Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مصائب سے نجات کیلئے (توقیر حیدرایڈووکیٹ‘ لاہور)

ماہنامہ عبقری - جولائی 2010ء

السلام علیکم! آپ کے حکم کے مطابق چند وظائف وعملیات جن سے فائدہ ہوا تحریر کر رہا ہوں: سخت مصیبت سے نجات کیلئے 1۔مشکل وقت میں جب سایہ بھی ساتھ چھوڑ جائے خواہ وہ قید و پابندی (جیل) کی زندگی ہو خواہ کسی بھی مشکل ہو اس درود شریف کا ذکر کثرت کے ساتھ کرنے کی بدولت اللہ پاک ہر مشکل پریشانی‘ تکلیف‘ مصیبت حل کردیتے ہیں۔ (درود تنجینا) یہ میرا آزمودہ عمل ہے۔ گمشدہ چیز کیلئے 2۔ اگر کوئی چیز لاپتہ یا گم ہوجائے تو اس عمل کی برکت سے اللہ تعالیٰ وہ چیزملادیتے ہیں۔ میرا بھتیجا کالج گیا تھا رات 9:30 بجے تک واپس نہ آیا نہ ہی کوئی رابطہ تھا ‘میں نے صرف وضو کرکے چند مرتبہ درج ذیل عمل پڑھا اللہ عزوجل کے حکم سے اس نے خود فون کرکے خیریت بتادی۔ہم نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ (مکمل پھر) بِسمِ اللّٰہِ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُونَ خاوند کے دل میں مقام بنانے کیلئے جس عورت کا خاوند اسے اچھا نہ جانتا ہووہ عورت 7 دن لگاتار یہ عمل کرے۔وہ عورت پہلے غسل کرے پھر دو رکعت نماز نفل پڑھے۔ دونوں رکعت میں ایک مرتبہ سورہ فاتحہ ایک مرتبہ سورہ اخلاص پھر نماز کا سلام پھیر کر کھڑے ہوکر 3 ہزار مرتبہ یَاعَزِیزُ پڑھے پھر چوتھے دن 5 ہزار مرتبہ یَاعَزِیزُ بیٹھ کر پڑھے اس طرح 7 دن پورے کرے۔جب 7 دن پورے ہوجائیںانشاءاللہ وہ اللہ کے حکم سے خاوند کی نظروں میں نہایت معزز ومحترم اور محبوب بن جائے گی۔ امتحانات میںکامیابی کیلئے 3۔ جب میں LLB میں زیرتعلیم تھا تو ہر امتحان میں صبح و شام100 مرتبہ یہ ذکر کرتا تھا جس کی وجہ سے میری غیبی مدد ہوتی تھی اور میں خودرزلٹ پر حیرا ن ہوتا تھا۔ حَسبُنَا اللّٰہُ وَنِعمَ الوَکِیلُ یَاوَارِثُ یَانَصِیرُ ہر طرح کی جسمانی بیماریوں کیلئے ہر طرح کے جسمانی امراض سے نجات کیلئے ہر نماز کے بعد 111 بار یَاسَلاَمُ انتہائی توجہ و یقین کے ساتھ پڑھیں۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 611 reviews.