شوگر کا مکمل خاتمہ
السلام علیکم! عرصہ تیس سال پہلے کی بات ہے بندہ نے تہجد کے نفل ادا کئے‘ زبردست نیند کے غلبہ کی وجہ سے بندہ سوگیا۔ خواب میں فجر کی نماز ادا کرنے مسجد میں داخل ہوا‘موسم سردی کا تھا۔ دروازہ کھولا تو اندر ایک بزرگ اکیلے بیٹھے تھے۔ میں ان کو جانتا تھا۔ غالباً وہ حضرت رائے پوری صاحب کے خلیفہ تھے۔ ان سے السلام علیکم کے بعد بندہ نے ان سے پوچھا کہ مجھے کوئی وظیفہ بتائیں۔ انہوں نے مجھے یااللہ یارحمن یارحیم پڑھنے کو بتایا دوسرا سوال میں نے کیا کہ حضرت مجھے شوگر کا نسخہ بتائیں۔ انہوں نے فرمایا کہ ہلیلہ سیاہ استعمال کرو۔ خواب ختم ہوا۔ میں نے اس کے متعلق بہت سے حکماءحضرات سے رابطہ کیا لیکن مقصد حل نہ ہوا۔ پھر ذہن سے یہ بات نکل گئی۔ ایک ماہ ہوامیرے پاس ایک پروفیسر صاحب تشریف لائے۔ فرمانے لگے کہ ان کی بیٹی کینیڈا میں رہائش پذیر ہے اس کی ساس کو شوگر تھی‘ انڈیا کے ایک صاحب نے رسونت کھانے کودی۔ وہ تندرست ہوگئی۔ بندہ کو تقریباً 40 سال سے شوگر ہے۔ مجھے بھی اپنی خواب یاد آگئی۔ میں نے پروفیسر صاحب سے خواب کا حال ذکر کیا انہوں نے کہا یہ الہامی نسخہ ہے میں اسے استعمال کروں گا۔ تقریباً 15 دن کے بعد تشریف لائے فرمانے لگے یہ شوگر (Random) 72 رہ گئی ہے۔ میں نے بھی شروع کردیا۔ دس دن کے بعد میں نے چیک کی تو (Random) 79 نکلی۔
پروفیسر صاحب نے مندرجہ ذیل طریقہ مجھے بتایا۔
چیتر‘ بیساکھ: ہلیلہ سیاہ 4 ماشہ، ہمراہ شہد خالص 6 ماشہ
چھڈ‘ اساڑھ: ہلیلہ سیاہ 4 ماشہ، قندسیاہ (پراناگڑ) 4 ماشہ
ساون‘بھادوں: ہلیلہ سیاہ 4 ماشہ، نمک لاہوری 1-1/2 ماشہ
اسوج‘ کاتک: ہلیلہسیاہ 4 ماشہ، مصری (چینی) 4-1/4 ماشہ
گگھر: پوہ: ہلیلہسیاہ 4 ماشہ، زنجبیل (سونڈھ) 1-1/2 ماشہ
ماگھ‘ پھاگن: ہلیلہ سیاہ 4 ماشہ، فلفل دراز (مگھاں) 1 ماشہ
انگریزی دوائی آہستہ آہستہ میں نے بہت کم کردی ہیں۔ یہ تحریر آپ کے پیش خدمت ہے۔ اس کے استعمال سے بہت سے انسانوں کو فائدہ ہوگا اور مجھے دعائیں ملیں گی۔ میں تقریباً 2 سال سے ”عبقری“ کا خریدار اور قاری ہوں۔
(حاجی محمد حنیف‘ فیصل آباد)
خود نومی اور بری عادتوں پر کنٹرول
پیارے قارئین کرام! خود نومی سے مراد اپنے آپ ہپنا ٹائز کرنا یعنی اپنے آپکو جبری نیند میں ڈالنا جیسے ایک ماہر ہپناٹائزدوسروں کو ہپناٹائز کرکے ان سے ہر بات منوا سکتا ہے اسی طرح ایک ماہر ہپناٹائزاپنے آپ کو بھی ہپناٹائز کرکے اپنی بری عادتوں پر کنٹرول پاسکتا ہے۔ لیکن آج کی نشست میں احقر ایک ایسے راز سے پردہ اٹھاتا ہے جن سے فائدہ اٹھانا صرف عمل تنویر کے ماہر ہی نہیں بلکہ ایک عام شخص بھی ان سے فوائد حاصل کرسکتا ہے۔آپ خود نومی سے مندرجہ ذیل فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔
خود نومی کے دوران اپنے آپ کو اس بات پر آمادہ کریں کہ آئندہ میں کوئی غلط کام نہیں کرونگا۔ چند دن کے عمل سے اس سجیشن کا اثر آپکے دل و دماغ میں سرایت کرجائے گا اور آپ بری عادتوں سے چھٹکارا پالیںگے۔
خودنومی کے دوران بار بار یہ سجیشن خود کو دیتے رہیں کہ آئندہ میں کوئی نماز قضاءنہیں کرونگا۔ تلاوت وقت پر کرونگا۔ مطالعہ کرنے کا ماحول بناﺅنگا۔ آپ یقین کریں کہ جو کام آپ کیلئے مشکل ہے وہی کام آپ خود بخود کرنے پر مجبور ہوجائینگے۔
ماہر ہپناٹائزڈاکٹر علامہ شاد گیلانی (مرحوم) آف شورٹ کوٹ جھنگ) ایک جگہ خود نومی کے تجربات بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ مجھے نسیان کا مرض تھا۔ خود نومی کے دوران میں نے اپنے آپ کو کہا کہ آئندہ میں کوئی چیز نہیں بھولوں گا وہ لکھتے ہیں کہ مجھے اس بیماری سے نجات مل گئی اور صرف یہ نہیں بلکہ آپ خود نومی سے اپنی نفسیاتی بیماریوں کا علاج بھی کرسکتے ہیں۔ حد سے زیادہ شرمیلا پن، کسی سے بات کرتے ہوئے گھبرانا، قوت ارادی کی کمزوری، خود اعتمادی کی کمی اور اس طرح کی دیگر بیماریوں سے آپ نجات پاسکتے ہیں بشرطیکہ آپ جلدبازی نہ کریں۔ صرف ایک دو دن سے آپ برسوں کی بری عادات پر کنٹرول نہیں پاسکتے۔ یہ درجہ تو عمل تنویم کے ماہروں کا ہے۔ آپ کم سے کم کسی ایک بری عادت کیلئے ایک مہینہ نکال لیجئے اور پھر دیکھئے خود نومی کے عجائبات، آپکو بری عادتوں سے نجات کے ساتھ پاکیزہ زندگی نصیب ہوگی ‘ احقر العباد آپ کی خصوصی دعاﺅں کا منتظر رہے گا۔
اب عمل خود نومی کا طریقہ بیان کرتا ہوں:
اپنے گھر میں کسی الگ کمرے میں خاموشی کے وقت جب بالکل گھر میں سناٹا چھا جائے تو آرام کے ساتھ کرسی، میں بیٹھ جائیے یا چارپائی پر لیٹ جائیے اور سامنے دیوار پر ایک پاکستانی سکے پربرابر کالی سیاہی سے ایک دائرہ بنالیجئے اور ٹکٹی باندھ کر دائرے کو کم سے کم پندرہ منٹ دیکھتے رہیے اور دل ہی دل مندرجہ ذیل فقرے دہراتے رہیئے۔
(1) مجھے نیند آگئی۔ (2) میری آنکھیں بھاری ہوگئیں۔ (3) مجھ پر مست نیند کا خمار چھا گیا۔ (4) میں سونے پر مجبور ہوں۔ (5) میری آنکھیں بند ہوگئیں۔ یہ فقرے دل ہی دل میں دہراتے رہئے اور جب پندرہ منٹ گزر جائیں تو آنکھیں بند کرکے آہستہ آہستہ سانس لینے شروع کریں اور دل میں اپنے آپ کو کسی بری عادت کے خلاف جس سے آپ مجبور ہوںسجیشن دیتے رہیں
مثلاً آج کے بعد میں کبھی بھی جھوٹ نہیں بولوں گا جھوٹے پراللہ کی لعنت ہوتی ہے۔ میں نے جھوٹ بولنا چھوڑ دیا۔ جھوٹ بولنے سے انسان کا وقار ختم ہوجاتا ہے یا آپ کسی اور عادت بد سے بیزار ہوں تو اسکے خلاف اپنے آپ کو سجیشن دینا شروع کردیں۔ کم از کم آدھا گھنٹہ یہ عمل ایک مہینہ تک جاری رکھیں۔ انشاءاللہ تعالیٰ آپ ہر قسم کی بری عادتوں پر غالب آجائینگے۔
خود نومی کے مختلف درجے ہیں جو درجہ بیان کیا گیا ہے یہ خود نومی کا پہلا درجہ ہے ۔خود نومی میں ایک ایسا درجہ بھی آتا ہے جس میں عامل دنیا کے کسی بھی جگہ یا شخص کا تصور کرکے انہیں اصلی حالت میں دیکھ سکتا ہے۔ اس درجے تک پہنچنے کیلئے مختلف ریاضتوں کی ضرورت ہے جوکہ بندہ انشاءاللہ ایک مکمل کورس کی شکل میں جلد از جلد عبقری کے صفحہ قرطاس لانے کی کوشش کرے گا۔ (ایم صادق شاد‘ بلوچستان)
نظر کی کمزوری کیلئے
احمد صاحب میرے دوست ہیں جو کہ ایک بینک میں منیجر ہیں کچھ عرصہ پہلے تک وہ بہت پریشان رہتے تھے میرے پوچھنے پر بتایا کہ میری نظر دن بدن کمزور ہوتی جارہی ہے آنکھوں کے کئی بڑے ڈاکٹروں کو چیک کروا چکا ہوں طرح طرح کی دوائیاں استعمال کرچکا ہوں کچھ فرق نہیں پڑا۔ کئی نمبروں کی عینکیں بھی بدل کر دیکھ چکا ہوں اب تو اگر بڑا بڑا نہ لکھا ہوتو میں پڑھ نہیں سکتا اگر کوئی کتاب یا قرآن پاک کوشش کرکے پڑھنا شروع کردوں تو سر میں درد شروع ہوجاتا ہے میں نے ان کو تسلی دی اور کہا کہ اللہ سے دعا کرو وہ تمہیں شفا ءدیں۔
کچھ دن پہلے دوبارہ ملاقات ہوئی تو بہت خوش تھے میں نے وجہ پوچھی تو کہا کہ میری آنکھیں ٹھیک ہوگئیں ہیں میں نے کہا وہ کیسے۔ انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ میرے گھر چلو بیٹھ کر چائے پیتے ہیں اور وہیں تمہیں بتاوں گا۔ میں ان کے ساتھ چلا گیا انہوں نے بتایا کہ میرے ایک دوست ایک اللہ والے کی مجلس میں جاتے ہیں ایک دن میں بھی ان کے ساتھ گیا میرے دوست نے میری پریشانی کے بارے میں ان سے عرض کیا تو انہوں نے کہا کہ میں ایک ورد بتاتا ہوں خود بھی کرو‘ لوگوں کو بھی بتاو لیکن میرا نام کسی کو نہیں بتانا میں نے کہا کہ ضرور ارشاد فرمائیں انہوں نے کہا ”صبح کی دو سنتیں پڑھ کر فرض نماز سے پہلے تین دفعہ درود ابراہیمی اس کے بعد تین دفعہ سورہ القدر اور پھر تین دفعہ درود شریف انگلیوں پر دم کرکے آنکھوں پر پھیر لو۔ یہ عمل 41 دن کرنا ہے اگر ایک دن بھی ناغہ ہوا تو دوبارہ شروع کرو۔ کہتے ہیں کہ جیسے جیسے وظیفہ مکمل ہوتا گیا میری آنکھیں ٹھیک ہوتی گئیں اور اب میں بغیر عینک کے پڑھتا ہوں اور کہا کہ اپنے کئی دوستوں کو میں نے یہ بتایا اور ان کی آنکھیں بھی ٹھیک ہوگئیں ہیں کم از کم دس بارہ لوگوں کے نام بتائے جن کے کئی کئی سالوں سے چشمے لگے ہوئے تھے اور اب وہ بغیر چشمے کے لکھتے پڑھتے ہیں۔
اس میں شرط یہی ہے کہ اکتالیس دن پورے کیے جائیں اور ناغہ نہ ہو اگر ہو تو اس کو دوبارہ سے شروع کرکے پورا کیا جائے۔ (محمدآصف‘جہانیاں منڈی )
لڑکا حاصل کرنے کی دعا
دعا یہ ہے: رَبِّ ھَب لی من لَّدُنکَ ذُرِّیَةً طَیِّبَہ ط اِنَّکَ سَمِیعُ الدُّھَآءo
ترجمہ: اے میرے پروردگار! مجھے اپنے پاس سے کوئی پاکیزہ اولاد عنایت کر‘ بے شک تو (دعاوں کا) سننے والا اور (قبول کرنے والا ہے) (پارہ نمبر3 سورہ آل عمران)
یہ نیک اولاد حاصل کرنے کیلئے بہترین عمل ہے۔ حضرت زکریا علیہ السلام نے زیادہ عمر ہونے کے باوجود اللہ کی قدرت کاملہ پر بھروسہ رکھتے ہوئے یہ دعا مانگی حالانکہ ان کی بیوی بانجھ مشہور تھیں۔
اللہ تعالیٰ نے ان کو یحییٰ علیہ السلام جیسا نبی عطا ءفرمایا جس مرد یا عورت کے ہاں اولاد نہ ہوتی ہو تووہ اللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہوں بلکہ یہ دعا بکثرت پڑھیں اگر کوئی عورت رمضان المبارک میں اعتکاف بیٹھ کر سارے رمضان اعتکاف میں یہی دعا پڑھے تو انشاءاللہ اولاد نرینہ ملے گی۔
نایاب گھریلو ٹوٹکے (اہلیہ راشد شمسی)
کان بہتے ہوں تو
ہلدی کی ایک گرہ لیکر سرسوں کے تیل میں جلائیں تیل اتنا ہو کہ ہلدی کی گرہ ڈوب جائے جب گرہ جل جائے تو اتار لیں اب اس تیل کو چھانے بغیر کسی شیشی میں محفوظ کرلیں صبح و شام دو دو قطرے ڈالنے سے کانوں سے پیپ آنا بند ہوجاتی ہے۔
خارش کیلئے
چار کلو پانی لیکر اس میں ایک چھٹانک ہلدی ڈال کر پکائیں جب پانی پک کر ایک کلو رہ جائے تو اتار لیں۔ رات کو سوتے وقت یہ پانی روئی کے پھنبے کی مدد سے خارش زدہ جسم پر لگائیں اور تھوڑی سی (چوتھائی چمچ چائے والا) ہلدی ایک گلاس پانی یا دودھ کے ساتھ کھالیں چند دنوں میں خارش جیسے موذی مرض سے نجات مل جائیگی۔ آزمودہ ہے۔
کیا آپ جانتے ہیں؟
سونف کا بیج ہاتھ کی چٹکی سے زمین میں دبایا جائے تو سونف کا پودا اگتا ہے اگر یہ بیج ہاتھ سے گر کر زمین میں دفن ہوجائے تو سویا بن جاتا ہے۔
چھوئی موئی (لاجونتی) ایک چھوٹا سا نسوانی حیاءوالا پودا ہے اسے عورت چھولے تو اس کو کوئی اعتراض نہیں لیکن مرد اس کی طرف دیکھ بھی لے تو اس کے پتے اور پھول فوراً بند مٹھی بن کر سکڑ جاتے ہیں۔ پودوں اور درختوں میں بھی مذکر مونث ہوتے ہیں کچالو، اروی فیملی میں مذکر ہے۔
سب سے پہلا قتل
دنیا میں سب سے پہلا قتل حضرت آدم علیہ السلام کے بیٹے قابیل نے اپنے بھائی ہابیل کا عورت کے حصول کیلئے کیایوں جنت سے خروج کے بعد بنت حوا کا یہ دوسرا المناک معرکہ تھا۔ قابیل بھائی کے قتل پر پریشان ہوا کہ اب لاش کو کیسے سنبھالا جائے تو ایک کوا آیا اس نے تھوڑے فاصلے پر چونچ سے زمین پر گڑھا کھودا اس میں کوئی چیز رکھی اور اوپر مٹی ڈال دی یوں دنیا کی پہلی قبر کوے کی رہنمائی میں تیار ہوئی۔
خوبصورتی
دل‘ پھول اور آئینہ، یہ تینوں چیزیں دنیا میں نازک اور خوبصورت ہیں آئینہ اگر ٹوٹ جائے تو دوبارہ جڑ سکتا ہے اس کے علاوہ بازارسے بھی خریدا جاسکتا ہے جب ہم پھول توڑتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ یہ دوبارہ کبھی نہیں کھلے گا اگر اسے توڑ دیا تو پھر نئے پھول کے کھلنے تک انتظار کرنا ہوگا مگر جب ہم کسی کا دل توڑنے لگتے ہیں تو یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ نہ تو یہ دوبارہ جڑ سکے گا نہ ہی بازار سے ملے گا اور نہ ہی کسی طرف سے نیا ملنے کی امید ہوتی ہے۔
(رفعت خانم‘ فیصل آباد)
بھاگ رے نزلے بھاگ
موسم سردی کا ہو یا گرمی کا بسا اوقات نزلہ اتنا شدید ہوتا ہے کہ نزلے کی وجہ سے خصوصاً چھوٹے بچوں کے ناک بہنا شروع ہوجاتے ہیں ہروقت رطوبت نکلتی رہتی جتنا خوبصورت بچہ ہو صاف ستھرے کپڑے پہناو ‘ ناک بہنے کی وجہ سے ہر کوئی اس سے کراہت کرتا ہے ناک کو صاف کرتے ماں باپ تنگ آجاتے ہیں رطوبت بہنے اور ہر وقت پونچھنے کی وجہ سے ناک کی جلد زخمی ہوجاتی ہے۔ تکلیف کی وجہ سے بچے ناک صاف نہیں کرنے دیتے ایک آزمودہ نسخہ ارسال خدمت ہے خالص سرسوں کا تیل تھوڑی دیر دھوپ میں رکھیں تیل تھوڑا گرم ہوجائے تو پھر بچے‘ بڑے جس کو بھی نزلہ ہو پہلے ناک کو اچھی طرح صاف کرکے رطوبت نکال دیں دوپہر کے وقت ڈراپر بھر کر ناک میں ٹپکائیں دونوں نتھنوں میں ڈالیں تین دن متواتر تیل ٹپکائیں۔ انشاءاللہ شفاءہوگی۔ پھر کبھی دوبارہ یہ مسئلہ ہوجائے تو دوبارہ پھر یہی نسخہ آزمائیں ۔ بعض دفعہ شدید ترین نزلے کی وجہ سے رطوبت کی بجائے پانی بہتا ہے ان دنوں میں تیل ہرگز نہ ڈالیں ورنہ نزلہ رک کر شدید سردرد کا باعث بن جائے گا۔ (محمدفاران ارشد بھٹی‘ مظفرگڑھ)
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 612
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں