورت اپنے شوہر کی فرمانبردار ہو اس کیلئے پرندے ہواوں میں‘ مچھلیاں دریا میں‘ فرشتے آسمانوں میں استغفار کرتے ہیں۔ (تفسیر بحرمحیط) جو عورت نماز اور روزہ کی پابندی کرے‘ پاکدامن رہے اور اپنے شوہر کی تابعداری کرے اس کو اختیار ہے جس دروازے سے چاہے جنت میں داخل ہوجائے۔ (مشکوٰة) پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دائیں ہاتھ کی دو انگلیں ملاتے ہوئے صحابہ کرام کو فرمایا کہ ”ملگجے(یعنی میلے کچیلے) چہرے والی خاتون جنت میں اس طرح میرے ساتھ ہوگی“ گویا خواتین کیلئے گھر کا کام باعث جنت ہے بشرطیکہ کہ وہ اللہ کا ذکر اور شکر ادا کرنے والی زبان رکھتی ہوں۔ ایک حاملہ عورت کی دو رکعت کی نماز بغیر حاملہ عورت کی اسی رکعتوں سے بہتر ہے۔ جو عورت بچوں کو اپنا دودھ پلاتی ہے اسے اللہ تعالیٰ ایک ایک بوند پر ایک ایک نیکی عطا فرماتے ہیں۔ جب شوہر پریشان حال گھر آئے اور اس کی بیوی اس کو ”مرحبا“ کہے اور تسلی دے تو اللہ تعالیٰ اس عورت کو 1/2 جہاد کا ثواب عطا فرماتے ہیں۔ جو عورت اپنے بچے کے رونے سے رات بھر نہ سوسکے اللہ اس کو بیس غلام آزاد کرنے کا اجر عنایت فرماتے ہیں۔ جو شخص اپنی بیوی کو محبت ورحمت کی نگاہ سے دیکھے اور بیوی شوہر کو محبت ورحمت کی نگاہ سے دیکھے تو اللہ تعالیٰ دونوں کو محبت و رحمت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ جو عورت اپنے شوہر کو اللہ کے راستے میں بھیجے اور خودگھر میں آداب کی رعایت کرتے ہوئے رہے وہ عورت مرد سے پانچ سو سال پہلے جنت میں جائیگی اور ستر ہزار فرشتوں اور حوروں کی سردار ہوگی۔ اس عورت کو جنت میں غسل دیا جائیگا وہ ”یاقوت“ کے گھوڑے پر سوار ہوکر اپنے خاندان کا انتظار کریگی۔ جوعورت اپنے بچے کی بیماری کی وجہ سے سو نہ سکے اور اپنے بچے کو آرام دینے کی کوشش کرے تو اللہ تعالیٰ اس کے تمام گناہ معاف فرمادیتے ہیں اور اس کو بارہ سال کی مقبول عبادت کا ثواب ملتا ہے۔ جو عورت اپنی گائے یا بھینس کا دودھ بسم اللہ پڑھ کر دوہے وہ جانور اس عورت کو دعائیں دیتا ہے۔ جو عورت بسم اللہ پڑھ کر آٹا گوندھے اللہ تعالیٰ اس کی روزی میں برکت ڈال دیتے ہیں۔ جو عورت ذکر کرتے ہوئے جھاڑو دے اللہ تعالیٰ اس کو خانہ کعبہ میں جھاڑو دینے جتنا ثواب عنایت کرتے ہیں۔ جو عورت حاملہ ہو اس کی رات عبادت کی رات اور دن روزہ میں شمار ہوتا ہے۔ جب کسی عورت کا بچہ پیدا ہوجائے تو اس کیلئے ستر سال کی نماز اور روزے کا ثواب لکھا جاتا ہے اورعورت بچہ پیدا ہونے میں جو تکلیف برداشت کرتی ہے ہر رگ کے درد پر ایک ایک حج کا ثواب اس کے نامہ اعمال میں لکھا جاتا ہے۔ جب بچہ رات کو روئے‘ ماں بددعا دئیے بغیر دودھ پلائے تو اس کو ایک سال کی نماز اور روزے کا ثواب ملے گا۔ جب بچے کا دودھ پینے کا وقت پورا ہوجائے تو آسمان سے ایک فرشتہ آکر اس عورت کو خوشخبری سناتا ہے کہ اے عورت اللہ نے تجھ پر جنت واجب کردی۔ جب شوہر سفر سے واپس آئے اور عورت اس کو کھانا کھلائے اور اس دوران اس نے کوئی خیانت بھی نہ کی ہو تو اس عورت کو بارہ سال کی نفلی عبادت کا ثواب ملتا ہے۔ جو عورت اللہ اور قیامت پر ایمان رکھتی ہے وہ خاوند کی اجازت کے بغیر گھر سے نہ نکلے اور نہ غیر مرد کو گھر میں داخل ہونے دے اور اندھے مرد کو بھی نہ دیکھے۔ نیک عورت اپنے خاوند سے پہلے جنت میں جائے گی اور وہ جنت کی حوروں سے ستر گنا زیادہ حسین ہوگی۔ ایک نیک عورت ستر مرد اولیاءسے بہتر ہے اورایک بدکار عورت ہزار برے مردوں سے بری ہے۔ جو عورت بچے کے رونے کی وجہ سے رات کو نہ سوسکے تو اس کو ستر غلام آزاد کرنے کا ثواب ملے گا۔ جب عورت اپنے شوہر کو کہے بغیر دبائے تو اس کو سات تولے سونا صدقہ کا ثواب ملتا ہے اگر شوہر کے کہنے پر دبائے تو سات تولے چاندی کا ثواب ملتا ہے۔ جس عورت کا خاوند اس پر راضی اور وہ مرجائے تو جنت اس پر واجب ہوگئی۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 623 reviews.